دعوت اسلامی  جہاں اصلاح امت کے جذبے کے پیش نظر مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمات میں مصروف عمل ہے وہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے تحت مختلف مسائل اور بیمار ی میں گھرے ہوئے مسلمان سے تعزیت و عیادت کا سلسلہ رہتا ہے۔

اسی جذبے کے تحت لانڈھی کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطار ی کی والدہ کے نماز جنازہ میں نگران کابینہ سلمان عطاری نے شرکت کی اور نماز جنازہ پڑھایا جبکہ دعا ئےمغفرت کی۔ اس موقع پر مجلس کفن دفن کے ذمہ دار رکن مجلس عزیر عطاری نے تلقین اور اذان وغیرہ کا اہتما م کیا ۔


دعوت ِاسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ گرین سٹی اِلٰہ آباد قصور کے طلبہ نے 4 فروری 2021ء کو  حلقہ سبزی منڈی کے اطراف میں مدنی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

طلبائے کرام نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ طلبائے کرام نے 50 مقامات چوک درس بھی دیا جس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 180 رہی۔ (رپورٹ: محمد عاصم عطاری، نگران کابینہ الٰہ آباد)


دعوت ِاسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نگران فلک شیر عطاری نے 2فروری 2021ء کو مدرسۃ المدینہ سوئی بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمین اعلیٰ، ناظمین اور مدرسین سے ملاقات کی۔

نگرانِ مجلس نے انہیں 2021ء کے تعلیمی نظام کو مزید ممتاز کرنے کا ہدف دیااور مختلف امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر ِاہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران ِکورس تربیتی سیشن ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ایمان کی حفاظت کا ذہن دیتے ہوئے ایمان کی حفاظت کے ذرائع اور مُرشِد کامل کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


اسلامی بہنوں کے شعبے  علاقائی دورہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون کی ایک کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ زون ذمہ داراسلامی بہن نے خصوصی شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے علاقائی دورے میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو کر بیان سننے، نبی کریمﷺ کی سنتیں سیکھنے اور اپنی مُشکلات اور پریشانیوں کے حل کے لئے اجتماعی دعامیں شامل ہونے کا ذہن دیا۔


تفصیل

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر ِاہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں فیضان ِنماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران ِکورس یکم فروری 2021ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں مُعلِّم کی خصوصیات، ٹیچرز کا انداز،معلم اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت کا اندازبتایا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے تحت 2021ء کے ماہ رجب المرجب اور شعبان المعظم کے تیسرے ہفتے میں ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کے لئے شخصیات اجتماعات منعقد ہوں گے۔ان اجتماعات میں جنّت سے متعلق معلومات دی جائیں گی۔ مثلاً:جنّت کیا ہے؟ آٹھ جنّتوں کے نام،جنّتِ عدن کیا ہےاور اس کی نعمتیں،جنّت الفردوس کس کے لئے ہے؟،جنّت کی سب سے بڑی نعمت،صحابیات و صالحات کا راہ ِخدا میں خرچ کرنے کا جذبہ،اصلاح ِامّت میں دعوتِ اسلامی کا کردار،دعوت ِ اسلامی آپ کے مال کی امین وغیرہ۔

لہٰذا جواسلامی بہنیں علمِ دین سے مستفیض ہونے کی خواہشمند ہیں وہ اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں اور ڈھیروں اجر و ثواب کمائیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر ِاہتمام  گزشتہ دنوں کراچی صدیق آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی زون سطح اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن بکس اور صدقہ بکس کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ میں 2 مقامات پر فیضان ِنماز کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کے شرائط و فرائض سمیت پاکی اور ناپاکی کے مسائل بھی سکھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


مدنی مذکرے میں امیرِاہل ِسنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ سے تلاوتِ قراٰن پاک کی ترغیب ملنے پر جامعات المدینہ گرلز کی 32 طالبات نے بعدِ مغرب تا فجر مکمل قراٰن ِپاک تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

1 طالبہ نے 3دن میں مکمل قراٰن ِپاک تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی نیز 2 طالبات نے بعدِفجرتامغرب قراٰن ِپاک کے 15 پارے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی اور 1طالبہ نے نمازِ مغرب تا فجر قراٰنِ پاک کے 21پارے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے بیرون ممالک ” اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں بیرون ممالک ہند (دہلی،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، جرمنی ، ہالینڈ، ناروے ،ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم ) سری لنکا ، تنزانیہ ، موریشس ، ترکی ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں ، چائنہ ، ملائشیا ، کویت ، عرب شریف شامل ہیں ۔

ان مقامات پر منعقد ہونے والے کورس کی تعدادتقریباً 1ہزار 190 ہیں جن میں کم و بیش 26ہزار505 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلام کے مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے " حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ" کی اسلام کے لئے دی ہوئی عظیم قربانیوں اور فتوحات کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لیاری کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح ِاعمال کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے نیتوں کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم ِقفل مدینہ مناتے ہوئے خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔