دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مورشیس کی اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
ملک نگران
اسلامی بہن نے رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن اور اذدیاد
حب کے اہم نکات پر مدنی مشورہ لیا اور ہدف بھی دیا۔
حیدرآباد
کے علاقے آفندی ٹاؤن میں شعبہ ٔتعلیم کے تحت ”حاجرہ ہاسپٹل“ میں مدنی حلقے کا
انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبے ”شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں شعبہ ٔتعلیم کے تحت ”حاجرہ
ہاسپٹل“ میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ہاسپٹل میں موجود خواتین سمیت ایک
گائنا کولجسٹ اور ڈیوٹی پر موجود عملے نے شرکت کی ۔
حیدرآباد ریجن فنانس ذمہ دا ر اسلامی بہن نے
نماز کے فرائض اور واجبات بیان کئے ۔مدنی حلقے میں ۔ڈاکٹر اسلامی بہن نے اس طرح کے مدنی حلقے ہر ماہ
رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔
اعلی
حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:" نمازِ پنجگانہ( یعنی پانچ وقت
کی نمازیں) اللہ پاک کی
وہ نعمتِ عظمی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائیں، ہم سے پہلے کسی امت کو نہ ملی، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ نماز ہر مسلمان، عاقل وبالغ پر دن میں پانچ نمازیں فرض ہیں اور
اس کی فرضیت کا انکار کفر ہے، اسی طرح جو جان بوجھ کر نماز ترک کرے گا وہ عذاب نار کا حقدار ہوگا، قیامت کے دن بھی سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا، اللہ
پاک نے قرآن مجید میں جگہ جگہ نماز کا حکم ارشاد فرمایا ہے:سورة طہٰ ،آیت نمبر14 میں
ارشاد ہوتا ہے:ترجمہ :"اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ"
لہذا
ہم سب کو چاہیے کہ ہم اللہ
پاک کے اس حکم کی تکمیل کریں اور نماز پڑھیں، لیکن جو نماز نہیں پڑھتا اس کے لیے سخت سزائیں ہیں، حدیث پاک میں ہے:" جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے اُس
دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہوگا۔"
ہمیں
اس حدیث سے ڈر جانا چاہیے کہ یہاں تو صرف ایک نماز چھوڑنے کی سزا ہے، مگر ہم تو کئیں کئیں نمازیں ترک کر دیتے ہیں، بے نمازی کی پانچ سزائیں یہ ہیں، جو دنیا میں ملیں گی:
(1)
اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی۔
(2)
اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹا دی جائے گی۔
(3)
اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے
گا۔
(4)
اس کی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی۔
(5)
نیک بندوں کی دعاؤں میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔
ذرا غور توکریں کتنی سخت ترین سزائیں ہیں، آج کے دور میں ہر انسان یہ کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ بہت پریشانیاں ہیں، گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے، طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہیں، تو جب ایسے افرادسے پوچھا جائے کہ بھائی نماز
پڑھتے ہو؟ تو جواب ملے گا کہ نہیں، تو بس
یہ سب پریشانیاں سب دکھ اسی لئے ہیں، ہمیں ڈر جانا چاہیے اور کوئی بھی نماز نہیں
چھوڑنی چاہیے، ہم سب تو عاشقِ رسول ہیں
نا! تو پھر جس سے محبت ہو اس کی ہر ادا
کو ادا کیا جاتا ہے، نماز بھی تو ہمارے پیارے
آقا صلی صلی اللہ علیہ وسلم
کی سنت ہے، ، نماز تو ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، بس آج سے نیت فرمالیں ہماری کوئی بھی نماز قضا
نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ
Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters conducted in North
America Region
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of
responsible Islamic sisters was conducted in North America Region in previous
days. Division Nigran Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Mashwarah.
The Nigran Islamic sister (North
America Region) analysed the Kaarkardagi (performance) of the attendees
(Islamic sisters), did their Tarbiyyah, and motivated the local
Islamic sisters to improve religious activities and conduct Ijtima’at in the local
language. Besides, she discussed important points about the start of Madrasa-tul-Madina.
درود شریف کی فضیلت:
حضرت
سیدنا فلادبن کثیر رحمۃ اللہ علیہ
کے تکیے کے نیچے سے بوقتِ وفات کاغذ کا ایک ٹکڑا ملا، جس پر لکھا تھا یعنی" یہ فلادبن کثیر کے
لیے آگ سے نجات کا پروانہ ہے ، لوگوں کے پوچھنے
پر گھر والوں نے بتایا کہ مرحوم ہر جمعہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف "اللھم صلی علی محمد النبی الامی"
پڑھا کرتے تھے ، اللہ ربّ
العزت کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے بے
حساب مغفرت ہو۔
بے نمازی کی سزا :اللہ
پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان عالیشان ہے:" جو نماز کی پابندی کرے گا، اللہ
پاک پانچ باتوں کے ساتھ اس کا اکرام یعنی عزت فرمائے گا۔
1۔
اس سے تنگی اور، 2۔ قبر کا عذاب دور
فرمائے گا۔
3۔
اللہ پاک نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ
میں دے گا ۔
4۔
وہ پل صراط سے بجلی کی سی تیزی سے گزر جائے گا۔
5۔ جنت میں بغیر حساب داخل ہوگا ۔
اور
جو سستی کی وجہ سے نماز چھوڑے گا، اللہ پاک اسے پندرہ سزائیں دے گا،
پانچ دنیا میں، تین موت کے وقت، تین قبر میں اور تین قبرسے نکلتے وقت۔
دنیا میں پانچ ملنے والی سزائیں:(1) اس کی
عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی(2) اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹا دی جائے گی(3) اللہ پاک اس کے عمل پر کوئی ثواب نہ
دے گا(4) اس کی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی(5) نیک بندوں کی دعاؤں میں اس کا کوئی حصّہ نہ ہوگا۔
اللہ کریم کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :جو نماز کی پابندی کرے
گا اللہ کریم پانچ باتوں کے ساتھ اس کا اکرام فرمائے
گا ۔
1 ۔اس سے تنگی اور 2 ۔قبر کا عذاب دور فرمائے گا 3 ۔نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا 4 ۔
پل صراط سے بجلی کی سی تیزی سے گزر جائے گا 5 ۔جنت میں بغیر حساب داخل ہو گا۔
جو سستی کی وجہ سے نماز چھوڑے اللہ کریم اسے پندرہ سزائیں دے گا، پانچ دنیا میں، تین موت
کے وقت، تین قبر میں اور تین قبر سے نکلتے ہوئے ۔
ان پندرہ سزاؤں میں سے پانچ سزائیں یہ ہیں :
1 ۔ اس کی عمر سے برکت ختم
کر دی جائے گی ۔
2 ۔اللہ کریم اس کے عمل پر ثواب نہ دے گا ۔
3 ۔ اس کی قبر کو اتنا تنگ
کر دیا جائے گا کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گی ۔
4 ۔ اس کی قبر میں آگ
بھڑکا دی جائے گی پھر وہ انگاروں پر الٹ پلٹ ہوتا رہے گا ۔
5 ۔پیاسا مرے گا اگر دنیا
بھر کے سمندر بھی اسے پلا دئیے جائیں تو پیاس نہ بجھے گی۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں پانچ وقت نماز کا
پابند بنا دے اور زندگی کے آخری سانس تک ہماری کوئی بھی نماز بلا عذر شرعی ترک نہ
ہو۔
Online test of Ghusl to the deceased (Islamic sisters) conducted in UK
Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial (Islamic sister)’, an online test of Islamic
sisters who received the Tarbiyyah of Ghusl to the deceased (Islamic sisters) was conducted in UK
in January. 13 from Birmingham Region, 2 from Bradford Region, 12 from
Manchester Region and 5 from London Region had the privilege of passing this
spiritual test.
The successful Islamic sisters made Niyyah to give Ghusl to the
deceased (Islamic sisters) for free to please Allah only.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, from 27th January to 2nd February 2021, online Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn and Accrington (Manchester Region, UK) via Skype. Approximately, 854 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered the Bayans on the topic ‘aftermath of heedlessness’, provided the attendees (Islamic sisters) with important information about the religious activities of Dawat-e-Islami, and motivated them to keep associated with the Madani environment of Dawat-e-Islami and take part in the religious activities.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered the Bayans on the topic ‘aftermath of heedlessness’, provided the attendees (Islamic sisters) with important information about the religious activities of Dawat-e-Islami, and motivated them to keep associated with the Madani environment of Dawat-e-Islami and take part in the religious activities.
بے نمازی کی پانچ سزائیں:
1) اللہ پاک قرآن پاک
میں نماز درست نہ پڑھنے والوں کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے:
فَوَیْلٌ
لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴)الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُوْنَ ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان نمازیوں کی خرابی ہےجو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے
ہیں ۔ (
پ۳۰،الماعون:۴،۵)
یہ نماز کی درست ادائیگی نہ کرنے والوں کا حال ہے، تو بے
نمازی، تارک الصلاۃ کو کس قدر سخت عذاب ہو گا۔ اور
2) اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا
الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں
گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا
جنگل پائیں گے ۔(پ16،مریم: 59)
3)۔اللہ پاک دنیا میں نماز چھوڑنے والوں کے بارے میں فرماتا
ہے:
یَوْمَ
یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ترجَمۂ کنزُالایمان:جس دن ایک ساق کھولی جائے گی ( جس کے معنی اللہ ہی جانتا
ہے) اور سجدہ کو بلائے جائیں گے تو نہ کرسکیں گے۔
خَاشِعَةً
اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَ
قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ ترجَمۂ کنزُالایمان:نیچی نگاہیں کیے ہوئے ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی اور بے شک دنیا میں سجدہ کے
لیے بلائے جاتے تھے جب تندرست تھے ۔(پ29،القلم:42،43)اور
4) اللہ پاک بے
نمازیوں کی حالت پر فرماتا ہے: مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ (۴۲) قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳) ترجَمۂ کنزُالایمان: تمہیں
کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے ۔ (پ29،المدثر:42
،43)
میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانو۔۔! مذکورہ آیات
سے اندازہ لگ گیا ہو گا کہ تاخیر سے نماز پڑھنے اور بالکل نہ پڑھنے کی کس قدر
سزائیں ہیں۔! لہذا
میدان محشر کی رسوائی اور نقصان اٹھانے کی کس میں ہمت ہے، تو
پہلے سوال کے جواب میں ناکامی نہ ہو، اس
کے لیے تیاری کریں یعنی نماز پڑھیں، اور ترک الصلاۃ سے بچیں۔
نماز چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے جو جہنم میں لے جانے کا سبب ہے،
چنانچہ حدیث پاک میں ہے:من ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد
کفر جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی وہ کفر
کی حد تک پہنچ گیا۔(سنن نسائی)
5)۔ حدیث پاک میں آیا ہے: جو انسان نماز میں سستی کرتا ہے اللہ
پاک اس کو پندرہ سزائیں دیتا ہے، پانچ
دنیا میں تین موت کے وقت تین قبر میں تین قبر سے نکلتے وقت:
دنیا میں ملنے والی سزائیں یہ ہیں:
(١)اس کی زندگی میں برکت نہیں ہوتی۔
(٢)اس کے چہرے سے نیک لوگوں کی علامت مٹادی جاتی ہے۔
(٣)اسے اللہ پاک کسی عمل کا اجر نہیں دیتا۔
(٤)اس کی دعا آسمان کی طرف اٹھائی نہیں جاتی۔ (قبول نہیں ہوتی)
(٥) اس کو نیک لوگوں کی دعا سے حصہ نہیں ملتا۔
موت کے وقت پہنچنے والی سزائیں یہ ہیں:
(١) وہ ذلیل ہو کر مرتا ہے۔
(٢)بھوک کی حالت میں مرتا ہے۔
(٣) پیاسا مرتا ہے اگر چہ دنیا کے تمام سمندروں کا پانی اسے
پلایا جائے اسکی پیاس نہیں بجھتی۔
قبر میں پہنچنے والی سزائیں یہ ہیں:
(١) اس کی قبر تنگ ہو جاتی ہے حتیٰ کہ اس کی پسلیاں آپس میں مل
جاتی ہیں۔
(٢) اس کی قبر میں آگ جلائی جاتی ہے وہ صبح و شام انگاروں پہ
لوٹ پوٹ ہوتا ہے۔
(٣) اس کی قبر پر ایک اژدہا مقرر کیا جاتا ہے جس کا نام
"شجاع اقرع" یا "الشجاع الاقرع"ہے۔اس کی آنکھیں آگ کی اور
ناخن لوہے کے ہیں، ہر ناخن ایک دن کی مسافت کے برابر لمبا ہے۔ وہ میت کو ڈستا ہے
اور کہتا ہے میں "شجاع اقرع" ہوں یا "الشجاع الاقرع" ہوں۔ اس
کی آواز سخت گرج والی آواز کی طرح ہوتی ہے اور کہتا ہے: میرے رب نے مجھے حکم دیا
ہے میں تجھے اس بات پر ماروں کہ تو نے صبح کی نماز طلوع آفتاب تک نہ پڑھی تھی،اور
اس بات پر مارو ں کہ
تو نے ظہر کی نماز عصر تک مؤخر کی، اور اس بات پر ماروں کہ تو نے عصر کی نماز مغرب تک نہیں پڑھی، اور اس
بات پر ماروں کہ تو نے مغرب کی نماز عشاء تک ادا نہ کی، اور تجھے اس بات پر ماروں
کہ تو نے عشاء کی نماز کو صبح تک مؤخر کیا، اور وہ جب بھی اسے کوئی ضرب مارتا ہے
تو وہ زمین میں ستر گز تک گھس جاتا ہے پس
وہ قیامت تک زمین میں عذاب میں مبتلا رہے گا۔
اور وہ عذاب جو قبر سے نکلنے کے بعد قیامت میں
ہوں گے وہ یہ ہیں:
(١) حساب کی سختی
(٢) رب کی ناراضگی
(٣) جہنم میں داخلہ۔ (بے نمازی کا انجام صفحہ١٠)
الحمدللہ ہم مسلمان ہیں
اور ہر مسلمان کے لئے نماز ایک
عظیم نعمت ہے۔ جو پابندی سے پڑھے گا وہ جنت کا حقدار ہوگا اور جو فرض نمازیں نہیں
پڑھے گا وہ عذاب نار کا حقدار بنے گا۔پارہ 16 سورہ مریم آیت 59 میں اللہ پاک
فرماتا ہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا
الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ
کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں
گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا
جنگل پائیں گے ۔(پ16،مریم: 59)
بیان کی ہوئی آیت مقدسہ میں "غی" کا تذکرہ ہے،حضرت
علامہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:"غی" جہنم
میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ ہے۔ اس میں ایک کنواں ہے جس کا
نام "ہب ہب" ہے ،جب جھنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے اللہ پاک اس کنویں کو
کھول دیتا ہے جس سےوہ بد ستور(یعنی پہلے کی طرح) بھڑکنے لگتی ہے۔ قال اللہ تعالی ( یعنی اللہ پاک فرماتا ہے)
ترجمہ: جب بجھنے پر آئے گی ہم انھیں اور بھڑک زیادہ کریں گے۔
یہ کنواں بے نمازیوں،زانیوں اور شرابیوں اور سود خواروں اور ماں باپ کو ایذا دینے والوں کے لیئے ہے۔
حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو جان بوجھ
کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جھنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے
وہ داخل ہوگا۔
اللہ پاک کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عبرت نشان
ہے:جو سستی کی وجہ سے نماز چھوڑ ےگا اسے 15 سزائیں دے گا جن میں سے 5 درج ذیل ہیں۔
1-اس کی عمر سے برکت ختم کردی جائے گی۔
2-اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہیں دے گا۔
3-اسکی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی۔
4-وہ ذلیل ہوکر مرے گا
5-بھوکا مرے گااور پیاسا مرے گا ،اگر اسے دنیابھر کے سمندر پلا
دیئے جائیں پھر بھی اسکی پیاس نہ بجھے گی۔ الامان و الحفیظ (
فیضان نماز)
ہمیں چاہیئے کہ جب تک زندگی ہے سانسیں چل رہی ہیں اسے غنیمت
جانئیے اور اپنی فرض نمازیں پابندیٔ وقت
کے ساتھ ادا کیجئے۔اگر قضاء نماز یں ذمہ ہی توں انہیں بھی جلد ادا کیجئے کیو نکہ۔
بے نمازی کی نحوست ہے بڑی
مر کے پائے گا سزا بےحد کڑی
Under the supervision of ‘Majlis short courses’, a course,
namely “social media” was conducted in Oldham (UK
Division). 14 Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual course.
In this course, the disadvantages of social media were
mentioned, and the effective methods of using these applications were explained
as well. The
attendees
(Islamic sisters)
made Niyyah to spend less time on social media in future. Besides, they also made
good Niyyahs to attend the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’, watch the weekly
Madani Muzakrah, appear in more courses, and act upon the booklet, ‘Nayk
A’maal.
اللہ کریم نے انسان کو جہاں بے شمار نعمتوں اور انعامات سے
نوازا ہے وہیں پر اس کا ایک عظیم الشان انعام نماز بھی ہے جو ہر عاقل و بالغ
مسلمان مرد اور عورت پر دن میں پانچ مرتبہ فرض کی گئی۔
بدقسمتی سے آ ج انسان دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر کھو چکا ہے
کہ وہ نماز جسے دین کا ستون کہا گیا،جسے رب کی خوشنودی کا ذریعہ بنایا گیا ، جسے آقا
صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا گیا اس سے غافل ہو کر طرح طرح کے
گناہوں میں مبتلا ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں اسے طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے،
کسی کو رزق کی تنگی کا سامنا ہے تو کوئی نافرمان اولاد کی وجہ سے پریشان ہے، کسی
کو بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے تو کوئی گھریلو ناچاقیوں کا شکار ہے، الغرض ہر کوئی کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہےاور
گرفتار کیوں نہ ہو کہ رب قرآن میں خود فرماتا ہے:
وَ مَاۤ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ
فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍ ، ترجمۂ کنزالایمان:اور تمہیں جو
مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور بہت کچھ تو معاف فرمادیتا
ہے ۔
نماز نہ
پڑھنے کی پانچ سزائیں:
نماز نہ پڑھنے کے سب جہاں انسان کو دنیاوی نقصانات کا سامنا
کرنا پڑتا ہے وہیں نماز نہ پڑھنے کی بہت سی وعیدات بھی بیان کی گئیں۔
1)بے نمازی سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے
2)جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے
دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے
3)نماز میں سستی کرنے
والے کو قبر اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہو
جائیں گی اور اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی
جائے گی اور اس پر ایک خوفناک گنجا سانپ مسلط کر دیا جائے گا ۔
4)قیامت کے روز اس کا حساب سختی سے لیا جائے گا
5) اللہ پاک کا فرمان ہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا
الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ
کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ
ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو
عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(پ16،مریم: 59)
دیکھا آپ نے کہ بے نمازی پر خدا کس قدر غضب فرماتا ہے۔ ذرا غور
کریں کہ کہاں ہمارےنرم و نازک بدن اور کہاں یہ ہولناک سزائیں۔
دنیا میں تو ہمارا حال یہ ہے کہ معمولی سے معمولی تکلیف پر بھی
ترپ اٹھتے ہیں، انگلی میں معمولی سا کٹ لگ جائے تو ساری ساری رات سو نہیں پاتے تو
قبر میں اگر نماز نہ پڑھنے کے سبب ہماری پسلیاں
آپس میں دبا دی گئیں اور ہم پر بھی خوفناک گنجا سانپ مسلط کر دیا گیا تو کبھی آپ نے غور کیا کہ اس وقت ہمارا کیا بنے گا؟
آئیےخوف خدا وندی سے
لرز اٹھئے اور آج ہی اللہ کی بارگاہ میں
سچے دل سے توبہ کریں اور اس بات کا پختہ عزم کریں کہ آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی بلکہ جو پچھلی نمازیں چھوٹی ہیں ان
کا بھی حساب لگا کر قضائے عمری کا اہتمام کریں گے کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ،پتہ
نہیں کل مہلت مل پائے یا نہیں لہذا جو گھڑیاں باقی ہیں ان سے فائدہ اٹھالیا جائے اور پنج وقتہ نماز کی عادت بنائیے۔
Dawateislami