دعوتِ اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  زون نگران اسلامی بہن نے ڈرگ روڈ کابینہ، ڈویژن گرین سٹی کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صبر کے فضائل و برکات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔ ماہانہ شیڈول اور کار کردگی وقت پر جمع کروانے اور دار السنہ میں ہونے والے کورس ”اصلاح اعمال“ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا گیا ۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے مدنی کاموں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں ہاتھ داخلہ لینے کی نیت بھی کی اور آخر میں بہترین کار کردگی پر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں وہ اجتماعات و مدارس جو بند ہو گئے ہیں انہیں دوبارہ کھولنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈویژن میں جس جگہ مدنی کام نہیں ان کی معلومات لی گئی اور وہاں مختلف مدنی کاموں جیسے علاقائی دورہ، مدرسۃ المدینہ للبنات ، شارٹ کورسز وغیرہ کے ذریعے دینی کام کی شروعات کا ذہن دیا ۔ مزید یہ بھی کہا کہ تقسیم کاری سے کام بڑھنا چاہیئے ٹوٹنا نہیں۔ اس لیے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا اور ساتھ ہی کار کردگی کو بہتر بنانے پر بھی کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی، محمود آباد کابینہ میں کفن دفن کا سیشن ہوا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا درست طریقہ سکھایا۔ غلطیوں کی نشاندہی کی اور ان سے بچنے کا طریقہ سمجھایا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سمیت کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ نماز پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے رسالے کا تعارف پیش کیا۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کے سوالات سن کر رسالہ”نیک اعمال“ پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں موجود اسلامی بہنوں نے عمل کی نیتیں کیں۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ اصلاح اعمال اجتماع رکھنے اور اس میں شرکت کرنے کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سمیت کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ نماز پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے رسالے کا تعارف پیش کیا۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کے سوالات سن کر رسالہ”نیک اعمال“ پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں موجود اسلامی بہنوں نے عمل کی نیتیں کیں۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ اصلاح اعمال اجتماع رکھنے اور اس میں شرکت کرنے کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں علاقائی دورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصیت کے ساتھ زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہر ہفتے پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی نیز 6 اسلامی بہنیں معلمات بننے کے لیے تیار ہوئیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، کابینہ جوہر ٹاؤن شعبہ رابطہ زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کے مدنی کاموں کو احسن انداز میں چلانے اور کارکردگی کو دیکھ کر سراہتے ہوئے تربیتی مدنی پھول عطا فرمائے اور ذمہ داران کو شعبے کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، کابینہ جوہر ٹاؤن ای ایم ای سوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اجتماع ای ایم ای سوسائٹی میں بیان کیا ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔آخر میں شخصیات اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے علاقہ سطح پر تقرریوں اور مدنی کاموں کی نیتیں بھی پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون شاہ پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و مشاورت کے ساتھ ساتھ ریجن نگران ، کفن دفن ریجن ذمہ دار اور اصلاح اعمال ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون ، جوہر ٹاؤن کا بینہ،  ڈویژن ٹھوکر ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں محلے کی نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے  شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور جنوبی زون میں بذریعہ اسکائپ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون اور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زکوٰ ۃکے متعلق علم دین سکھانے والے کورس پر کلام ہوا۔کورس کروانے کے لئے مدرسات کی تربیت اور ٹیسٹوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ مزید کورس کی تشہیر پر بھی کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے جوہر ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے غفلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع اور علاقائی دورے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔