اللہ پاک نے جیسے ہمیں بہت سے کاموں کو بجا لانے کا حکم دیا تو وہیں بہت سے کاموں سے منع فرمایا مثلا ایک ایمان لانے کا حکم دیا تو دوسری طرف کفر و شرک سے بھی منع فرمایا اللہ پاک کی اطاعت کرنے میں فائدے ہی فائدے ہیں جبکہ نہ فرمانی میں کھلا نقصان ہے اللہ پاک کی رضا حاصل ہونا سب سے بڑا فائدہ ہے اور اللہ کی ناراضگی سب سے بڑا نقصان۔ ایمان لانے کے بعد سب سے افضل فعل نماز ہے۔

جیسے نماز ادا کرنے کی وجہ سے سے اللہ پاک نمازی کو بہت سے انعامات سے نوازتا ہے اسی طرح بے نمازی ترک نماز کی وجہ سے بہت سی سزاؤں کامستحق ہوتا ہے۔قرآن اور احادیث میں نماز چھوڑنے والے کے لیے کیسی کیسی سزائیں بیان ہوئیں ہیں آئیے ان کا مطالعہ فرمائیے۔

اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے: تَرجَمۂ کنز الایمان:تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئےجنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں ” غی “کا جنگل پائیں گے۔ (سورہ مریم، آیت : 59)

1۔مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ *غی* جہنم کی ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ ہے اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہَبْ ہَبْ ہے، جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے اللہ پاک اس کنویں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ بدستور بھڑکنے لگتی ہے یہ کنواں بے نمازیوں، شرابیوں، سود خوروں اور ماں باپ کو ایذا دینے والو کے لئے ہے ۔

(بہار شریعت ،جلد 4 صفحہ 434 ملخصاً)

2۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑتا ہے اس کا نام جہنم کے اُس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہوگا( حلیۃ الاولیا، ج 7 ،صفحہ 992)

3۔ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ پاک اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللہ پاک کا ذمہ ان سے اٹھ جائے گا جب تک کہ وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ نہ کرلے۔(الترغيب و الترھیب ،ج 1 ،صفحہ216 حديث:16)

4۔ حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ قیامت کے دن ایک شخص کو اللہ پاک کی بارگاہ میں کھڑا کیا جائے گا اللہ پاک اسے جہنم میں جانے کا حکم فرمائیے گا وہ عرض کرے گا یا اللہ مجھے کس لیے جہنم میں بھیجا جا رہا ہے ارشاد فرمائے گا :نماز کو اس کا وقت گزار کر پڑھنے اور میری نام کی جھوٹی قسمیں کھانے کی وجہ سے( الزواجر،ج 1، 296)

5۔ منقول ہے کہ جہنم کی ایک وادی ہے جس کا نام *ویل* ہے۔

اگر اس میں دنیا کے پہاڑ ڈالے جائیں تو وہ اس کی گرمی سے پگھل جائیں اور یہ ان لوگوں کا ٹھکانہ ہے جو نماز میں سستی کرتے ہیں اور وقت کے بعد قضا کر کے پڑھتے ہیں ۔ (كتاب الکبا ئر،ص 19)

معزز قارئین کرام! جب نماز وقت گزار کر پڑھنے کی اتنی سزائیں ہیں تو جو سرے سے پڑھے ہی نہ اس کی سزا کا کیا ہولناک منظر ہوگا اللہ پاک ہمیں دونوں جہاں میں اپنے عذاب سے پناہ عطا فرمائے ہمیں پانچ وقت نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ بہاولپور،موسیٰ کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت  کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ ذمہ دار اسلامی بہن کے ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی سے منسلک ہونے اور سنتوں بھرے اجتماع ِپاک میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ بہاولپور،مدینہ ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ ذمہ دار اسلامی بہن کے ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی سے منسلک رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت فرمائی۔ اجتماع پاک کے آخر میں 3 اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں کفن دفن اجتماع کروانے اور 3 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، ریجن و  کابینہ حیدرآباد ، ڈویژن سجاول کے علاقے جاتی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 57 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں فیضان توبہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں نے گناہوں سے توبہ کرنے اور اصلاحِ اعمال کے مطابق عمل کرنے کی نیتیں کیں۔


نماز   ایک   عظیم   نعمت   ہے   نماز   اللہ   پاک   کی   خوشنودی   کا   سبب   اور   نبی   آخرالزماں   صلی   اللہ   علیہ   والہ   وسلم   کی   آنکھوں   کی   ٹھنڈک   اور   انبیاء   علیہم   السلام   کی   سنت   بھی   ہے۔   اسی   نماز   کو   مؤمن   کی   معراج   اور   دین   کا   ستون   فرمایا   گیا۔جہاں   نماز   پڑھنے   کے   کثیر   فضا   ئل   اوربرکات   ذکر   کیے   گیےاور   اس   کو   وجہِ   نزول   رحمت   بھی   بتایا   گیاوہاں   ہی   قرآن   پاک   اور   احادیث   کریمہ   میں   نماز   نہ   پڑھنےاور   قضا   کر   دینے   کے   عذابات   اوروعیدات   بیان   کی   گیں۔آئیں   نماز   نہ   پڑھنےکے   چند   عذابات   بھی   ملاحظہ   کرتے   ہیں   ۔

بے نمازی کے لیے جہنم کی خوفناک وادی :

جو فرض نماز نہیں پڑھے گا عذاب نار کا حقدار ہو گا۔پارہ ١٦سورہ مریم کی آیت نمبر٥٩میں اللہ پاک فرماتاہے :تَرجَمۂ کنز الایمان:تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئےجنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے۔

(غی جہنم کا ایک جنگل ہے جس کی گرمی اورگہرائی سب سے زیادہ ہےاس میں ایک کنواں ہے جس کا نام” ہب ہب“ہےجب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے۔اللہ پاک اس کنوئیں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ بد ستور بھڑکنے لگتی ہے۔یہ کنواں بے نمازیوں اورزانیوں اور شرابیوں اور سودخوروں اورماں باپ کو ایذادینے والوں کے لیے ہے۔)

جنتیوں کاجہنمیوں سے سوال :

اللہ پاک نےان (نمازیوں)کے مقابل جہنمیوں سےمتعلق ارشاد فرمایا:”تمھیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولےہم نماز نہ پڑھتے تھے“(ترجمہ کنزلایمان)(پارہ 29 ،المدثر42۔43) (فیضان نماز،ص٤٢٥)

ہزاروں برس کے عذاب کا حقدار:

اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں:”جس نے جان بو جھ کر ایک وقت کی نماز چھوڑی وہ ہزار برس جہنم میں رہنےکا مستحق ہو گیا“

فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم: ”جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیاجا تاہے جس سےوہ داخل ہو گا “

(نیکیوں کی جزاےاورگناہوں کی سزا،ص٢١،مخلصاً)

خوفناک سانپ اور خچر نما بچھو:

منقول ہے کہ جہنم کی ایک وادی ہے جس کا نام”لملم“ہے اس میں اونٹ کی گردن کی طرح موٹےموٹے سانپ ہیں ہر سانپ کی لمبائی ایک ماہ کی مسا فت کے برابر ہے۔جب یہ سانپ بے نمازیوں کو ڈسے گاتو اسکا زہر اس کے جسم میں ستر سال تک جو ش مارےگااورجہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ”جب الحزن“ہےاسمیں کالے خچر کی مانند بچھو ہیں ۔ہر بچھو کے ستر ڈنگ ہیں اور ہر ڈنگ میں زہر کی تھیلی ہے۔وہ جب بے نمازیوں کو ڈنگ مارے گے تو اس کا زہراس کے پورے جسم میں سرایت کر جائے گااور اس زہر کی گرمی ایک ہزار سال تک رہتی ہے ۔اس کے بعد(بے نمازیوں)کی ہڈیوں سے گوشت جھڑجاتا ہےاوراس کی شرمگاہ سےپیپ بہنے لگتی ہے۔اور تمام جہنمی اس پرلعنت بھیجتے ہیں“ ۔ (مکا شفۃ القلوب ،ص189،190)

قبرمیں آگ کےشعلے:

ایک شخص کی بہن فوت ہوگی جب دفن کرکے لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی قبر میں گر گی لہذا اس نے اپنی بہن کی قبر کھود ڈالی کیا دیکھتا ہے کہ آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔اس نے قبر پر مٹی ڈالی اورغمگین ہو کر اپنی ماں کے پاس آیااور بولا امی جان میری بہن کے اعمال کیسے تھے?وہ بولی بیٹا کیوں پوچھ رہے ہو?یہ سن کر کہنےلگاکے میں نے اس کی قبر میں سے شعلے اڑتے دیکھے ہیں یہ سن کر اس کی ماں بھی غمگین ہو گی اور رونے لگی اور بولی ہاے افسوس تیری بہن نماز میں غفلت کیا کرتی تھی اوروقت گزار کر نماز پڑھتی تھی ۔

اللہ پاک ہمیں اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں قبر وحشرونار کے عذاب سے محفوظ فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوتِ اسلامی کے شعبے دار المدینہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں دار المدینہ  کورنگی کیمپس میں کلاس نائنتھ(9th) اور میٹرک کی موجودہ طالبات کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے خوف خدا اور آسان نیکیوں کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ طالبات کو نیکیاں کرنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے رُوز صدقہ کرنے، 17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46 طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، 46 طالبات نے شارٹ کورسسز کرنے ،54 طالبات نے رسالہ کا مطالعہ اور 42 طالبات نے گھر درس دینے کی نیتیں کیں ۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! اِمسال 2021ء سے جامعات المدینہ للبنات میں پڑھنے والی طالبات کو علومِ دینیہ کے ساتھ ساتھ مروّجہ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کروایا جائےگا تاکہ جامعات المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل مدنیّہ اسلامی بہنیں معاشرے کی بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اسلام و سنّیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں۔ مجلسِ عصری علوم کے تحت ملک کے مخصوص جامعات المدینہ میں دنیاوی تعلیم کا آغاز کیا جائے گا اس کی کچھ تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پانچ سالہ درسِ نظامی مع دنیاوی علوم درجہ اعدادیہ درجہ اساسیہ

اوقاتِ کار

8:00 تا 1:00 درسِ نظامی کے اسباق اور 1:00 تا 2:00 دنیاوی علوم پڑھائے جائیں گے۔ (دنیاوی علوم پڑھنے کا طالبات کو اختیار ہوگا)

نصاب

بقیہ ناظرہ قرآنِ پاک، عقائد و مسائل، سیرت اور 8 کلاس کے لازمی مضامین پڑھائے جائیں گے۔ناظرہ قرآنِ پاک اور نماز و سیرت کے مضامین کے ساتھ 7 کلاس کے تین مضامین بھی ہوں گے۔

شیخ ِطریقت امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،ملک و بین الاقوامی امور میںایک لاکھ پانچ ہزار 266اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیا۔

30,154اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

38,946 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

74,005 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

57,473 اسلامی بہنوں نے 1200 درودِپاک پڑھے۔

102,186 اسلامی بہنوں نے 313 درود ِپاک پڑھے۔

92,977 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

25,060 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

13,669اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

11,004 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیرِ اہلِ سنّت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ”شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ”شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ“ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی ”7 لاکھ65ہزار7سو85 رہی“۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان زون کے دار السنّہ میں پچھلے دنوں  آن لائن” فیضان قرآن“ کورس کروایا گیا جس میں ملتان ریجن سے 142 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مد نی مذاکرہ دیکھنے ، شرعی پردہ کرنے اور دیگر مدنی کاموں کی نیتوں کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری کرنے اور انفرادی عبادت بڑھانے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  مکتبۃ ا لمدینہ وتقسیمِ رسائل کا ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان زون و ملتان مکی وملتان مدنی و گلگشت کابینہ وڈویژن ذمہ داران اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان زون ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ذمہ داران کو کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول کے فارم پیش کئے اور انہیں پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔ مزید انفرادی کوشش کی اور وقت پر کارکردگی دینے کی نیت کروائی۔


گزشتہ روز (7 فروری2021ء کو)  ڈویژن فتح گڑھ کے علاقہ ہربنس پورہ لاہور میں مولانا حسنین مدنی کے والدین مرحومین کے چہلم کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔

اجتماعِ پاک میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور حاضرین کو اپنی موت کی تیاری کرنے کے متعلق مدنی پھول عطا فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی قافلوں و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر نگران کابینہ محمد ندیم عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول تھے۔