دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری 3 فروری 2021ء بروز بدھ کراچی کے علاقے سرجانی کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان ام عطار کا دورہ کریں گے جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبہ میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذۂ کرام اور ناظمین سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔


آج  مورخہ 2 فروری 2021ء دعوت اسلامی آفیشل Facebook pageپیج پر رات 9 بجے روحانی علاج و استخارے کا سلسلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں محمد جنید عطاری مدنی استخارہ کرنے کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی بتائیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سوڈان(Sudan)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہفتہ وار اجتماع میں شروع کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے اور زیادہ زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ(Bradford ) زون میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن سطح مشاورت، جملہ کابینہ نگران اور جملہ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد 37 تھی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان المبارک کے نکات سمجھائے نیز شعبہ جات کے دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیزدینی کاموں کومزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے چیتھم ہِل (Cheetham Hill)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے نزع کے موضوع پر بیان کیا۔ ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ غسل و کفن دینے کی احتیاطیں بھی بیان کیں۔اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی نیتیں کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ جنوری 2021 ءمیں یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire, South and West Yorkshire)میں ”اسلامک ہیروزکورس“ کے 8 درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 181 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان درجوں میں 23 نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند فرمایا ہے اور مزید کورسز کی نیتیں بھی کی ہیں۔ 34 اسلامی بہنوں نے 313 درود شریف پڑھنے کی نیت کی ہے ۔ انگلش میں یہ کورس 15 فروری2021ء سے شروع ہو رہا ہے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لنکشائر کابینہ کے مختلف علاقوں ایکرنگٹن، نیلسن، برنلی اور بلیکبرن (Accrington, Nelson, Burnley and Blackburn) میں”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے نیوکاسل (Newcastle) میں مدنی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے نیکیوں میں گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 110 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کی افادیت کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 30 جنوری 2021ء کو یوکے ایسٹ لندن کابینہ کے علاقے آئلفورڈ (Ilford) میں مدنی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے” اولاد کی تربیت “ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام برمنگھم(Birmingham) ریجن میں محفل نعت و علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔