نماز دین کا ستون ہے ،نیک کاموں میں سے ایک
کام اور قرب خدا کا ذریعہ ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیوں! نماز اللہ پاک
کی بہترین عبادت ہے ہم پر لازم ہے کہ نماز
کو تمام حقوق ظاہری اور باطنی کے ساتھ ادا کریں۔اور تمام ارکان سنت نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق ہوں۔ایسی نماز ہی دین
کا ستون اور مومن کی معراج ہے۔(ضیاء القران جلد، ١ص ٢١)
نماز نہ پڑھنا برائیوں کی جڑ ہے، ہمارے دین
اسلام میں جہاں نماز پڑھنے کے فضائل ہیں وہاں نہ پڑھنے کی بھی سزائیں بیان کی گی ہیں۔
نماز نہ پڑھنے کی پانج سزائیں
:
اللہ پاک
کا فرمان ہے : ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں
نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ
میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)
حضرت مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: غی جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گہرای سب سے زیادہ ہے۔(فیضان
نماز، ص ٤٢٢)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
فرمان عبرت نشان ہے :جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے اس
دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہو گا۔(فیضان نماز، ص ٤٢٥)
بروز قیامت نماز نہ پڑھنے والا اس حال میں آے
گا کہ اس کے چہرے پر تین سطریں ہونگی۔
اے اللہ کا حق برباد کرنے
والے۔
اے اللہ کے غضب کے ساتھ
مخصوص۔
جس طرح تو نے دنیا میں میرا حق ضائع کیا اس
طرح تو بھی میری رحمت سے مایوس ہو جا۔
(فیضان نماز، ص
٤٢٨)
اللہ تعالی
نے حضرت داؤد علیہ سلام
کی طرف وحی فرمائی : اے داؤد! بنی اسرائیل سے کہو جس نے جان بوجھ کر ایک نماز
چھوڑی وہ قیامت کے دن مجھے سے اس حال میں ملے گا کہ میں اس پر غضب فرماؤں
گا۔(فیضان نماز، ٤٤٣)
اعلی حضرت فرماتے ہیں :جس نے ایک نماز چھوڑی ہزار
سال جہنم میں رہنے کا مستحق ہے۔
پڑھتے رہو
نماز تو جنت میں جاؤ گے
چھوڑو گے اگر
نماز تو جہنم میں جاؤ گے