ایک بزرگ کو شیطان نظر آیا تو انہوں نے شیطان سے کہا مجھے کوئی ایسا طریقہ بتا کہ تیرے جیسا بن جاؤں۔اس نے کہا نماز میں سستی کرو اور خوب جھوٹی قسمیں کھاؤ۔تو بزرگ نے فوراً کہا میں عہد کرتا ہوں کبھی نماز نہیں چھوڑؤں گا اس پر شیطان نے بوکھلا کر کہا میں بھی عہد کرتا ہوں کبھی کسی انسان کو نصیحت نہیں کروں گا۔

اب اس بات سے اندازا ہو جانا چاہئے کہ شیطان ہمارا کتنا بڑا دشمن ہے وہ کام ہرگز نہیں کرنے دے گا جس سے اللہ اور اس کا رسول راضی ہوں۔شیطان وسوسے تو ڈالتا ہے لیکن ہمیں ہاتھ پکڑ کر بیٹھا نہیں لیتا۔اور ہمارا دوسرا دشمن ہمارا نفس ہے جوسستی دلا کر ہمیں نماز کے لیے مصلے تک نہیں آنے دیتا۔اور ہم لیٹے لیٹے یا بیٹھ کر نماز کا وقت گزار دیتے ہیں ۔

کتاب الکبائر میں منقول ہے جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ”ویل “ہے اس میں اگر دنیا کے پہاڑ ڈال دیئے جائیں تو وہ بھی اس کی گرمی سے پگھل جائیں۔یہ ان لوگوں کا ٹھکانہ ہے جو نماز میں سستی کرتے یا قضا کر کے پڑھتے ہیں ۔مگر یہ کے اللہ سے توبہ کریں۔

ایک شخص کی بہن فوت ہو گئی ،جب اس کو دفن کر کے واپس آے تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی اس کی قبر میں گر گئی ہے ۔تھیلی نکالنے کے لئے جب واپس آ کر قبر کھودی تو دیکھا کہ قبر میں آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے اس نے قبر پر مٹی ڈالی اور غمگین ہو کر گھر ماں کے پاس آیا اور ماں سے پوچھا میری بہن کے اعمال کیسے تھا۔تو ماں نے کہا کیوں پوچھتے ہو اس نے کہا میں نے اس کی قبر میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے ہیں تو ماں نے کہا نماز میں سستی کرتی اور قضا کر کے پڑھتی تھی ۔اس سے اندازا لگایئے کہ نماز قضا کر کے پڑھنا اتنا گناہ ہے تو جو نماز پڑھتے ہی نہیں ۔؟

نماز نہ پڑھنے کی پانچ سزائیں:

1۔اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جاتی ہے۔

2۔اس کے چہرے سے نیک لوگوں کی نشانی ختم کر دی جاتی ہے ۔

اللہ پاک اس کو کسی عمل کا ثواب نہیں دے گا ۔

4۔اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گئی ۔جس میں وہ رات دن الٹ پلٹ ہوتا رہے گا ۔

5۔بروز قیامت وہ اللہ کی ناراضگی کے ساتھ اس سے ملے گا ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں پانچ وقت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔