نماز
اللہ کی ایک عظیم الشان نعمت اور افضل ترین عبادت ہے جس کا ادا کرنا ہر مسلمان
عاقل بالغ مرد و عورت پر فرض ہے۔ جو لوگ اپنی نمازوں کو کامل طریقے کے ساتھ پڑھتے
ہےان لوگوں کے بارے میں اللہ رب العزت
پارہ 29سورة المعارج آیت 34 اور 35 میں ارشاد فرماتا ہے: وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ
اُولٰٓىٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ۔
ترجمہ کنزالایمان :اور وہ جو اپنی نماز کی
محافظت کرتے ہیں یہ ہیں جن کا باغوں میں
اعزاز ہوگا۔
خوش قسمتی ہے ان لوگوں کیلئے جن کو نماز پڑھنے کی توفیق عطا
ہوئی لیکن بد بختی ان لوگوں کیلئے جو اس نعمت سے غافل ہیں۔
بے نمازیوں کے متعلق قران و حدیث میں مختلف مقامات پر عذابات کا
ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ پاک نے قران پاک میں بے نمازیوں کے متعلق سورةالمدثر پارہ 29
ایت 42 اور 43 میں ارشا فرمایا: مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ ترجَمۂ کنزُالایمان: تمہیں
کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے ۔
جو اپنی نمازوں کو بلا
وجہ ترک کرتے ہیں ان لوگوں کے بارے میں
حضور علیہ الصلاة والسلام نے ارشاد فرمایا :جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑ دیتا ہے
اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہو گا۔(حلیۃ الاولياء ج8ص996)
ایک اور حدیث میں بیان فرمایا گیا: جس کی نماز فوت ہوئی گویا
اس کے اہل و مال جاتے رہے۔ (بخاری ج2ص105)
بے نمازی کیلئے سب سے بڑی سزا یہ ہو گی کہ کل قیامت کے دن وہ
اللہ پاک کے دیدار سے محروم رہے گا۔
غور کریں وہ لوگ جو اپنی نمازوں کو دنیا کے کام کاج کی وجہ سےچھوڑ دیتے ہیں اور نماز کی بالکل پرواہ نہیں
کرتے ۔
سرورکائنات صلى الله علیہ وسلم معراج کی رات ایک ایسی قوم کے پاس
تشریف لے گئے جن کے سر پتھر سے کچلے جا رہے تھے۔ جب بھی انہیں کچل لیا جاتا وہ
پہلے کی طرح درست ہو جاتے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا ۔آپ صلى الله علیہ وسلم نے پوچھا :اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟عرض
کی:یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز پڑھنے سے بوجھل ہو جاتے تھے۔
(مسند بزارج18ص5)
ایک اور جگہ حضور صلى الله علیہ وسلم نےبے نمازیوں کے بارے میں فرمایا : قصدا نماز نہ
ترک کرو کہ جو قصدا نماز کو ترک کرتا ہے اللہ و رسول اس سے بری الذمہ ہیں۔
ذرا سوچیں کہ جس شخص سے اللہ وعزوجل اور حضور صلى الله علیہ وسلم بری الذمہ ہوں تو کل قیامت میں اس کی شفاعت کون
کرے گا۔
اللہ ہم سب کو پابندی
کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم