نماز ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض عین ہے بلا عذر شرعی نماز چھوڑ دینا حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ویسے تو نماز چھوڑ دینے کی بہت سزائیں ہیں ۔ان میں سے چند یہ ہیں۔

جہنم کے دروازے پر نام:

نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ ديا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہو گا ۔(فیضان نماز، ص 425)

اعمال کی بربادی :

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا : جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ پاک اس کے اعمال برباد کر دے گا اور اس سے اللہ کا ذمہ اٹھ جائے گا یہاں تک کہ وہ اس کی بارگاہ میں توبہ کرلے۔(فیضان نماز، ص444)

ہزار سال رونا بھی فائدہ نہ دے گا:

اعلی حضرت مولانا نقی علی خان فرماتے ہیں: جو بغیر عذر کے نماز چھوڑے یا کسی سبب کے نماز ترک کرے اور اللہ تعالیٰ سے بلکل نہ شرمائے قیامت کے دن اگر ایک نماز کے بدلے ساری دنیا دینا چاہئے تو بھی قبول نہ کی جائے گئی ۔اور اگر ایک ہزار سال تک روتا رہے تب میں نجات نہ ملے گئی۔ ( انور جمال مصطفی، ص244)

جہنمیوں کا نچوڑ:

اللہ کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :جو نشے کی حالت ميں چار نمازیں چھوڑ دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ پر حق ہے اس کو” طینہ الخیال “ سے پلائے ۔عرض کی گئی ”طینہ الخیال“ کیا ہے ؟فرمایا گیا جہنمیوں کا نچوڑ۔

خوفناک وادی:

حضرت مولانا مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ الله عليه فرماتے ہیں :جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام غی ہے اس وادی میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے۔جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے۔اللہ اس کو کھول دیتا ہےجس سے وہ پہلے کی طرح بھڑکنے لگتی ہے یہ کنواں بے نمازیوں سودخورں زانیوں اور والدین کو ایذا دینے والوں کے لئے ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم