
شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11
فروری 2021ء بروز جمعرات علی پور چٹھہ نزد
مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ، ڈویژن
نگران اور علاقہ نگران سمیت ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے میں محمد آفتاب عطاری گوجرانوالہ زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کے
درمیان اوراق مقدسہ کے تحفظ کے موضوع پر بیان کیا جس پر نگران کابینہ نے اس نیک کام میں 1 لاکھ 10ہزار روپے دینے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ حاضرین نے اپنے آپ کو اسی عظیم اور
دینی کام میں شمولیت کے حوالے سے پیش کیا۔ اس موقع پر ڈویژن نگران نے دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کو 3 بڑے ڈرم اور 1 اسٹور اوراق مقدسہ کی
حفاظت کے لئے پیش
کیا ۔

شعبہ عطیات
بستہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10فروری
2021ء بروز بدھ لاہور شاہدرہ فیضانِ مدینہ
رحمن سٹی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار عطیات بستہ اور مفتش عطیات بستہ سمیت عطیات بستہ ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی اقبال عطاری
نگرانِ کابینہ نے حاضرین کے درمیان دین اسلام کی خدمت ،دیانت داری اور ایمانداری
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دین اسلام کا کام ایمانداری اور دیانت داری سے کرتے
ہوئے عطیات بستے کے تمام کام اچھے انداز سے سرانجام دینے کا ذہن دیا۔ اس دوران ریجن
ذمہ دار نے فیضانِ مدینہ کے باہر ڈونیشن سیل لگانے کے لئے ذمہ داران کے ساتھ جگہ
کا وزٹ کیا اور ناظم جامعۃ المدینہ سے نیو عطیات بستے لگانے پر مشاورت کی۔( رپورٹ:غلام
جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ>)
ملیرکراچی میں
موجود جامعۃ المدینہ اور ابن عطار مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ

دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 10 فروری 2021 ء بروز بدھ ملیرکراچی میں موجود ر جامعۃ المدینہ اور ابن عطار مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ کے قاری صاحبان اور طلباء کرام سمیت اہل علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کفن دفن
تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا
کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و
تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے
ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا
ذہن دیا ۔
ڈیفنس کابینہ فیز 4 کراچی میں اسلامک انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین
) کا افتتاح

دعوت اسلامی
کے شعبے فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک کے تحت ڈیفنس کابینہ فیز 4 کراچی میں اسلامک انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین
) کا افتتاح کردیا گیا جہاں انشاء اللہ عزوجل خواتین کے لیے مختلف دینی و دنیاوی کورسز اور قرآن پاک کی تعلیم ملٹی
میڈیا کے ساتھ دینے کا سلسلہ ہوگا ۔
اس موقع پر
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں میں دین کی تعلیمات عام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئے اس تقریب میں ڈیفنس کی مقامی شخصیات
نے شرکت کی ۔
فیضان ایجوکیشن
کے ڈائریکٹر نے شرکا کو اس انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عزوجل آنے والے ہفتے سے اسلامی بہنوں میں تربیتی
نشست کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔(رپورٹ:محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس
کابینہ کراچی)

امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے گزشتہ دنوں 5،6 اور 7 تاریخ کو قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر ملک بھر میں اسلامی بھائیوں نے قافلوں میں سفر کیا ۔
کراچی، ملتان اور
لاہور ریجنز کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے:
کراچی ریجن سے دو ہزار 778 قافلے روانہ ہوئے جن میں انیس ہزار 596 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ملتان ریجن سے نو سو 89 قفلے روانہ ہوئے جن میں چھے ہزار 895 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن سے چھے
سو 44 واقفلے روانہ ہوئے جن میں چار ہزار 507 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
پاکستان بھر
سے آئے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ٹرینرز کا سنتوں بھرا اجتماع

لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 9 فروری2021ء کوفیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پاکستان بھر سے آئے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
ٹرینرز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔
جس میں نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی اور اراکین مجلس غلام الیاس
عطاری مدنی،نعیم بابر عطاری مدنی اور علی ہاشمی عطاری مدنی نےٹریننگ کا نظام مضبوط
بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت فرمائی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، نواب شاہ کے گلشن مدینہ ٹاؤن میں واقع فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ کیا گیا جس میں نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
فیضان آن
لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ

لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 9 فروری2021ء کوفیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔
رکن مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے مدنی حلقہ میں شرکت کی اور تاجر اسلامی
بھائیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف کورسز میں ایڈمیشن
لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکانے علم دین حاصل کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس
ذمہ دار)
.jpg)
فیضان آن
لائن اکیڈمی کے ذمہ دارن اور پروفیشنل اسلامی بھائی کا مدنی مشورہ

لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 9 فروری2021ء کوفیضان
آن لائن اکیڈمی کے ذمہ دارن اور پروفیشنل اسلامی بھائی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی، اراکین مجلس نعیم بابر عطاری مدنی،غلام الیاس
عطاری مدنی اور پروفیشنل اسلامی بھائی ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے شرکت کی۔
مشورے میں مبلغ
دعوت اسلامی نے طلباء کیلئے چائنیز زبان
میں کورسز ڈیزائن کرنے اور ٹیچرز کو چائنیز زبان سکھانے کے متعلق گفتگو کی ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
پاکستان کے شہر نواب شاہ میں میں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کاافتتاح
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبے خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر دولت پور ، نواب شاہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدرسۃ المدینہ اور
جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح نگران برمنگھم یوکے ریجن ، سید فضیل رضا عطاری نے کیا۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ
داران نے کراچی ہمدرد یونیورسٹی ، قاسمی طبیہ کالج اور مختلف مطب خانے پر حکیموں
سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
اور 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کے لئے ہونے
والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
چند حکیموں کے نام یہ ہیں: ڈاکٹر اعجاز محی
الدین، حکیم قلب سلیم، حکیم امجد اسماعیل، حکیم سید اطہر الحسن، حکیم شہاب الدین،
حکیم رئیس خان، حکیم ندیم راجپوت، حکیم ارشاد نظامی، حکیم وزیر شاہی، پروفیسر حکیم
شاہد، پروفیسر حکیم شکیل شیخ، حکیم قریشی، حکیم راشد، پروفیسر حکیم سید مختار احمد
برکاتی (جنرل سیکریٹری پاکستان طبی
کانفرنس سندھ)۔ (رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، شعبہ رابطہ برائے
حکیم پاکستان)