1۔ نبی کریم رؤف الرحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔

(حلیۃ الاولیاء،ج7،ص992،حدیث: 10590)

2۔مکی مدنی آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :جس نے فرض نمازیں بغیر عذر کے چھوڑیں تو اس کا عمل ضائع ہوگیا۔(مصنف ابن ابی شیبہ جلد 7،صفحہ 223،حدیث: 49)

3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کی نماز فوت ہوئی اس کے اہل و مال جاتے رہے ۔(بخاری، ج2، ص105 ،حدیث: 2063 )

ایک اور حدیث میں ہے کہ جس کی نماز عصر جاتی رہی اس کا گھربار اور مال لٹ گیا ۔

(بخاری ،ج1 ،ص202 ،حدیث 552 )

اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ الصلاۃ و السلام کو وحی فرمائی: اے داؤد !بنی اسرائیل سے کہو کہ جس نے ایک بھی نماز چھوڑی وہ مجھ سے قیامت کے دن اس حال میں ملے گا کہ میں اس پر غضب فرماؤں گا ۔ (الزھر الفائح ،ص 27)

5۔حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ پاک اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللہ پاک کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا جب تک کہ وہ اللہ کی بارگاہ میں توبہ نہ کرے ۔

(الترغیب والترھیب،ج1،ص216،حدیث: 18)