اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں  زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف اہم امور پر رہنمائی کرتے ہوئے شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور ذہن سازی کرنے کا طریقہ بتایا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور کارکردگی کے بقیہ کالمز پر کام کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔