دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام ڈویژن داروغہ والا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے
معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن عمیر عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور معلمین کی تعداد کو بڑھانے کا ذہن
دیتے ہوئے تمام طلبہ کو 12 دینی کاموں میں علمی طور پر شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں تین دن پر مشتمل مجلس وکلاء کا تربیتی اجتماع ہوا۔ دوران اجتماع31 جنوری
2021ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی حلقے
کا سلسلہ ہوا ۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور شرکا کو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)
خاموشی کی فضیلت پرمشتمل
مختصروجامع مدنی گلدستہ
حُسْنُ
السَّمْت فِی الصَّمْت
ترجمہ بنام
ایک چُپ سوسکھ
(خاموشی کے فضائل)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں ۔
٭ آیاتِ مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج
کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔٭بعض مقامات پر مفیدوضروری حواشی کا التزام کیا گیا
ہے ۔ ٭مشکل الفاظ پر اِعراب لگانے کی سعی بھی کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی ہلالین(……) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔٭علاماتِ
ترقیم(رُموزِاوقاف) کابھی خیال رکھا گیاہے ۔
38صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016ء سے لیکر4 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً1لاکھ55ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے تحت نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید محمد فضیل رضا عطاری نے صحرائے چولستان پنجاب
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
حاجی فضیل رضا عطاری نے انہیں صحرا کے غریب
علاقوں میں کنویں کھدوانے، واٹر پمپ اور ہینڈ پمپ لگانے کے ساتھ ساتھ مسجد بنانے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں 3فروری 2021ء کو ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاک کابینہ آفس فیصل آباد کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا کی تربیت کی اور ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
نگران پاکستان مشاورت نے انہیں آخرت کی یاددلاتے
ہوئے اپنی عملی کیفیت کو بہتر کرنے کا ذہن دیاجبکہ شرکا کو مطالعہ کی اہمیت بیان
کرتے ہوئے مطالعہ کرنےکے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت30 جنوری
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے متصل کابینہ میں قائم مدرسۃ
المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قاری صاحبان نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو شعبے کا تعارف
پیش کیا اور کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ
کفن دفن)
دعوت اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 29
جنوری 2021ء کو سرجانی ٹاؤن لیاری بستی نور محمد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں
ڈویژن اور علاقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن کابینہ عبد الرشید عطاری نے شر کا کو کفن
کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 28
جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو شعبے کا تعارف
پیش کیا اور ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)
حاجی الطاف عطاری کی والدہ صاحبہ کی نماز جنازہ حاجی
منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مجلس ازدیاد حب کراچی
ریجن کے ذمہ دار حاجی الطاف عطاری کی والدہ صاحبہ رضائے الہی سے انتقال کرگئی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور کے علاقہ فتح گڑھ
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔نماز
جنازہ میں لاہور ریجن مجلس ازدیادحب کے ذمہ دار ، لاہور شمالی زون کے ذمہ دار حاجی
نعیم عطاری، واہگہ ٹاؤن کابینہ کے نگران محمد ندیم عطاری، مرحوم کے اہل خانہ، عزیز
و اقارب اور علاقے کے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔
غلام رسول قادری کی نماز جنازہ ،حاجی منصور عطاری کی
امامت میں ادا کردی گئی
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ
لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد شہباز عطاری کے بڑے بھائی غلام رسول قادری رضائے الہی
سے انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ شاہدرہ میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر مرحوم کے اہل
خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر
اہتمام 28 جنوری 2021ء کو تاج باغ، ہجویری اسکیم لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ”امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی
تعلیمات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ12 دینی
کاموں سے ایک اہم کام ہفتہ وار اجتماع بھی
ہے جس کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرتے ہوئے لوگوں کی اخلاقیات، کردار اور اعمال میں دینی انقلاب برپا کیا جارہا ہے۔
بعد ازاں نگران کابینہ نے ڈویژن تاج باغ کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تاج باغ میں لگنے والے بلڈ کیمپ کے حوالے
سے بات چیت کی۔ (رپورٹ: محمد
شہزادعطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی)
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے زیر اہتمام
یکم فروری 2021ء کوبذریعہ لنک سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں 500 مقامات
پر متعلقہ شعبے کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس حاجی عبد الروف عطاری نے بذریعہ لنک
بیان کیا اور شرکا کو 7،6،5 فروری کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:حاجی محمد فیضان عطاری، شعبہ عطیات بکس)
Dawateislami