06 فروری 2021 بروز ہفتہ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے صدر ڈویژن علاقہ میاں میر کالونی بلال مسجد میں  5،6،7فروری 2021ء کو راہ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلے کے عاشقان رسول کو نیکی دعوت دیتے ہوئے شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش  کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی  نے حاضرین کو اوراق مقدسہ کے تحفظ  کرنے کا ذہن دیا نیز اس عظیم  کام   کے لیے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا  ۔ مبلغ دعوت  اسلامی  نے حاضرین کو شعبہ اوراق مقدسہ کے اسلامی بھائیوں کا ساتھ دینے کا ذہن دیا جس پرعاشقان رسول نے اپنی  اچھی اچھی نیتوں کا اظہار  کیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )