ہر
عاقل و بالغ مسلمان پر نماز فرض ہے، نماز اللہ
پاک کی طرف سے اُمّتِ محمدیہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے وہ تحفہ ہے جو شبِ معراج کے موقع پر عطا کیا گیا، نماز
کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بروزِ قیامت سب سے پہلے حساب
نماز کا لیا جائے گا، اگر یہ دُرست ہوئیں تو باقی اعمال بھی ٹھیک رہیں گے اور یہ
بگڑی تو سبھی بگڑے۔
نماز
نہ پڑھنے کے جہاں قبر و حشر میں عذابات و سزائیں ہیں وہیں دنیا میں بھی نقصانات
ہیں جیسا کہ اللہ پاک کے
آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان عالیشان ہے:" کہ نماز نہ پڑھنے والوں کو اللہ پاک دنیا میں درج ذیل 5 سزائیں
اور نقصانات سے دوچار کرے گا۔
1۔اس
کی عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی۔
2۔
اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹا دی جائے گی۔
3۔
اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے
گا۔
4۔
اس کی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی۔
5۔
نیک بندوں کی دعاؤں میں سے اس کا کوئی حصّہ نہ ہوگا۔
ان
نقصانات کے علاوہ انسان معاشرتی و جسمانی طور پر بھی نقصان سے دوچار ہوتا ہے،ایک
اور جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:" جس کی نماز فوت ہوگئی گویا اُس کے اہل و مال جاتے
رہے۔"
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں نماز قضا
کرنے، نماز میں سستی کرنے سے بچا، تمام نمازیں خشوع و خُضوع کے ساتھ پڑھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔امین بحاہ النبی الامین صلی اللہ
علیہ وسلم