اسلامی بہنوں کے شعبے  ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی ریجن و زون ڈونیشن بکس ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ ماہ کی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا ۔

مدنی مشورے میں گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس ہر ماہ وقت پر کھلوانے پر تجاویز دی گئی ۔گھریلو صدقہ بکس رجسٹریشن بڑھانے اور منسلک کے گھروں میں رکھوانے کے اہداف دئیے گئے۔ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شعبے کی کارکردگی بہتر کرنے کے اہداف لئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی ریجن و زون ڈونیشن بکس ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ ماہ کی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا ۔

مدنی مشورے میں گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس ہر ماہ وقت پر کھلوانے پر تجاویز دی گئی ۔گھریلو صدقہ بکس رجسٹریشن بڑھانے اور منسلک کے گھروں میں رکھوانے کے اہداف دئیے گئے۔ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شعبے کی کارکردگی بہتر کرنے کے اہداف لئے۔


مختلف اعمال کی 692اچھی نیتوں کابیان

کِتَابُ النِّیّات

ترجمہ بنام

بہارِنِیَّت

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے :

٭سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں ۔٭آیاتِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنز الایمان‘‘ سے لیاگیا ہے۔ ٭آیاتِ مبارکہ کے حوالے نیزحتی المقدوراحادیث و اقوال وغیرہ کی تخاریج کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ ٭بعض مقامات پر مفیدوضروری حواشی کا اہتمام کیا گیا ہے، بالخصوص”خزائن العرفان“ سے کئی آیاتِ مبارکہ کی تفسیر حاشیہ میں لکھ دی گئی ہے۔ ٭مشکل الفاظ پر اِعراب لگانے کی سعی بھی کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی ہلالین(……) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔٭علاماتِ ترقیم(رُموز اوقاف) کابھی خیال رکھا گیاہے ۔

159صفحات پر مشتمل یہ کتاب2017ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً26ہزار سے زائد چھپچکیہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



6فروری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کریں:

سوال:کیاطوطے (Parrot) کے سامنے اللہ اللہ کرنے سے ثواب ملےگا؟

جواب: اگریہ ذہن میں ہوکہ میں اللہ پاک کوخوش کرنے کے لیے اللہ پاک کا ذکرکررہا ہوں تو ثواب ملے گا،طوطے کے سامنے اس لیے اللہ اللہ کرےکہ یہ بھی اللہ اللہ کرنے والا بن جائےگا،اس طوطے سے اللہ کا ذکرسننے والے خوش ہوں گے اورانہیں بھی اللہ کی یادآئےگی تو اس نیت کی وجہ سےبھی ثواب ملے گا،ایک اورصورت ہے کہ میں اللہ اللہ کروں گا اوریہ طوطامیرےذِکرُ اللہ کا گواہ ہوجائے گاتویہ بھی کارِ ثواب ہوگا۔

سوال: اسلام کے پہلے مجدّدکون ہیں ؟

جواب:حضرت عمربن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ ،یہ تابعی بزرگ،مسلمانوں کے عادل خلیفہ اورنہایت پرہیزگار تھے۔

سوال: نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےحجۃ الوداع کا خطبہ جبلِ رَحمت کے اُوپر اِرشادفرمایا یااس کے پاس ؟

جواب: نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےحجۃ الوداع کا خطبہ اُونٹنی پر بیٹھ کر دیا تھا ، جبلِ رحمت کو قُرب بخشاتھا۔

سوال: اچانک موت پر کس طرح صبرکیا جائے؟

جواب:پہلے سے ذہن بناہو کہ کسی کو کسی وقت بھی موت آسکتی ہے ،یوں صبرآجائے گا ،پہلے کے دَورمیں بُزرگ قبرکےسوالات جوابات اورسورۂ مُلک یادکرواتےتھے،اس میں موت وآخرت کا تذکرہ ہے(سورۂ ملک کی تلاوت عذابِ قبرسے نجات دِلانے والی ہے ،یوں موت کو یادرکھنے کے مواقع موجود ہیں۔)صبرکے فضائل بھی پیشِ نظررکھیے کہ صبراللہ پاک کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ،صبرکرنے والوں کو اللہ پاک جنت میں داخل فرمائے گا۔

سوال:بِلّی اورجنّات میں کیا تعلّق ہے؟

جواب:کوئی تعلّق نہیں ہے ،جن ّآگ سے بنا ہے اوربِلّی جانورہے ،البتہ بِلّی اورشیرکاتعلّق بچپن سے سنا ہے، اسے شیرکی خالہ کہا جاتاہے ۔

سوال:کیا عمدہ عمدہ کھانے کی عادت ہونی چاہئے یا عمدہ غذاکبھی کبھی کھانی چاہیے ؟

جواب:عادت نہیں ہونی چاہئے کھبی کبھی کھانا چاہئے کھانے میں حرج بھی نہیں ،ایک قول یہ بھی ہے کہ جو عمدہ عمدہ غذاؤں کا عادی ہوگا، نزع(روح نکلنے) کے وقت اسے تکلیف زیادہ ہوگی ۔

سوال: سفرِمدینہ میں کوئی مشکل تشریف لائے تو کیا کریں کہ ادب بھی رہے اورصبربھی ملے؟

جواب:اب تو سفربہت آسان ہے سفرتو کرنے والے کرگئے ،پہلےسفرِ مدینہ میں دنوں بلکہ مہینوں لگتے تھے،اب تو یہ سفرگھنٹوں میں ہوتا ہے،پھر بھی کوئی مشکل آتی ہے تو صبرکیا جائے اوراجرکے مستحق بنیے،اس کا تو اپنا لطف ہے ،میں سفرِمدینہ میں بیماربھی ہواہوں ،ہسپتال میں بھی داخل ہواہوں ،میٹھا مدینہ دُورہے جاناضرورہے ۔

سوال: کون سے مچھلی(Fish) کھانی چاہئے؟

جواب: مچھلی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ،مچھلی کی لاکھوں قسمیں ہیں ،ہرایک کی اپنی اپنی پسندہوتی ہے،مچھلی کھانے کےاپنے فوائد ہیں۔بالخصوص مچھلی کاسر(Head)کھانے سے عقل بڑھتی ہے ۔مچھلی موٹاپا نہیں لاتی ۔ہفتے میں ایک یادوبارمچھلی کھانی چاہئے ،مچھلی تلی(Fri) ہوئی نہ کھائی جائے ،گرلڈ فِش(Grilled Fish) یعنی کوئلوں میں بُھنی ہوئی کھائی جائے یا اس کا سالن پکاکر کھایاجائے۔

سوال: ٹِن پیک کھانوں کے بارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟

جواب: ٹِن پیک کھانے سے بچنا چاہئے،میری معلومات کے مطابق اس میں ایساکیمیکل ہوتاہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوتاہے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہاذان کی برکتیںپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ اذان کی برکتیں“ پڑھ یا سُن لے،اُسے مؤذِنِ رسول حضرت بلال کا جنت الفردوس میں پڑوس نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 3 فروری 2021ء کو کراچی کے علاقے ملیر کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقے کے اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

رکن کابینہ عابد عطاری نے مسلمانوں کی میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے رکن عزیر عطاری نے 3 فروری 2021ء کو میوہ شاہ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی۔رکن مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور قرآن پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں رکن مجلس نے ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت3 فروری 2021ء کو کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قاری صاحبان اور طلبہ نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کی اور شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ نیو ملتان قاری طاہر عطاری نے سمیجہ آباد میں مفتی سلیم سعیدی صاحب خطیب جامع مسجد بلال سے ملاقات کی۔ رکن کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات مجلس رابطہ بالعلماء اور روحانی علاج کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران کی نگران اسلامی بہن  نے ایک شخصیت خاتون سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز میں داخلہ لینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  شجاع آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن نگران اسلامی بہن سمیت شجاع آباد کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقررکرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں سمیت کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے ۔