
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ
عالیشان ہے:" جو نماز سُستی کی وجہ سے چھوڑے گا اللہ پاک اسے پانچ سزائیں دے گا، اس کی
عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی، وہ ذلیل ہو کر مرے گا، اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے
گا، اس کی قبر کو اتنا تنگ کر دیا جائے گا کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں داخل ہو
جائیں گی، قبر میں اس پر ایک اژدھا مُسلط کر دیا جائے گا جس کا نام "اَلشّجَاعُ الْاَقْرَع"یعنی گنجا سانپ ہے، اس کی آنکھیں آگ کی ہوں گی جبکہ ناخن لوہے کے ہوں گے، ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مُسافت تک ہوگی،
وہ میّت سے بات کرتے ہوئے کہے گا، میں"اَلشّجَاعُ الْاَقْرَع"یعنی گنجا سانپ ہوں،اس کی آواز کڑک دار بجلی کی سی ہو گی، وہ کہے گا، میرے ربّ نے مجھے حکم دیا ہے
کہ نمازِ فجر ضائع کرنے پر مغرب تک مارتا رہوں اور نمازِ مغرب ضائع کرنے پر عشاء
تک مارتا رہوں اور نمازِ عشاء ضائع کرنے پر فجر تک مارتا رہوں، جب بھی وہ اسے مارے گاتو وہ ستر ہاتھ تک زمین میں دھنس جائے گا اور وہ قیامت تک اس عذاب میں مبتلا رہے گا۔
الحمدللہ نماز ایک عظیم نعمت ہے، جو پابندی سے پڑھے گا وہ جنت کا حقدار ہوگا
اور جو فرض نمازیں نہیں پڑھے گا وہ عذابِ نار کا حقدار بنے گا، پارہ 16سورہ مریم ،آیت نمبر: 59 ،میں اللہ پاک ارشادفرماتا ہے: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ
اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) تَرجَمۂ
کنز الایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں
گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا
جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)
بیان
کی ہوئی آیتِ مقدسہ میں” غئی
“ کا تذکرہ ہے، حضرت مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:"غئی جہنم میں ایک وادی ہے، جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ ہے، اس
میں ایک کنواں ہے جس کا نام "ہب ہب" ہے، جب جہنم کی آگ بُجھنے پر آتی ہے
اللہ پاک اس کنویں کو کھول دیتا ہے،
جس سے وہ پہلے کی طرح بھڑکنے لگتی ہے، یہ کُنواں نماز نہ پڑھنے والوں کے لئے ہے۔
‘One day session activity’ conducted in Busto Arsizio (Italy) via
Skype

Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online ‘one day
session’ was conducted in Busto Arsizio
(Italy, European Region) via Skype. Approximately, 15 Islamic
sisters had the privilege of attending this ‘one day session’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on
the topic ‘aftermath of heedlessness’ and provides the attendees (Islamic sisters) with
important points for refraining from heedlessness and making preparations for
the Judgement Day. In the end of ‘one day session’, Nigran Islamic sister (European Region) made
Du’a as well.

ہم
بے شمار کلام بے شمار لوگوں سے کرتے ہیں،
آج ہم صرف اپنے بارے میں اور اپنی حالت اور خالق کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ دنیاوی زندگی میں جس سے ہم محبت
کرتے ہیں اس سے مُلاقات اور بات کی آرزو ہوتی ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ ایک سچا
مسلمان اپنے خدا سے محبت کرتا ہے اور وہ اس کو دیکھنا اور بات کرنا چاہتا ہے، تو سب سے اہم بات نماز ہی وہ ہے جو ہمارے اور خدا کے درمیان وہ وسیلہ ہےجس سے ہم اپنے خدا کے رُوبرو ہوتے ہیں، ارے!
نماز کی فضیلتیں تو بہت ہیں، بے انتہا ہیں۔
کہ
نماز سکون ہے، معراج ہے، حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کا نور ہے، پر اِس کو نہ پڑھنے کی وعیدیں بھی ہیں، ایک پنجابی شاعر کیا خوب فرماتے ہیں:
رب صاف صاف دیتا فرما
نماز نہ بُلاوے مومنہ
اِتھوں ٹُرگئے نے ولی اولیاء
نماز نہ بھُلاویں مومنہ
شالا راضی ہووے تیرے تے خدا
اس
کا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہے کہ انسان کا دل ایمان کی لذت سے خالی ہو جاتا ہے، بے سکون اور پریشان ہو جاتا ہے، دوسرا نقصان یہ
ہے کہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم
کو تحفہ ملا ہم اس کو نہیں سنبھال رہے، ذرا غور کریں کہ اگر کوئی آج ایسا تحفہ دیتا جو بہت قیمتی ہو تا تو کیا ہم اس کی قدر کرتے۔
سزا:حقوق اللہ میں سب سے اہم نماز ہے، جس نے قصداً ایک نماز چھوڑی وہ ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مستحق ہوگا، جب تک توبہ و قضا نہ کر لے۔
(مجمع الزوائد، ج2، ص21 ، حدیث:1611 مفہوم )
حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"
جو نماز کی حفاظت نہ کرے ، قیامت کے دن نہ
نور ہوگا، نہ دلیل ہوگی اور نہ ہی حجت"
جو
کوئی نماز صرف دوسروں کو دکھانے کے لیے پڑھتا ہے، اس کی
نماز قیامت کے دن اس کے منہ پر ماری جاتی ہے، ( کتاب الکبائر، ص 9)
جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ویل ہے، اگر اس میں دنیا بھر کےپہاڑ ڈالے جائیں تو وہ پگھل
جائیں، یہ ان لوگوں کا ٹھکانہ ہے جو نماز
میں سستی اور وقت کے بعد پڑھتے ہیں۔
سب سے بڑی سزا!!! خدا و رسول صلی اللہ
علیہ وسلم ناراض ہوتے ہیں ۔

Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial’ (Islamic sister),
a ‘shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ was conducted in Belgium in previous
days. Approximately, 24 Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Ijtima’.
Kabina Nigran responsible Islamic sister delivered a
Sunnah-inspiring Bayan and explained the method of giving Ghusl to the deceased
[Islamic sisters], cutting the shroud, and shrouding the deceased [Islamic sister].
Moreover, she explained the rulings about using ‘Mustamal water’ and explained
points about Israf [waste].

مسلمانوں کے لئے سب سے پہلا فرض نماز ہے مگر
افسوس کہ آج ہماری مساجد ویران ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اس اہم ترین فرض کو
بھولے بیٹھے ہیں حالانکہ اللہ تعالی
ہر وقت ہمیں کئی نعمتیں عطا فرماتا ہے ۔
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اللہ تعالی
ہم پر نعمتیں بڑھاتا جائے اور ہم اپنے سجدے بڑھاتے جائیں مگر آج کل تو معاملہ ہی
الٹ ہے ہم پر نعمتیں بہت زیادہ ہیں مگر ہم سجدے کم کرتے جا رہے ہیں ۔
مگر
یاد رکھیئے آج اللہ
عزوجل ہمیں نماز نہ پڑھنے کے
باوجود نعمتیں تو عطا فرماتا جا رہا ہے آخرت میں اس کے عذابات بھی ہو سکتے ہیں ۔ آئیے چند عذابات پڑھتے اور ان پر غور کرتے
ہیں کہ کیا ہم یہ سہ سکیں گے یا نہیں؟
جہنم کے دروازے پر نام : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جو جان بوجھ کر ایک نماز
چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جائے گا جس سے وہ جہنم میں داخل
ہوگا ۔
(حلیۃ الاولیا، جلد 7، صفحہ 992،حدیث: 10590)
قبر میں آگ کے شعلے :ایک
شخص کی بہن فوت ہوگئی جب اسے دفن کرکے واپس لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی قبر
میں گر گئی ہے چنانچہ وہ اپنی بہن کی قبر پر آیا اور اسے کھودا تاکہ رقم کی تھیلی
نکال سکے ۔اس نے دیکھا کہ بہن کی قبر میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں چنانچہ اس نے
جوں توں قبر پر مٹی ڈالی اور غمگین روتا ہوا ماں کے پاس آیا اور پوچھا پیاری امی جان!
میری بہن کے اعمال کیسے تھے؟ ماں نے کہا بیٹا کیوں پوچھ رہے ہو؟ عرض کی: میں نے
اپنی بہن کی قبر میں آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے ہیں ماں روتے ہوئے بتانے لگی کہ
بیٹا! افسوس کہ تیری بہن نماز میں سستی کرتی تھی اور نماز کے اوقات گزار کر نماز
پڑھتی تھی ۔
(مکاشفۃ القلوب، صفحہ 199، دار الکتب العلمیہ
بیروت)
بے نمازی کی تین شامتیں :اس کے چہرے پر تین
سطریں بنی ہوں گی ،ایک سطر پر لکھا ہو گا ۔
اللہ کے حقوق ضائع کرنے والا ۔
دوسری سطر میں لکھا ہو گا
اے اللہ کی ناراضگی کے لے مخصوص۔
اور تیسری سطر میں لکھا ہو گا ۔
اے اللہ کے حقوق ضائع کرنے والے آج تو اس کی رحمت سے مایوس ہو
جا۔
(جہنم میں لے جانے
والے اعمال، ص444)
جیسے گناہ کا عذاب دنیا و آخرت میں بھگتنا
پڑتا ہے یوں ہی نیکی کا فائدہ دونوں جہاں میں ملتا ہے جو بندہ پانچوں نمازیں
باجماعت ادا کرے اس کے رزق میں برکت، قبر میں فراخی نصیب ہوگی اور پل صراط پر سے
آسانی سے گزرے گا اور جو نماز کا پابند نہ
ہو گا اس کی کمائی میں برکت نہ ہوگی ، چہرے پر صالحین کے آثار نہ ہوں گے لوگوں کے
دلوں میں اس سے نفرت ہوگی، پیاس اور بھوک کی حالت میں جان کنی اور قبر میں آزمائش
میں مبتلا ہو گااور اس کا حساب بھی سخت ہو گا ۔
پڑھتے رہو
نماز تو جنت کو پاؤ گے
چھوڑو گے گر
نماز جہنم میں جاو گے
سیاہ خچر نما بچھو :
جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام لملم ہے اس
میں سانپ ہیں اور ہر سانپ اونٹ کی گردن کی طرح ہے اس کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت
جیسی ہے وہ نماز نہ پڑھنے والوں کو ڈ سے
گا اور اس کا زہر ایک شخص کے جسم میں 70 سال تک کھولتا رہے گا پھر اس کا جسم زرد رنگ
کا ہو جائے گااور جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام "جبُّ الحزن" ہے اس میں کالے خچر کی مانند بچھو ہیں
اس کے ستر ڈنک ہیں، ہر ڈنک میں زہر کی تھیلی ہے وہ بچھو جب بے نمازی کو ڈنک مارتا
ہے تو اس کا زہر سارے جسم میں سرایت کرتا ہے اور اس زہر کی گرمی ایک ہزار سال تک
رہتی ہے اس کے بعد اس کی ہڈیوں سے گوشت جھڑتا ہے اور اس کی شرمگاہ سے پیپ بہنے
لگتی ہے اور تمام جہنمی اس پر لعنت بھیجتے ہیں ۔(قرۃالعیون
مع الروض الفائق، ص 385)
جہنم کی خوفناک وادی ویل:
کتاب الکبائر میں منقول ہے کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس کا
نام "ویل" ہے اگر اس میں دنیا کے پہاڑ ڈالے
جائیں تو وہ بھی اس کی گرمی سے پگھل جائیں ۔ یہ ان لوگوں کا ٹھکانہ ہے جو نماز میں سستی کرتے اور وقت کے بعد قضا کر
کے پڑھتے ہیں مگر یہ کہ وہ اپنی کوتاہی پر نادم ہوں اور بارگاہ خداوندی میں توبہ
کریں ۔ (الکبائر للذھبی،ص19)
پیارے اسلامی بھائیو لرز اٹھیےاور غور کیجیے کہ
کیا ہم یہ عذابات برداشت کر سکیں گے ہرگز نہیں برداشت کر سکتے اس لیے توبہ کیجئے
اور آئندہ نماز باجماعت کی پابندی کیجئے اور جو نماز قضا ہوئی ہیں ان کا حساب لگا
کر ادا کیجئے ۔
مدنی مشورہ: قضا نماز ادا کرنے کا طریقہ سمجھنے
کے لئے امیر اہلسنت کا رسالہ قضا نماز کا طریقہ پڑھ لیجئے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو تحفہ ملا وہ نماز ہے نماز مومن کی معراج ہے اور نماز ہمارے نبی
کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی
ٹھنڈک ہے۔
جہاں
نماز پڑھنے کے بہت سے فائدے ہیں وہاں نماز نہ پڑھنے کی بہت بڑی سزائیں بھی ہیں۔
1۔جو نماز نہیں پڑھتا اللہ کی رحمت سے محروم رہتا ہے ۔
2۔بے نمازی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کرتا ہے ۔
3۔ بے نمازی دنیا میں بھی سخت سزاؤں کا سامنا
کرتا ہے اس کی زندگی میں برکت نہیں رہتی ، اس کے چہرے سے نور نکال لیا جاتا ہے ۔
4۔قبر میں بے نمازی پر ایک سانپ مسلط ہو گا
جو بہت خطرناک ہو گا ، قیامت تک اس کو عذاب میں مبتلا رکھا جائے گا ۔
5۔ قیامت کے دن سب سے پہلا سوال نماز کا ہو
گا ، بے نمازی کو یہ خطرہ ہوتا ہے کہ اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔
اللہ کریم ہمیں نمازوں کی پابندی کرنے کی توفیق
عطا فرمائے اور نماز کی نورانیت حاصل کرنے میں کامیاب فرمائے ۔ اللہ ہم سب کو جہنم کی آگ سے بچائے اور نماز صحیح
طریقے سے خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in Holland in the
last week of January 2021 via Skype. Approximately, 25 Islamic sisters had the
privilege of attending this spiritual Ijtima’.
Kabina Nigran responsible Islamic sister delivered a Bayan
on the topic ‘aftermath of heedlessness’ and provides the attendees (Islamic sisters) with
important points for refraining from heedlessness and making preparations for
the Judgement Day. Moreover, she provided the attendees (Islamic sisters) with
information about the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them to keep associated with the religious
environment of Dawat-e-Islami
and take part in the religious activities.

ترجمہ
کنز الایمان:تو
ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں
نے نماز یں گنوائیں اور خواہش کے پیچھے ہو ئے عنقر یب وہ دوزخ میں "
غی" کا جنگل پائیں گے۔ ( پارہ 16 سورۃ المریم کی آیت: 59)
تر
جمہ کنز الایمان: تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بو لے ہم نماز نہ پڑ ھتے تھے۔(پارہ 29
المد ثر 4243)
سر کچلنے کی
سزا:
سر کارِ مد ینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ اکرام رضی اللہ عنھم سے فر مایا : آج رات دو شخص ( یعنی جبرائیل و میکا ئیل علیھما السلام ) میر ے پاس آئے اور مجھے
ارضِ مقدس میں لے آئے۔میں نے د یکھا کہ ایک شخص لیٹا ہے۔اور اس کے سر ہانے ایک شخص
پتھر ا ٹھائے کھڑا ہے اور پے در پے
پتھر سے اس کا سر کچل ر ہا ہے ہر بار کچلنے کے بعد سر پھر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ یہ وہ تھا جس نے قرآن پڑھا پھر
اس کو چھوڑ د یا تھا اور فرض نمازوں کے وقت سو جا تا تھا ۔
( بخاری ج 425014 حد یث: 7047)
قبر میں دی
جانے والی سزا:
قبر میں اس پر ایک اژدھامسلط کر د یا جائے گا جس کا نام
الشجاع الاقرع ہے اس کی آ نکھیں آگ کی ہو ں گی ، جبکہ ناخن لو
ہے کے ہو ں گے ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت ( یعنی
فاصلے) تک ہو گی ۔ وہ میت سے کلام ( یعنی بات ) کرتے ہو ئے کہے گا۔"میں الشجاع الاقرع" ( یعنی گنجا سانپ ) ہو
ں ۔ اس کی آواز کڑک دار بجلی کی سی ہو
گی۔ وہ کہے گا " میر ے رب نے
مجھے حکم د یا ہےکہ نمازِ فجر ضائع کر
نے پر طلوع آفتاب ( یعنی سورج نکلنے) تک مارتا رہوں۔اور نمازِ ظہر ضائع کر نے پر عصر تک مارتا رہوں گااور نمازِ مغرب ضائع کر نے پر عشاء تک مارتا رہوں گا اور نمازِ
عشاء ضائع کر نے پر فجر تک مارتا رہوں گا ۔ جب بھی وہ اسے ( یعنی مردے کو ) مارے گا تو وہ
70 ہاتھ زمین میں دھنس جائے گا اور وہ
( نماز ترک ) کر نے والا قیامت تک اس عذاب میں مبتلا ر ہے گا ۔(کتاب الکبائر للامام حافظ الذ ہبی)
ہو لناک کنو
یں کی سزا:
حضرت علامہ مو لانا مفتی محمد امجد علی اعظمی ر حمۃ اللہ علیہ فر ماتے ہیں :"غی" جہنم میں ایک وادی ہے۔
جس کی گرمی اور گہرائی سب سے ز یادہ ہے اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام " ہب ہب " ہے جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے اللہ پاک اس کنو ئیں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ بد ستور ( یعنی پہلے کی
طر ح ) بھڑکنے لگتی ہے۔(بہارِ شریعت )
ہزاروں بر س
کی سزا کا حق دار:
اعلیٰ حضرت امام احمد ر ضا خان ر حمۃ اللہ علیہ فر ماتے ہیں:" جس نے عصر ( یعنی جان بو جھ کر
) ایک وقت کی نماز چھوڑی۔ہزاروں بر س
جہنم میں ر ہنے کا مستحق ہوا،جب تک تو بہ نہ کر ے اور اس کی قضا نہ کر لے۔ مسلمان اگر اس کی ز ند گی میں اسے یک لخت ( یعنی با لکل ) چھوڑ د یں، اُ س سے بات نہ کریں ،
اُ س کے پاس نہ بیٹھیں ۔ تو ضرور وہ بے
نمازی اس کا سزا وار ہے۔ سیدی
اعلیٰ حضرت نے آیت قر آ نی پیش کی ہے۔اللہ پاک ( پارہ 7 سورہ انعام آیت 68 ) میں فر ماتا ہے: "تر
جمہ کنز الایمان: " اور جو کہیں تجھے شیطان
بھلاوےتو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔
جہنم کے
دروازے پر نام:
حضور نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فر مایا:جو جان بو جھ کر ایک نماز چھوڑ
د یتا ہے اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ د یا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہو گا۔( حلیۃ
اولیا، ج 7، ص 997)

Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in Sweden in previous
days via Zoom. Approximately, 14 Islamic sisters had the privilege of attending
this spiritual Ijtima’.
Kabina responsible Islamic sister (Majlis short courses) delivered
a Bayan on the topic ‘aftermath of heedlessness’, gave the attendees (Islamic sisters) the
mindset of contemplating about the Hereafter and performing goods deeds,
and provided them important points for spending their lives according to
Shari’ah. Moreover, she gave them the Dars about humility and humbleness.
Online Madani Halqa conducted in different areas of Barcelona Division
(Spain)

Sheikh-e-Tariqat Ameer Ahl-e-Sunnat says that all of his responsible (Islamic brothers/Islamic sisters) should be trained. In light of this saying, an online Madani Halqa was conducted in different areas of Barcelona
Division (Spain) in
previous days via Skype. These areas include La Salut,
Artigues, Trinitat, Virrei Amat, Santa Coloma, Besos, Hospitalet and Gotico.
Approximately, 34 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual
Halqa.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered a
Sunnah-inspiring Bayan and make the attendees
(Islamic sisters) revise the Madani Muzakrahs. Division
Nigran Islamic sister encouraged all responsible Islamic sisters of the
departments to improve the religious activities in their areas, made individual
efforts on them, and gave them the mindset of attending Madani Halqa every
month.
Sunnah-inspiring Ijtima’at’ conducted in different areas of Madrid
Division (Spain)

Under the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at’ were conducted in different
areas of Madrid Division (Spain) in the last week of January 2021. These areas include Toledo,
Logrono, Mislata, Caspe, Argenda and Patraix. Approximately, 107 Islamic
sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered the Bayans
on the topic ‘aftermath of heedlessness’, and motivated the attendees (Islamic sisters) to
spend their lives in good deeds, refrain from sins, and take part in the
religious activities of Dawat-e-Islami
practically.
Sunnah-inspiring
Ijtima’at’ conducted in different areas of Barcelona Division (Spain)

Under the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at’ were conducted in different
areas of Barcelona Division (Spain) in the last week of January 2021. These areas include Paralel,
Virrei Amat, La Salut, Artigues, Trinitat, Santa Coloma and Cornella.
Approximately, 209 Islamic sisters had the privilege of attending these
spiritual Ijtima’at.
The female
preachers of Dawat-e-Islami delivered the
Bayans on the topics ‘aftermath
of heedlessness’ and ‘if only we gave up the habit of pointless conversation’.
Moreover, they provided the attendees (Islamic sisters) with important
information about the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them
to take part in the religious activities practically.