ٹی وی، کیبل، میڈیا اور مغربی تہذیب نے اپنے دیگر مضر اثرات کے
ساتھ ساتھ مسلمانوں کو نماز جیسی عظیم نعمت سے بھی محروم کردیا ہے۔
نماز دین کا ستون ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
نماز ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔
اللہ پاک نے
ہم پر دن میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔اب ہم خود ہی سوچیں کہ ہم دن میں کتنا اللہ
اللہ پاک کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔
اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: مَا سَلَكَكُمْ فِیْ
سَقَرَ قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ
الْمُصَلِّیْنَ ترجَمۂ کنزُالایمان: تمہیں
کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے
تھے ۔(پ29،المدثر:42 ،43)
تفسیر صراط الجنان میں ہے: ایمان والے آخرت میں باغوں میں ہوں
گے اور جہنم میں داخل ہونے والے مومن اس سے نکل جائیں گے تو جنتی کافروں سے ان کا
حال پوچھیں گے کہ تمہیں کونسی چیز دوزخ میں لے گئی؟وہ انہیں جواب دیتے ہوئے
کہیں گے:ہم دنیا میں نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے
کیونکہ ہم نماز کے فرض ہونے کا اعتقاد نہیں رکھتے تھے۔
(مدارک،المدثر،تحت الآیۃ:۴۰-۴۷،ص۱۳۰۰،۱۳۰۱)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جو جان بوجھ کر ایک
نماز چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل
ہوگا۔
(حلیۃ الاولیاء جلد نمبر 8 صفحہ نمبر
994 حدیث نمبر: 10590)
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جس نے قصداً یعنی جان
بوجھ کر ایک وقت کی نماز چھوڑی ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مستحق ہوا ،جب تک توبہ
نہ کرے اور اس کی قضا نہ کرے ۔ مسلمان اگر اس کی زندگی میں اسےیک لخت بالکل چھوڑ
دیں اس سے بات نہ کریں اس کے پاس نہ بیٹھیں تو ضرور وہ بے نمازی اس کا سزاوار(یعنی
اسی لائق)ہے۔(فتاوی رضویہ ج 9 ص158 تا 159
)
مکی مدنی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :جس نے فرض
نماز بغیر عذر کے چھوڑی تو اس کا عمل ضائع ہوگیا ( مصنف ابن ابی شیبہ )
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی نماز فوت
ہوئی گویا اس کے اہل ومال جاتے رہے ۔(بخاری ج٢ص١٠٥حدیث٢٠٦٣)
نماز نہ پڑھنے پر دنیا میں ملنے والی 5 سزائیں:
1: اس کے چہرے سے نیک بندوں کی نشانی مٹادی جائے گی۔
2:اللہ پاک اسے کسی عمل پر ثواب نہ دے گا۔
3: اس کی کوئی دعا آسمان
تک نہ پہنچے گی۔
4: اس کی عمر سے برکت
ختم کردی جاے گی۔
5: نیک بندوں کی دعاؤں
میں اسں کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔