
اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں قصور کابینہ شمالی زون، پاک
انگلش پبلک اسکول میں اسٹوڈنٹ اجتماع ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب اسکالرز ہائی اسکول
میں اسٹوڈنٹ اجتماع ہوا جس میں 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے تمام اسلامی بہنوں کو پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے اور روزانہ تین سو تیرہ بار درود پاک پڑھنے
کی ترغیب دلائی نیز آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے ۔

دین اسلام ایک بہت پیارا اور سچا مذہب ہے
۔دنیا میں بہت سے ادیان ہیں سب کے اپنے خدا اپنی اپنی عبادتیں اور اپنی اپنی عبادت
گاہیں ہیں ۔ادیان باطلہ کے جیسےاپنے اپنے خدا ہیں یوں ہی عبادتیں بھی اپنی اپنی
قائم کردہ ہیں ۔ ہمارے لے پسند کردہ مذہب اسلام اور ہمارے رب کریم نے ہمیں یہ شرف
بخشا ہے کہ ہم دن میں پانچ وقت اس کی بارگاہ میں حاضری دیں۔
ہمارا پیارا مذہب اسلام اور ہمارا سچا واحد خدا اور ہماری بہترین عبادتیں جس میں ہمارے لے دنیاوی
بلکہ آخروی فوائد ہیں۔ہمارے قائم کردہ مذہب کی بہترین عبادت جو کے صرف عبادت ہی
نہیں بلکہ مذہب اسلام کی بنیاد بھی ہے ۔ہمارے اور باطل کے درمیان فرق کا ذریعہ
بھی۔ مگر نہایت افسوس کے ساتھ آج مسلمان نماز کے معاملے میں جس بے تو جہی کا شکار
ہیں شاہد ہی کسی امر میں ہوں۔
پروردگار عالم جہاں اس عبادت کو بجا لانے پر
انعام و اکرام سے نوازا ہے اور آئندہ نوازنے کا وعدہ فرمایا ہے ۔وہاں اس سے
روگردانی کرنے والوں کے لےسخت وعیدات
سنائی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: فَخَلَفَ
مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ
یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ترجَمۂ
کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ
ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو
عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)
حضرت امجد علی عظمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں غی دوزخ میں ایک وادی ہے جسکی گہرائی اور
گرمی سے زیادہ ہے۔اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے جس میں بے نمازی اور
دوسرے بڑے گناگار ڈالے جایں گے۔(بہار شریعت)
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جس نے فرض نماز بغیر عذر کے چھوڑی اس کے عمل
ضائع ہو گے۔
تابعی بزرگ حضرت سید کعب بن الاحبار فرماتے
ہیں اللہ کی قسم میں نے تورات میں منافقین کے بارے ميں یہ صفات پڑھتا ہوں خواہشات کے پیچھے چلنے والے
اور نمازں قضا کرنے والے۔
اعلی حضرت امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان
فرماتے ہیں جس نے ایک نماز قصدا چھوڑی ہزاروں سال جہنم میں رہنے کا مستحق ہے۔ (فتاوی
رضویہ جلد 9 ص 159۔ 158)
جو نماز چھوڑے تو اللہ
اس کو 15 سزایں دے گا 5 دنیا میں 3 موت کے وقت 3 قبر میں3 قبر سے نکلتے وقت ۔
نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
صحابہ کرام سے فرمایا آج رات دو شخص(حضرت جبرائیل اور میکائیل ) آئے اور مجھے ارض
مقدس میں لے گے۔میں نے دیکھا ایک شخص لیٹا ہے اورایک اس کے سرہانے کھڑا ہے اور پے درپے اس کے سر کو کوچل رہا ہے۔ہر
بار سر کوچلنے کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے میں نے فرشتوں سے پوچھا:یہ کون ہے؟ انہوں نے
کہا آگے تشریف لے جائیں مزید اور مناظر دیکھنے کے بعد فرشتوں نے کہا وہ پہلا
شخص جو آپ نے دیکھا (جس کا سر کوچلا جا رہا تھا)وہ قرآن پڑ ھ کر بھول گیا تھا اور فرض نماز کے وقت سو جاتا تھا۔ ۔(بخاری جلد 4۔ص426)
اللہ پاک اپنے پیارے حبیب کے صدقے نماز پڑھنے کی توفیق عطا
فرمائے اور ان تمام بداعمالیوں اور گناہوں سے دور رکھے جن کی وجہ سےاللہ نماز کی توفیق چھین لیتا ہے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں قصور کابینہ شمالی زون کے جامعہ فاطمۃ الزہراء میں اسٹوڈنٹ اجتماع ہوا
جس میں 50 اسلامی بہنوں اور طالبات نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے تمام اسلامی بہنوں کو مدنی برقع پہننے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور درس
نظامی کرنے کی ترغیب دلائی۔
حافظ آباد،
کابینہ پنڈی بھٹیاں، ڈویژن جلالپور بھٹیاں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون حافظ آباد، کابینہ پنڈی بھٹیاں، ڈویژن جلالپور بھٹیاں کے ایک حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں
شعبۂ تعلیم، اصلاحِ اعمال اور حلقہ ذمہ
داران سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
لاہور، زون حافظ آباد ، کابینہ حافظ آبادمدنی ڈویژن کے علاقے عمر ٹاؤن میں ”طہارت
کورس “

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن لاہور، زون حافظ آباد ، کابینہ
حافظ آبادمدنی ڈویژن کے علاقے عمر ٹاؤن میں ”طہارت کورس “ ہواجس میں تقریباً 23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ کورسز
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے طہارت کے اہم موضوعات وضو، غسل، تیمم، اسلامی بہنوں
کے مخصوص مسائل، نجاستوں کے متعلق شرعی
احکامات اور ناپاک اشیاء پاک کرنے کا طریقہ
سمجھایا مزید LCD
پر سلائیڈز کی پریزنٹیشن بھی کی گئی۔
کورس کے
آخری دن شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مقامی اسلامی اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے وسیع پیمانے پر ہونے والے دینی کام اور مجلس
شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے عظیم دینی کام کو سراہا اور مزید شارٹ کورسز
کرنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر
دو گھر دعوت اسلامی کے دینی کام کیلئے بھی
پیش کئے گئے۔ایک اسلامی بہن نے اپنا گھر ہر آنے والے شارٹ کورس کیلئے پیش کردیا۔

آج
کے پُرفتن دور میں میں جہاں لوگوں میں خوفِ خدا کم ہوتا جا رہا ہے اور وہ گناہوں پر دلیر ہوتے جا رہے ہیں، وہیں نماز چھوڑ دینا ایک ایسا مرض ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت مبتلا ہے، قرآن و حدیث میں نماز چھوڑ دینے والوں کے لئے
کئی سزاؤں کا ذکر ہے جن میں سے چند یہ ہیں، پڑھیے اور خوفِ خدا سے لرزئیے:
1۔اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ
وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی
جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے
ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)
مفتی
امجد علی اعظمی علیہ الرَّحمہ
فرماتے ہیں:" غی جہنم میں ایک وادی
ہے، جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ
ہے۔ اس میں ایک کنواں ہے، جس کا نام ہب ہب ہے، جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے، اللہ
پاک اس کُنویں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ
بدستور بھڑکنے لگتی ہے۔
(فیضانِ
نماز ، حصہ:نماز نہ پڑھنے کے عذابات، صفحہ 422)
2۔
حضور صلی الله علیه وسلم
نے ارشاد فرمایا :" جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے
اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہوگا۔
"( فیضانِ نماز ، حصہ:نماز نہ پڑھنے کے عذابات،
صفحہ 423)
3۔ایک
اور مقام پر ارشاد فرمایا ": تارکِ نماز کو زکوٰة نہ دو، نہ اس کو اپنے پاس ٹھہراؤ اور نہ ہی اس کو
اپنے پاس بٹھاؤ کیوں کہ اس پر آسمان سے لعنت برستی ہے۔"
(نیکیوں کی جزائیں گناہوں کی سزائیں، صفحہ 19)
4۔ایک
اور مقام پر ارشاد فرمایا :" جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام لَمْلَمْ ہے، اس میں اژدھے ہیں، ہر اژدھے کی موٹائی اونٹ کی گردن کی مانند ہے ،
اس کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت جتنی ہے ، جب وہ سانپ بے نمازی کو ڈسے گا تو اس
کا زہر اس کے جسم میں 70 سال تک جوش مارتا رہے گا، پھر اس (بے نمازی) کا گوشت گل جائے گا اور ہڈیاں
ٹوٹ جائیں گی اور وہ تمام کے تمام اژدھے اس وادی میں اس کو عذاب دیتے رہیں گے۔"
(نیکیوں کی جزائیں گناہوں کی سزائیں، صفحہ
21)
5۔اور
جہنم میں ایک وادی کا نام "جُبُّ الحُزن" ہے، جس میں بِچُّھو ہیں، ہر بِچُّھو سِیاہ خچر کی مانند ہے، اس کے 70 ڈنک ہیں اور ہر ڈنک میں زہر کی تھیلی
ہے، جب وہ بے نمازی کو ڈنک مارے گا تو اس
کا زہر سارے جسم میں سرایت کر جائے گا
اور وہ اس کے زہر کی حرارت ہزار سال تک محسوس کرے گا، پھر اس کا گوشت ہڈیوں سے جھڑ جائے گا، اس کی شرمگاہ سے پیپ بہے گی اور تمام جہنمی اس
پر لعنت بھیجتے ہوں گے۔ "( نیکیوں کی
جزائیں گناہوں کی سزائیں، صفحہ 21)
اگر
خدانخواستہ آپ بھی نماز ترک کر دینے کے مرض میں مبتلا ہیں، تو آئیں آج سچی توبہ کرتے ہیں کہ آج سے ہماری
کوئی نماز قضا نہیں ہوگی۔
یا
اللہ پاک ہمیں پابندی وقت کے ساتھ
نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری توبہ کو قبول فرما اور ہم سے سدا کے
لئے راضی ہوجا ۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کلمہ اسلام کے بعد اسلام کا سب سے بڑا رکن
نماز ہے نماز دین کا ستون اور اندھیری قبر کا چراغ ہے نماز ہی سے کفر و ایمان کے
درمیان امتیاز ہوتا ہے کتنا بد نصیب ہے وہ انسان جو نماز نہیں پڑھتا حالانکہ اللہ
کریم نے انسان اور جنوں کو پیدا ہی اپنی عبادت اور بندگی کے لئے کیا ہے تارک نماز
مرتکب کبیرہ گناہ اور عذاب نار کا حقدار ہے بے نمازی کے لئے قرآن و حدیث میں کئی سزاؤں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں سے چند یہ
ہیں:
1۔سر کچلا جا رہا
تھا :
شب معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی قوم کے پاس پہنچے جن کے سر پتھروں
کے ساتھ کچلے جا رہے تھے جب بھی انہیں کچلا جاتا وہ پہلے کی طرح درست ہوجاتے اور
اس معاملے میں ذرا برابر سستی نہ برتی جاتی ۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا:اے
جبرئیل! یہ کون ہیں؟ تو عرض کی : یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز سے بوجھل ہو جاتے
تھے۔(مجمع الزوائد، کتاب الایمان، باب منہ فی الاسری، الحدیث 235 جلد 1 صفحہ 236)
2۔نماز سے بھولنے والے :
فَوَیْلٌ
لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴)الَّذِیْنَ
هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵) تَرجَمۂ کنز الایمان:تو ان نمازیوں کی خرابی
ہےجو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں ۔ ( الماعون:4،5)
نماز سے بھولنے کی چند صورتیں:
پابندی سے نہ پڑھنا، صحیح وقت پر نہ
پڑھنا،فرائض و واجبات کو صحیح طریقے سے ادا نہ کرنا وغیرہ
3۔حضور
نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
:کہ جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دے گا اللہ پاک اس کے اعمال برباد کر دے گا اور اللہ کریم کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا جب تک کہ وہ
توبہ کے ذریعے
اللہ پاک کی طرف رجوع نہ کرے ۔
(المعجم الکبیر، الحدیث: 233، جلد 20، صفحہ 117
مختصرا)
4- اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السلام کو وحی فرمائی :اے داؤد! بنی اسرائیل سے کہو
جس نے ایک نماز جان بوجھ کر چھوڑ دی وہ قیامت کے دن مجھ سے اس حال میں ملے گا کہ
میں اس پر غضب فرماؤں گا ۔(الزہر الفائح، صفحہ 28)
5۔دو جہاں کے سلطان صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کہ جس نے جان بوجھ کر ایک نماز
چھوڑی اللہ
پاک سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالی اس پر ناراض ہو گا ۔
(مجمع الزوائد،
جلد 2، صفحہ 26 حدیث 1632)
اللہ اللہ! بے نمازی کے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا سزا
ہو سکتی ہے کہ اس کا رب اس سے ناراض ہو جائے ۔نعوذباللہ من ذالک
دیکھو اللہ ناراض ہوجائے گا
بھائیوتم کبھی
چھوڑنا مت نماز
بے نمازی جہنم
کا حق دار ہے
بھائیو تم
کبھی چھوڑنا مت نماز

نماز اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے اوریہ ہر مسلمان عاقل
بالغ مردو عورت پر فرض عین ہے
نماز اللہ پاک کی خوش نودی کا سبب ہے۔۔نماز دین کا ستون اور آقا صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اللہ پاک نے سفر کی
نماز میں قصر کی اجازت دی لیکن معاف نہ فرمائی ۔
بیماری میں بھی نماز کو معاف نہیں فرمایا بلکہ اس میں کچھ کمی کر دی کہ اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کے پڑھیں
اگر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کر پڑھیں اگر سجدے کی قوت نہیں اشارے سے سجدہ کریں تو دیکھئے کی نماز کی کتنی اہمیت ہے کہ اللہ پاک نے مرض کی
صورت میں بھی نماز نہیں معاف فرمائی۔
لیکن اگر ہمیں دیکھا جائے تو ہمیں
تھوڑی سی تکلیف ہوجائے تو ہم نماز قضا کر
ڈالتے ہیں ۔ یاد رکھیے کہ نماز کی پابندی
سے جنت ملتی ہے اور نماز کو چھوڑ دینے سے اللہ کی ناراضگی کی صورت میں جہنم کا
دردناک عذاب تیار ہے چنانچہ اللہ پاک پارہ 16 سورہ مریم آیت 89
میں فرماتا ہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ
بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ
یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے
جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ
دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔
اس آیت مبارکہ میں غیّ کا تذکرہ ہے،
اس کے تحت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
فرماتے ہیں: غیّ جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گہرائی سب سے زیادہ ہے اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے۔ جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے اللہ
پاک اس کنویں کو کھول دیتا ہے جس سے بدستور یعنی پہلے کی طرح بھڑکنے لگتی ہے ۔ قَالَ اللّٰه تَعَالٰی یعنی اللہ پاک فرماتا ہے:كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ
سَعِیْرًا جب کبھی بجھنے پر آئے
گی ہم اسے اور بھڑکادیں گے۔(بنی اسرائیل :97)
یہ کنواں بے نماز اور زانیوں اور شرابیوں اور سود خوروں اور ماں باپ کو
ایذا دینے والوں کے لئے ہے۔ (فیضان سنت
جلد 3 فیضان نماز صفحہ نمبر 422 )
اگر تھوڑی سی گرمی بھی زیادہ پڑ
جائے تو ہم سے برداشت نہیں ہوتی اور فورًAC چلا لیتے ہیں تو سوچئے کے اگر اللہ نہ ہماری نمازیں قضا ہونے کی صورت میں اللہ پاک نے ہمیں جہنم میں داخل کردیا تو کیا بنے گا اور وہاں توAC بھی نہیں۔تو
نماز قضا کرنے سے بچیے اور جتنی نمازیں قضا ہو گئی ہیں ان کی قضا کر لیجئے اور توبہ بھی کر لیجئے۔
جہاں نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے آخرت
میں سزائیں ہیں وہی دنیا کی بھی سزاؤں کا ذکر ہے کہ(1) جو نماز نہ پڑھے گا اسے
دنیا میں اس صورت میں سزا ہوگی کہ اس کی
عمر سےبرکت ختم کر دی جائے گی(2) اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے گا(3) وہ
ذلیل ہو کر مرے گا(4) جہنم میں داخل ہوگا(5) اللہ پاک اس سے ناراض ہو گا۔(فیضان نما ز،ص 426)
اللہ پاک ہمیں پنج وقت نماز ادا کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

حُکْمُ تاَرِکِ الصَّلَوَاتِ الْمَکْتُوْبَات:
قرآن مجید فرقان حمید اور احادیث کریمہ میں جہاں نماز کی
فضیلتیں بیان ہوئی ہیں وہیں نماز چھوڑنے پر سخت وعیدیں بھی سنائی گئیں ہیں ،چنانچہ دوزخیوں کے متعلق خبر دیتے ہوئے رب جلیل نے
فرمایا کہ ان سے جہنم میں پوچھا جائے گا: مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲) قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳) ترجَمۂ
کنزُالایمان: تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے
تھے ۔
(پ29،المدثر:42 ،43)
2 ۔ دوسری جگہ فرمان الہی ہے : فَخَلَفَ
مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ
یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں
گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا
جنگل پائیں گے ۔(پ16،مریم: 59)
حضرت صدر الشر یعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ”غی“جہنم کی
ایک وادی ہے جسکی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ ہے، اس میں ایک کنواں ہے جسکا نام ہب ہب ہے۔ جب جہنم کی آگ بجھنے پر
آتی ہے اللہ رب العزت اس کنواں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ بدستور بھڑکنے لگتی ہے
(بہار شریعت حؔصہ ٣)
3۔ وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ رضی الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صلی
الله عليه وآله وسلم قَالَ: بَيْنَ الْکُفْرِ وَالْإِيْمَانِ تَرْکُ الصَّلَاةِ ۔ حضرت
جابر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا: کفر اور ایمان کے درمیان (فرق) نماز کا چھوڑنا ہے۔ (أخرجه
الترمذي في السنن، کتاب الإيمان، باب ما جاء في ترک الصلاة،٥/ ١٣، الرقم/٢٦١٨)
4. حضور صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن سب
سے پہلے تارکینِ نماز کے منہ کالے کئے جائیں گے اور جہنم میں ایک وادی ہےجیسے ”یلملم
“کہا جاتا ہے، اسمیں سانپ رہتے ہیں۔ ہر سانپ اونٹ جتنا موٹا اور ایک ماہ کے برابر
طویل ہوگا وہ بے نمازی کوڈسے گا اس کا زہر ستر سال تک بے نمازی کے جسم میں جوش
مارتا رہے گا پھر اس کا گوشت گل جائے گا ۔
(مکاشفۃ القلوب ص ٣٧٩ )
5 . صدر الشریعہ بدرالطریقہ
حضرت مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں: جہنم میں وَیل نامی ایک خوفناک وادی ہے جسکی سختی سے خُود جہنم بھی
پناہ مانگتا ہے جان بوجھ کر نماز قضا کرنے والے اس کے مستحق ہیں ۔(بہار شریعت حصؔہ
٣ص ٢ملخصاً)
پاک ڈونیشن
بکس ذمہ دار کا ملتان ریجن کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاک ڈونیشن بکس
ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی ریجن و زون ڈونیشن بکس ذمہ داران کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں سابقہ
ماہ کی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا ۔
مدنی مشورے
میں گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس ہر ماہ
وقت پر کھلوانے پر تجاویز دی گئی ۔گھریلو
صدقہ بکس رجسٹریشن بڑھانے اور منسلک کے
گھروں میں رکھوانے کے اہداف دئیے گئے۔ذمہ
داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شعبے کی کارکردگی
بہتر کرنے کے اہداف لئے۔
پاک ڈونیشن
بکس ذمہ دار کا فیصل آباد ریجن کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داران کامدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاک ڈونیشن بکس
ذمہ دار نے فیصل آباد ریجن کی ریجن و زون
ڈونیشن بکس ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ ماہ کی کارکردگی
اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا ۔
مدنی مشورے
میں گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس ہر
ماہ وقت پر کھلوانے پر تجاویز دی گئی ۔گھریلو
صدقہ بکس رجسٹریشن بڑھانے اور منسلک کے
گھروں میں رکھوانے کے اہداف دئیے گئے۔ذمہ
داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شعبے کی کارکردگی
بہتر کرنے کے اہداف لئے۔