اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کورنگی کے ڈویژن لکھنوں میں اصلاح ِاعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح ِاعمال کی علاقہ سطح ذمہ دار نے ’’ شُکر ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ڈویژن مشاورت نے اصلاح اعمال کی الجھنوں پر کلام کیا اجتماع میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی تمام نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور آئندہ ماہ بھی اصلاح ِاعمال اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔتعلیم “ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  محمود آباد کے ایک کوچنگ سینٹر میں محفل نعت ہوئی جس میں شعبۂ تعلیم کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں اور کوچنگ سینٹر کی طالبات و ٹیچرز نے شرکت کی۔

مبلغۃ ٔ دعوتِ اسلامی نے تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا۔ دعوتِ اسلامی اور اپنے شعبہ کا تعارف کروایا ۔ ٹیچرز اور عوام اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نیتیں بھی کیں ۔


دعوتِ اسلامی بہنوں کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ کابینہ کی کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہ رمضان کے نکات پر کلام ہوا اور ڈونیشن جمع کروانے اور دینی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے آئی ہوئی عیدی اور تحائف بھی ذمہ داران میں تقسیم ہوئے۔


ایک بزرگ کو شیطان نظر آیا تو انہوں نے شیطان سے کہا مجھے کوئی ایسا طریقہ بتا کہ تیرے جیسا بن جاؤں۔اس نے کہا نماز میں سستی کرو اور خوب جھوٹی قسمیں کھاؤ۔تو بزرگ نے فوراً کہا میں عہد کرتا ہوں کبھی نماز نہیں چھوڑؤں گا اس پر شیطان نے بوکھلا کر کہا میں بھی عہد کرتا ہوں کبھی کسی انسان کو نصیحت نہیں کروں گا۔

اب اس بات سے اندازا ہو جانا چاہئے کہ شیطان ہمارا کتنا بڑا دشمن ہے وہ کام ہرگز نہیں کرنے دے گا جس سے اللہ اور اس کا رسول راضی ہوں۔شیطان وسوسے تو ڈالتا ہے لیکن ہمیں ہاتھ پکڑ کر بیٹھا نہیں لیتا۔اور ہمارا دوسرا دشمن ہمارا نفس ہے جوسستی دلا کر ہمیں نماز کے لیے مصلے تک نہیں آنے دیتا۔اور ہم لیٹے لیٹے یا بیٹھ کر نماز کا وقت گزار دیتے ہیں ۔

کتاب الکبائر میں منقول ہے جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ”ویل “ہے اس میں اگر دنیا کے پہاڑ ڈال دیئے جائیں تو وہ بھی اس کی گرمی سے پگھل جائیں۔یہ ان لوگوں کا ٹھکانہ ہے جو نماز میں سستی کرتے یا قضا کر کے پڑھتے ہیں ۔مگر یہ کے اللہ سے توبہ کریں۔

ایک شخص کی بہن فوت ہو گئی ،جب اس کو دفن کر کے واپس آے تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی اس کی قبر میں گر گئی ہے ۔تھیلی نکالنے کے لئے جب واپس آ کر قبر کھودی تو دیکھا کہ قبر میں آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے اس نے قبر پر مٹی ڈالی اور غمگین ہو کر گھر ماں کے پاس آیا اور ماں سے پوچھا میری بہن کے اعمال کیسے تھا۔تو ماں نے کہا کیوں پوچھتے ہو اس نے کہا میں نے اس کی قبر میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے ہیں تو ماں نے کہا نماز میں سستی کرتی اور قضا کر کے پڑھتی تھی ۔اس سے اندازا لگایئے کہ نماز قضا کر کے پڑھنا اتنا گناہ ہے تو جو نماز پڑھتے ہی نہیں ۔؟

نماز نہ پڑھنے کی پانچ سزائیں:

1۔اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جاتی ہے۔

2۔اس کے چہرے سے نیک لوگوں کی نشانی ختم کر دی جاتی ہے ۔

اللہ پاک اس کو کسی عمل کا ثواب نہیں دے گا ۔

4۔اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گئی ۔جس میں وہ رات دن الٹ پلٹ ہوتا رہے گا ۔

5۔بروز قیامت وہ اللہ کی ناراضگی کے ساتھ اس سے ملے گا ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کو نئے بالغات کے مدرسے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں اعلان کے ذریعہ اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ تجوید کےساتھ قرآن پاک پڑھا جائے جس پر شرکاء نے مدرسہ میں ایڈمیشنز کی اچھی نیتیں بھی کیں۔


الحمد للہ نماز ایک عظیم نعمت ہے۔جو پابندی سے پڑھے گا وہ جنت کا حقدار ہو گا اور جو فرض نمازیں نہیں پڑھے گا وہ عذاب نار کا حقدار بنے گا۔پارہ 16 سورہ مریم آہت نمبر 59 میں اللہ پاک فرماتا ہے:ترجمہ کنزالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ نا خلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غئ کا جنگل پائیں گے۔

صحابی ابن صحابی جنتی ابن جنتی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں :غئ جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی سے جہنم کی وادیاں پناہ مانگتی ہیں۔

(تفسیر صراط الجنان، ج 6، ص 132)

احادیث میں نمازیں ضائع کرنے کی بہت سی وعیدیں بیان کی گئی ہیں۔

ان میں سے 3 وعیدیں درج ذیل ہیں:

1۔جنتی صحابی حضرت نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی نماز فوت ہوئی گویا اس کے اہل ومال جاتے رہے۔

(تفسیر صراط الجنان ،ج 6 ص 132)

2۔حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :"قصدا نماز ترک نہ کرو کیونکہ جو قصداً نمازقضا کردیتا ہے۔اللہ پاک اور رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اس سے بری الذمہ ہے "(تفسیر صراط الجنان ،ج 6، ص 132)

3۔ جنتی صحابی حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا " سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا۔اگر یہ ٹھیک ہوئی تو باقی بھی ٹھیک رہیں گیں۔اور یہ بگڑی تو سب بگڑے ۔

(تفسیر صراط الجنان ،ج 10 ،ص303)

ایک حدیث مبارکہ میں بے نمازی کو 15 سزائیں دینے کا ذکر بھی ہے چنانچہ اللہ پاک کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا " جو سستی کی وجہ سے نماز چھوڑے گا،اللہ پاک اسے 15(fifteen) سزائیں دے گا ۔جن میں سے 5 دنیا میں،3 موت کے وقت،3 قبر میں اور 3 قبر سے نکلتے وقت۔

دنیا میں ملنے والی 5 سزائیں:

1۔ اس کی عمر سے برکت ختم کردی جاتی ہے۔

2۔اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹا دی جاتی ہے

اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دےگا۔

4۔اس کی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی۔

5۔نیک بندوں کی دعاؤں میں اسکا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

موت کے وقت دی جانے والی 3 سزائیں:

1۔بھوکا مرےگا۔

2۔پیاسا مرے گا ۔اگر دنیا بھر کے سمندر بھی پلا دئیے جائیں تو پھر بھی اس کی پیاس نہ بجھے گی۔

قبر میں دی جانے والی سزائیں:

1۔اس کی قبر کو اتنا تنگ کر دیا جاتا ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں گھس جاتی ہیں۔

2۔اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائیگی پھر وہ دن رات ان انگاروں پر الٹ پلٹ ہوتا رہے گا۔

3۔قبر میں اس پر ایک اژددھا(بہت بڑا سانپ) مسلط کردیا جائیگا۔ جس کا نام الشجاع الاقرع (یعنی گنجا سانپ)ہے۔اس کی آنکھیں آگ کی ہونگی جبکہ ناخن لوہے کے ہونگےہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت یعنی فاصلے جتنی ہوگی وہ سب سے کہے گا میں الشجاع الا قرع(گنجا سانپ) ہوں۔ اس کی آواز بجلی کی کڑک سی ہوگی وہ سب سے کہے گا۔میرے رب نے مجھے حکم دیا کہ نماز فجر ضائع کرنے پہ طلوع آفتاب تک مارتا ہوں ۔اور نماز ظہر ضائع کرنے پر عصر تک مارتا رہوں اور نماز عصر ضائع کرنے پر مغرب تک مارتا ہوں اور نماز مغرب ضائع کرنے پر عشاء تک مارتا ہوں اور نماز عشاء ضائع کرنے پر فجر تک مارتا ہوں۔اور وہ جب بھی اس مردے کو مارے گا تو وہ 70 ہاتھ تک زمین میں دھنس جاتا ہے۔اور وہ نماز ترک کرنے والا قیامت تک اس عذاب میں مبتلا رہے گا۔

قیامت میں ملنے والی 3 سزائیں:

1۔حساب کی سختی

2۔ رب قہار کی ناراضی

3۔ جہنم میں داخلہ۔( فیضان نماز، ص423)

*وضاحت* : بیان کردہ احادیث میں 15 سزاوں کا تذکرہ ہے مگر تفصیل 14 سزاؤں کی بیان ہوئی ہے۔البتہ فقیہ ابوللیث سمرقندی علیہ الرحمہ کی نقل کردہ روایت میں مکمل 15 سزاوں کا تذکرہ ہے۔جن میں یہ شامل۔کر دیں تو 15 کا عدد پورا ہو جاتا ہے۔

”دنیا میں مخلوق اس سے نفرت کرے گی “۔

(فیضان نماز،427،نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں، ص 14)

اللہ پاک ہر مسلمان کو پابندی اور خشوع اور خضوع کے ساتھ اور صحیح طریقے سے 5 وقت کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نماز کی ادائیگی میں سستی اور کاہلی سے محفوظ فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


اسلامی بہنوں کے  شعبے ڈونیشن بکس کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن تا ذیلی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کی بہتری کے حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے کارکردگی و شیڈول بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ دینی کام کو بہتر بنانے کے لئے۔ اہداف بھی دئیے گئے۔ شرکاء نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


نماز ایسا فرض ہے کہ جس کی اہمیت سے شاید بچہ بچہ واقف ہو، مگر آہ! ہماری اکثریت نفس و شیطان کے بہکاوے میں آکر اس اہم ترین فرض سے غافل ہے، ایک حدیث پاک میں آپ کے گوش گزار کرتی ہوں، ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" تین چیزیں ایسی ہیں جس شخص نے ان کی حفاظت کی، وہ میرا سچا دوست ہے اور جس نے ان کو ضائع کر دیا، وہ میرا دشمن ہے۔

1۔پانچوں فرض نمازیں

2۔ رمضان کے روزے

3 ۔غسل جنابت۔

بے نمازی کے لئے اس سے بڑھ کر کیا ہے؟ کہ جن مدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھا وہی بے نمازی کو اپنا دشمن فرما رہے ہیں، نماز کی محافظت کرنے والے کو جہاں بے شمار دینی اور دنیوی انعامات و اکرامات ملتے ہیں، وہیں بے نمازی کو اللہ پاک سزاؤں کا بھی حقدار قرار دیتا ہے، بے نمازی کو دنیا میں، نزع کے وقت، قبر میں اور قیامت میں بھی سزائیں ملتی ہیں، اللہ پاک اگر چاہے تو باقی گناہوں کی سزا موت تک مؤخر فرما دے، مگر بے نمازی اور والدین کے نافرمان کو دنیا میں ہی سزا مل جاتی ہے، بے نمازی کو دنیا میں ملنے والی 5 سزائیں مندرجہ زیل ہیں:

(1) اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی۔

(2) اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹا دی جائے گی۔

(3) اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے گا۔

(4) اس کی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی۔

(5) نیک بندوں کی دعاؤں میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

آئیے ہم بھی غور و فکر کر لیتے ہیں، پہلے کے لوگوں کی عمریں طویل ہوتی تھیں جب کہ آج ہماری ایوریج پچاس، ساٹھ سال ہوتی ہے کہیں یہ ہماری نماز میں سستی کی سزا تو نہیں ہے، جو اسلامی بہنیں نمازی ہوتی ہیں اور زہے نصیب تہجد کی عادی بھی ہوتی ہیں، ان کا چہرہ نورانی ہوتا ہے اور بے نمازی کے چہرے سے رونق اور نورختم ہو جاتا ہے ۔

نماز نہ پڑھنے کی ایک یہ بھی نحوست ہے کہ آج ہماری اکثریت کو شکایت ہے کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں، نہ جانے کون سی خطا ہوگئی ہے ، نمازوں کی طرف سے سستی کوئی خطا نہیں!!! اگر ہم دعاؤں کی قبولیت اور دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونا چاہتے ہیں تو نمازوں کی محافظت ضروری ہے۔

جنت تمہیں دلائےگی اے بیبیو نماز


اسلامی بہنوں کے  شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا ذہن دیا گیا۔ 3 ایسی اسلامی بہنوں نےآنے کی نیت پیش کی جو پہلےسنتوں بھرے اجتماع میں آتیں تھیں مگر اب نہیں آتیں۔ مزید اس علاقائی دورے میں مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن اور مدنی قافلوں میں محارم کو شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا گیا۔


نماز نہ پڑھنے والوں پر شريعت كا حكم:

تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ فرض نماز جان بوجھ کر چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے۔ شریعت اسلامیہ میں زنا کرنے، چوری کرنے اور شراب پینے سے بھی بڑا گناہ نماز کا ترک کرنا ہے۔ نماز بالکلیہ نہ پڑھنے والوں یا صرف جمعہ وعیدین یا کبھی کبھی پڑھنے والوں کا قرآن وحدیث کی روشنی میں سخت سزائیں ہیں جو حسب ذیل ہیں:

1: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) تَرجَمۂ کنز الایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)

2: مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲) قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳) وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ(۴۴)تَرجَمۂ کنز الایمان:تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے ۔(مدثر:42 تا 44)

3: فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴)الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵)

تَرجَمۂ کنز الایمان:تو ان نمازیوں کی خرابی ہےجو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں ۔

( الماعون:4،5)

4: وَ مَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقٰتُهُمْ اِلَّاۤ اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ بِرَسُوْلِهٖ وَ لَا یَاْتُوْنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَ هُمْ كُسَالٰى وَ لَا یُنْفِقُوْنَ اِلَّا وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ(۵۴) تَرجَمۂ کنز الایمان:اور وہ جو خرچ کرتے ہیں اس کا قبول ہونا بند نہ ہوا مگر اسی لیے کہ وہ اللہ ورسول سے منکر ہوئے اور نماز کو نہیں آتے مگر جی ہارے(سستی کی حالت میں) اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری سے ۔(توبہ:54)

احادیث مبارکہ:

1:رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمارے (اہل ایمان) اور ان (اہل کفر) کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز ہے،لہذا جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا۔

(مسند احمد، ابوداؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ)

2:رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز کا چھوڑنا مسلمان کو کفر وشرک تک پہنچانے والا ہے۔ (صحیح مسلم)

3:رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑو، جو جان بوجھ کر نماز چھوڑدے وہ مذہب سے نکل جاتاہے۔ (طبرانی)

4:رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں اس شخص کا کوئی بھی حصہ نہیں جو نماز نہیں پڑھتا ۔ (بزار)

5:رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن پاک یاد کرکے بھلا دیتا ہے اورجو فرض نماز چھوڑ کر سوتا رہتا ہے اس کاسر (قیامت کے دن) پتھر سے کچلا جائیگا۔

(بخاری شریف)

6:رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دوں، پھر جمعہ نہ پڑھنے والوں کو ان کے گھروںسمیت جلا ڈالوں۔ (مسلم)

7:رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے تین جمعے غفلت کی وجہ سے چھوڑ دئیے، الله تعالی اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔ (نسائی، ترمذی)

مختلف رائیں:

1:حضرت امام ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ اسکو (بے نمازی کو)قتل نہیں کیا جائیگا، البتہ حاکم وقت اسکو جیل میں ڈال دے گا۔ اور وہ جیل ہی میں رہے گا یہاں تک کہ توبہ کرکے نماز شروع کردے یا پھر وہیں مرجائے۔

2:حضرت امام مالک رحمة الله عليه اور حضرت امام شافعی رحمة الله عليه کہتے ہیں کہ نمازوں کو چھوڑنے والا کافر تو نہیں، البتہ اسکو قتل کیا جائیگا۔

3:حضرت امام احمد ابن حنبل ؒ فرماتے ہیں کہ ایسا شخص کافر ہے اور ملتِ اسلامیہ سے نکل جاتا ہے۔ اسکی سزا یہ ہے کہ اگر توبہ کرکے نماز کی پابندی نہ کرے تو اسکو قتل کردیا جائے۔

کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی

قَبرْ میں وَرنہ سَزا ہو گی کَڑی


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے8زون کے197 مقامات پر کورس ”اسلامک ہیروز “کا انعقاد کیا گیا جن میں 4037 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

3698اسلامی بہنوں نے آئندہ ہونے والے شارٹ کورسز کرنے کی نیت کی جبکہ 3595اسلامی بہنوں نے 313بار درود ِپاک پڑھنے کی نیت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی دئیے۔


نماز ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض عین ہے بلا عذر شرعی نماز چھوڑ دینا حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ویسے تو نماز چھوڑ دینے کی بہت سزائیں ہیں ۔ان میں سے چند یہ ہیں۔

جہنم کے دروازے پر نام:

نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ ديا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہو گا ۔(فیضان نماز، ص 425)

اعمال کی بربادی :

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا : جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ پاک اس کے اعمال برباد کر دے گا اور اس سے اللہ کا ذمہ اٹھ جائے گا یہاں تک کہ وہ اس کی بارگاہ میں توبہ کرلے۔(فیضان نماز، ص444)

ہزار سال رونا بھی فائدہ نہ دے گا:

اعلی حضرت مولانا نقی علی خان فرماتے ہیں: جو بغیر عذر کے نماز چھوڑے یا کسی سبب کے نماز ترک کرے اور اللہ تعالیٰ سے بلکل نہ شرمائے قیامت کے دن اگر ایک نماز کے بدلے ساری دنیا دینا چاہئے تو بھی قبول نہ کی جائے گئی ۔اور اگر ایک ہزار سال تک روتا رہے تب میں نجات نہ ملے گئی۔ ( انور جمال مصطفی، ص244)

جہنمیوں کا نچوڑ:

اللہ کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :جو نشے کی حالت ميں چار نمازیں چھوڑ دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ پر حق ہے اس کو” طینہ الخیال “ سے پلائے ۔عرض کی گئی ”طینہ الخیال“ کیا ہے ؟فرمایا گیا جہنمیوں کا نچوڑ۔

خوفناک وادی:

حضرت مولانا مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ الله عليه فرماتے ہیں :جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام غی ہے اس وادی میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے۔جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے۔اللہ اس کو کھول دیتا ہےجس سے وہ پہلے کی طرح بھڑکنے لگتی ہے یہ کنواں بے نمازیوں سودخورں زانیوں اور والدین کو ایذا دینے والوں کے لئے ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم