دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت، کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہِ رمضان کے نکات سمجھائے ،اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر ڈونیشنز کےلئے کوششیں کرنے اور نکات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آگے لے کر چلنے کا ذہن دیا ۔