
اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن
کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے
سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور
تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
کتاب تجہیز
و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
مین برانچ ستیانہ
روڈ فیصل آباد میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی فیس ڈیپارٹمنٹ کے نگران غلام مرتضی عطاری مدنی نےمین برانچ
ستیانہ روڈ فیصل آباد میں02فروری 2021ء
بروز منگل فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
جس
میں غلام مرتضی عطاری نے طلباء سے رابطہ
کرنے کے طریقہ کار کے متعلق بیان کرتے ہوئے آسان انداز اختیار کرنے کے اہم نکات بیان کئے نیز تھوڑے وقت میں زیادہ کام کرنے
کیلئے Short
Keys پر توجہ دلائی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔
سیالکوٹ زون
،کشمیر زون،جہلم زون اور چکوال زون کے شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ
.jpeg)
رکن
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی ضمیر عطاری مدنی اور رکن زون عامر سلیم عطاری نے پچھلے
دنوں برانچ فیضان مدینہ ڈنگہ میں سیالکوٹ زون ،کشمیر زون،جہلم زون اور چکوال زون
کے شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ کیا ۔
جس
میں ضمیر عطاری مدنی نے ہفتہ وار اور
ماہانہ کارکردگی کا جائزہ کیا اور ا س میں بہتری لانے اور 12 دینی کاموں کی تحریک
عام کرنے سمیت برانچ کے انتظامات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف اہم نکات بیان کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دئیے نیز
ان اہداف کو پورا کرنے کے طریقے سے آگاہ
کیا ۔
قرآن بورڈ کے
ایڈمنسٹریٹر آفیسرعمر دراز کی رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری المدنی کی
ملاقات
.jpeg)
29 جنوری
2021ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری المدنی نے میاں میر کابینہ صدر ڈویژن پنجاب
میں قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر آفیسر
عمر دراز صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات رکن شوریٰ نے مقدس اوراق کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور اس نیک کام کو بڑھانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے عمرداز احمد کی
مرحومہ ساس کے لئے ایصال ثواب بھی کیا اور
مغفرت کی دعا کی۔
واضح رہے!عمرداز احمد نے رکن شوریٰ کو پنجاب قرآن بورڈ کی بلڈنگ میں قائم لائبریری
کا وزٹ کروایا۔ رکن شوریٰ نے مکتبہ المدینہ
کا مطبوعہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور ہفتہ وار رسالہ انہیں تحفہ میں پیش کیا۔
اس موقع پر نگران
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ اور مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری سمیت لاہور شمالی زون ذمہ دار محمد عالم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد وارث عطاری )
مال روڈ میں قائم مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں ناظمین سے ملاقات
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت مال روڈ میں قائم مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا نگران ڈیپارٹمنٹ سیکورٹی محمد عادل عطاری نے دورہ کیا جہاں موجود ناظمین نے نگران مجلس سے ملاقات کی ۔
نگران
مجلس نے سول لائن تھانہ اے ایس آئی سے
ملاقات کی اور حفاظتی اقدامات ایس او پیز
پر عمل کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرواتے ہوئے پارکنگ مسائل حل کروائے نیز مال بلڈنگ میں سیکورٹی گارڈز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اخلاقی حوالے سے تربیت کی ۔
دوسری
جانب لاہور ریجن مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن سکیورٹی گارڈ سی سی ٹی وی آپریٹرز
کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران سکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے حفاظتی اقدامات اور ڈیوٹی کو احسن انداز میں کرنے کے
حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دئیے ۔
.jpeg)
29 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری
المدنی کراچی سے 3 دن کے لئے مدنی قافلے
میں سفر کرتے ہوئے لاہور شمالی زون ڈیفنس
کابینہ پہنچے جہاں اراکین مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے ذمہ داران اوراق مقدسہ کا مشورہ کیا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ
محمد رضا عطار ی ،لاہور شمالی زون کے ذمہ دار محمد عالم عطاری، لاہور جنوبی زون کے
ذمہ دار محمد ناصر عطاری، گجرانوالہ زون کے ذمہ دار محمد آفتاب عطاری ، حافظ آباد
زون کے ذمہ دار محمد عمران عطاری اور ہزارہ زون کے ذمہ دار محمد واثق عطاری سمیت دیگر
خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور مسجد کے آداب کا خیال رکھنے کے حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرماتے ہوئے مغرب میں سنتوں
بھرا بیان کیا اور ذمہ
داران کو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )
.jpeg)
شعبہ رابطہ برائے تاجران
(دعوت اسلامی) کے زیر انتظام یکم فروری
2021ء بروز پیر منظور کالونی ڈویژن ایسٹ
زون کراچی ریجن محمودآباد
تاجرا اجتماع ہوا
جس میں تاجران سمیت شخصیات نے شرکت کی ۔
سنتوں بھرے اجتماع
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تجارت کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دئیے ۔
واضح رہے! اس موقع
پر ریجن ذمہ دار حمزہ عطاری نے شخصیات
کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:بلال اعوان
عطاری ریجن کارکردگی شعبہ رابطہ تاجران )
رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری المدنی کی فیضان مکہ
مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور آمد
.jpeg)
01 فروری 2021 ء بروز منگل دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری
المدنی کراچی سے سفر کرتے ہوئے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی
شاہدرہ لاہور پہنچے جہاں تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا ۔
وزٹ کے دوران اراکین مجلس نے حاجی محمد شاہد عطاری المدنی سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے لاہور ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری
،لاہور شمالی زون کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بڑھانے کا ذہن دیتے
ہوئے بارہ مدنی کاموں پر عمل کرنے کے
متعلق مدنی پھول دئیے۔
رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری المدنی نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور دور جدید کے مطابق مختلف نئے تیار کئے جانے
والے باکسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے
ہوئے خوب ذوق شوق کے ساتھ اپنے شعبے کے
مدنی کاموں کو کرتے رہنے کے حوالے سے مختلف اور اہم مدنی پھول دئیے جس
پر حاضرین نے بھی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔ (محمد
ناصر عطاری رکن کابینہ )

دعوت اسلامی کی
مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 01 فروری 2021 ء بروز منگل کھارادر کراچی میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ کے قاری صاحبان نے شرکت کی ۔
کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر
عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت
پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم
فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر
کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
لانڈھی کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطاری کی والدہ
کے نماز جنازہ میں نگران کابینہ سلمان عطاری کی شرکت
.jpeg)
دعوت اسلامی جہاں اصلاح امت کے جذبے کے پیش نظر
مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمات میں مصروف عمل ہے وہیں سرکار دو
عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی
غمخواری کے تحت مختلف مسائل اور بیمار ی میں گھرے ہوئے مسلمان سے تعزیت و عیادت کا
سلسلہ رہتا ہے۔
اسی جذبے کے تحت لانڈھی کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطار ی کی والدہ کے
نماز جنازہ میں نگران کابینہ سلمان عطاری نے شرکت کی اور نماز جنازہ پڑھایا جبکہ دعا ئےمغفرت کی۔ اس موقع پر مجلس کفن دفن کے ذمہ دار رکن مجلس عزیر
عطاری نے تلقین اور اذان وغیرہ کا اہتما م کیا ۔
.jpeg)
دعوت ِاسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ
گرین سٹی اِلٰہ آباد قصور کے طلبہ نے 4 فروری 2021ء کو حلقہ سبزی منڈی کے اطراف میں مدنی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
طلبائے کرام نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنےاور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے کہ طلبائے کرام نے 50 مقامات چوک درس بھی
دیا جس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 180 رہی۔ (رپورٹ: محمد عاصم عطاری، نگران کابینہ الٰہ آباد)

دعوت ِاسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے
نگران فلک شیر عطاری نے 2فروری 2021ء کو مدرسۃ المدینہ سوئی بلوچستان کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے ناظمین اعلیٰ، ناظمین اور مدرسین سے ملاقات کی۔
نگرانِ مجلس نے انہیں 2021ء کے تعلیمی نظام کو
مزید ممتاز کرنے کا ہدف دیااور مختلف امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس)