بلوچستان ،سبی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کاافتتاح
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، بلوچستان کے شہر سبی میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔

11فروری
2021ء بروز بدھ مجلس ائمہ مساجد پاکستان
کے زیر اہتمام امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے کے متعلق مدنی
مشورے کا سلسلہ ۔
مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی محمدعقیل
عطاری مدنی نے ائمہ مساجد پاکستان کے نظام کو بہتر بنانے
اور ہر مسجد کو آباد کرنے نیز اسکے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے حوالےسے شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائے۔
رکن شوری حاجی
عقیل عطاری مدنی نے مسجد کےنمازیوں اور اہل محلہ کے بچوں کو درست
مخارج کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینے کےحوالےسے تربیت فرماتے ہوئے ہر مسجد کی کمیٹی کو شرعی امور اور احتیاطوں کے
مطابق نظام چلانے اور مسجد کی ضروریات کو فوری پورا کرنے اور عملی اقدامات کرنے پر توجہ دلائی۔
انتظامیہ کی شرعی امور پر تربیت اور ضروری مسائل
وقف اور چندہ کی معلومات کیلئے امیر اہلسنت کی تصنیف’’چندے کے بارے میں سوال
وجواب‘‘ کا مطالعہ کرنےاور اس میں مذکور اہم مسائل کو یاد کرنے کی تاکید فرمائی۔
رکن شوری حاجی
عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ ہر امام صاحب اپنی مسجد میں 12دینی کاموں کو
بہتر سے بہتر بنانے کیلئے وقت دے اور دینی
کاموں کو سرانجام دینے کیلئے نمازیوں کی تربیت کرے اور ان کےذریعے محلہ کے دیگر
افراد کودینی کاموں بالخصوص نیک اعمال کا عامل بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کی ترغیب دلائے جس پر حاضرین نے
ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد عابد
عطاری مدنی)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 09 فروری 2021ء بروز منگل پاکستان، پنجاب کے فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آغاز
کیا گیا جس کا افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
نگران مجلس
پراپرٹی و کنسٹریکشن مولانا وسیم احمد عطاری مدنی رکن ریجن ائمہ مساجد و ناظمین اعلی کے ساتھ مشورہ

11فروری
2021ء بروز بدھ رکن شوری ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان نے فیصل آباد میں نگران مجلس پاکستان فیضان
عطاری مدنی ،نگران مجلس پراپرٹی و
کنسٹریکشن مولانا وسیم احمد عطاری مدنی ،
رکن ریجن ائمہ مساجد و ناظمین اعلی کے
ساتھ مشورہ فرمایا۔
مدنی مشورے
میں ائمہ مساجد کو شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت مساجد اور شعبہ اثاثہ جات کے تحت ملک بھر کی مساجد کا سروے کرنے اور خالی پلاٹ
و زیر تعمیر مساجد کے پروجیکٹ پر جاکر وزٹ کرکے اس کے جملہ امور کو شرعی اور تنظیمی طریقہ کارکے مطابق حل کرنے کے
حوالےسے تربیت کی ۔
واضح رہے! اس
مشورے میں دعوت اسلامی کی پراپرٹی والی
مساجد میں تین رکنی مسجد کی نائب متولی یا
کمیٹی کی شرعی اور تنظیمی امور کے حوالےسے تربیت کرکے چندہ اور وقف کے احکام واحتیاطیں سکھانے بتانے اور عمل کرنے کیلئے ذہن
سازی کرنے پر مشاورت ہوئی۔
مشاورت میں وہ
مساجد کےپلاٹ جہاں پر کام جاری ہے اس کی
تعمیرات کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار کے ذریعے نقشہ کے مطابق
چیک کروانے اور کام کو بروقت مکمل کروانے کیلئے کوششیں کرنے کی نیت کروائی گئی جس
پر تمام ذمہ داران نے عمل کرنے کی نیت کا
اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمدعابد
عطاری مدنی)
رکن شوریٰ و نگران
اسلام آباد کا مدنی مرکز اسلام آباد کے
طلباء کرام میں سنتوں بھرا بیان
.jpg)
پچھلے دنوں رکن شوریٰ
و نگران اسلام آباد ریجن الحاج ابو انوار محمد وقار المدینہ عطاری نے جامعۃ المدینہ
للبنین G-11 مدنی مرکز
اسلام آباد کے طلباء کرام میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ طلبہ سے ملاقات کی ۔ صراط
الجنان کے سیٹ ودیگر تحائف بھی دئیے۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے
شعبے مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد میں نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی شاہد عطاری نے شعبہ” مدنی چینل
عام کریں کا“ پاکستان سطح
کا مدنی مشورہ لیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔ شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو شعبے کے کام میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں شرکاء میں تحائف
بھی تقسیم فرمائے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت
10 فروری 2021ء کو اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم سرگودھا میں مدنی دورہ ہوا۔
مغرب کی نماز کے بعد سابق پاکستانی کراٹے کوچ
محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار
فیصل آبادمحمد حامد رضا عطاری نے ”اذان کی برکتیں“ بیان کی اور شرکا کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی چینل اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
گوجرہ شہر میں قائم پنجاب کالج اور علامہ اقبال کالج میں
اجتماعات کا انعقاد
.png)
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9
فروری 2021ء کو گوجرہ شہر میں قائم پنجاب کالج اور علامہ اقبال کالج میں اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جس میں کالجز کے اونرز ، اسٹوڈنٹس ، نگران زون، نگران کابینہ ،
رکن زون شعبہ تعلیم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن
حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”والدین کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور ادب
و حسن اخلاق کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو 3 مارچ
2021ء کو تعلیم سے وابستہ افراد کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، رکن
زون شعبہ تعلیم )

دعو ت اسلامی کے شعبہ مجلس حج و عمرہ کے نگران
حاجی قاری شوکت عطاری نے 10 فروری 2021ء کو حاجی کیمپ پشاور کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے ڈائیریکٹر حج سمیع الرحمن سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ایپلی
کیشنز کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: عبدالرزاق عطاری، رکن زون مجلس حج و
عمرہ)
رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری کی فیضان آن لائن اکیڈمی
کی برانچ غلام محمد آباد آمد
.png)
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ فیصل آباد ریجن غلام محمد آباد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی
آمد ہوئی۔
رکن شوریٰ نے طلبہ سے گفتگو کی اور انہیں
اپنے ملک میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع کے مقام کے بارے بتایا۔ رکن شوریٰ نے برانچ
میں موجود تمام اسٹاف کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے روزانہ دوگھنٹے دینےکا
ذہن دیا۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے
شعبے رابطہ بالعلما کے زیر اہتمام 11 فروری 2021ء بروز بدھ پنجاب، پاکستان،گوجرانوالہ زون کے جامعۃ
المدینہ علی پور چٹھہ میں سجادہ نشین پیر سید سجاد حیدر شاہ صاحب(آستانہ عالیہ کیلانوالہ
شریف)اور مفتی شفقات علی نقشبندی صاحب(آستانہ عالیہ حضور شیخ الحدیث) علی پور چھٹہ
اور دیگر علماء کرام کی تشریف آوری ہوئی۔
نگران کابینہ علی
پور چٹھہ نے ڈویژن نگران اسلامی بھائی کے
ہمراہ معزز علماء کرام کا استقبال کیا۔ علماء کرام کو جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے شعبہ
جات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے
حوالے اپ ڈیٹس بھی دیں ۔
علماء کرام نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔ سجادہ نشین پیر سید سجاد حیدر شاہ صاحب(آستانہ عالیہ کیلانوالہ
شریف) نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات سے نوازا اور امیر
اہل سنت کی صحت کے لئے اور دعوت اسلامی کی
ترقی کی بھی دعا فرمائی۔ (رپورٹ:
محمد مبشر عطاری مدنی، رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ)
.png)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام 10فروری 2021ء کو وزیر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے مدرسین و معلمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری اور
نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان غلام عابد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی
کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب
دلائی۔