دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سرکاری ڈویژن لاہور
کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ
فالواپ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ
لیا۔اس موقع پر نگرانِ آفس سمیت دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
استاذ العلماء حضرت مفتی آل مصطفیٰ مصباحی صاحب
طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے
محقق دوراں، فقیہ عصر، استاذ العلماء حضرت مفتی
آل مصطفیٰ مصباحی صاحب 10 جنوری 2022ء پیر کی شب ساڑھے بارہ بجے کشن
گنج، بہار ہند میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
۔ مفتی صاحب طویل عرصے سے بیمار تھے، وصال
کے وقت ان کی عمر 51 برس تھی۔
مفتی صاحب کی نمازِ جنازہ 11 جنوری 2022ء کو ظہر کی نماز کے بعد ان کے آبائی گاؤں کشن گنج، بہار میں
ادا کی گئی۔
رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد مولانامحمد شاہد عطاری مدنی اور دعوتِ
اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی پوری ٹیم مفتی صاحب کے صاحبزادوں ریحانِ
مصطفیٰ، اتقانِ
مصطفیٰ، لمانِ
مصطفیٰ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مفتی صاحب کے وصال سے جماعت اہل سنت میں ایک بڑا خلا پیدا
ہو گیا ہے۔ اللہ رب العزت ان کے امثال زیادہ کرے۔ آمین۔
ساتھ ہی دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت نبی کریم ﷺ
کے صدقے میں ان کو جنت میں بلند درجات عطا
فرمائے، ان کی دینی خدمات کو قبول فرماکر
ان کے لئے ذریعہ نجات بنائے اور پسماندگان
کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
واضح رہے کہ مفتی آل مصطفیٰ مصباحی ایک باکمال
مدرس، پختہ قلم کار، اور ایک بالغ نظر مفتی تھے، جن کے فتاوی قدر کی نگاہ سے دیکھے
جاتے تھے ۔
آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حضرت منشی
محمد طاہر حسین صاحب کٹیہاری سے حاصل کی جہاں آپ نے قاعدہ بغدادی اور عم پارہ کا
درس لیا۔فارسی اور ابتدائی عربی کی تعلیم مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم حورا سونا
پور،ضلع کٹیہار میں حاصل کی ۔درجہ ثانیہ کی تعلیم مدرسہ فیض العلوم محمد آباد
گوہنہ ضلع مئو میں حاصل کی اور ثالثہ و رابعہ کے درجات” الادارۃ الاسلامیہ دار
العلوم حنفیہ کھگرا ضلع کشن گنج بہار“ میں مکمل کئے۔ اس کے بعد آپ جامعہ اشرفیہ
مبارک پور میں داخلہ لے کر اپنی علمی تشنگی بجھانے لگے،آپ نے یہاں درجہ خامسہ سے
درجہ ثامنہ تک چار سال تعلیم حاصل کی اور ۱۹۹۰ء
میں دستار فضیلت سے نوازے گئے،آپ نے درس نظامی کی تکمیل کے ساتھ ساتھ مشق افتا کا
بھی کورس مکمل فرما لیا ۔
آپ کے اساتذہ کرام
سلطان الاساتذہ، ممتاز الفقہا حضور محدث کبیر
علامہ ضیاء المصطفی قادری، حضرت مولانا اعجاز احمد مصباحی علیہ الرحمہ، علامہ عبد
الشکور صاحب، حضرت نصیر ملت مولانا محمد نصرالدین صاحب، حضرت صدر العلما علامہ
محمد احمد مصباحی صاحب ، حضرت سراج الفقہا مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب ، حضرت
مولانا اسرار احمد مصباحی صاحب ، حضرت مولانا شمس الہدیٰ مصباحی صاحب ، خطیب محقق
حضرت مولانا عبد الحق رضوی صاحب ، فقیہ النفس مفتی مطیع الرحمن مضطر نوری صاحب اور
والد گرامی حضرت مولانا محمد شہاب الدین اشرفی صاحب دامت فیوضھم۔
فتاویٰ نویسی کی تربیت :
فقیہ اعظم ہند شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق
امجدی علیہ الرحمہ سے حاصل کی۔
درس و تدریس:
جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے فراغت اور مشق افتا کی
تکمیل کے بعد آپ اپنے استاد گرامی حضور محدث کبیر کے حکم پر تدریس و افتا کی خدمات
کے لیے جامعہ امجدیہ گھوسی تشریف لائے اور 1990ء سے لےکر تاحیات پوری ذمہ داری کے
ساتھ اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیتے رہے۔
تحریری خدمات:
مفتی صاحب اپنی
تمام تر مصروفیات کے باوجود تصنیف و تالیف کے میدان میں بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔
اب تک آپ کے قلم سے مختلف عناوین و موضوعات پر تقریباً دو سو
مضامین و مقالات معرض وجود آچکے ہیں۔ ایک درجن سے زائد علمی و تحقیقی کتابیں آپ کے
رشحاتِ قلم سے معرضِ تحریر میں آ چکی ہیں، ان کے علاوہ بہت سی کتابوں پر آپ کے
حواشی و تعلیقات، تقاریظ و مقدمات اور تاثرات و تبصرے منصۂ شہود پر آچکے ہیں، جن کی
کچھ تفصیل یوں ہے:
٭منصبِ رسالت کا ادب و احترام
٭مسئلہ کفاءت عقل و شرع کی روشنی میں
٭تقدیم و ترجمہ عربی عبارات "فقہ شہنشاہ و ان القلوب بید
المحبوب بعطاء اللہ المعروف بہ شہنشاہ کون؟ (امام احمد رضا قدس سرہ)
٭ترجمہ و تقدیم” مواھب ارواح القدس لکشف حکم
العرس "(ملک العلما علامہ ظفر الدین بہاری علیہ الرحمہ)
٭بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے اصول،
٭حاشیہ فتاویٰ امجدیہ(صدر الشریعہ) جلدِ سوم و
چہارم
٭حاشیہ توضیح وتلویح (عربی) (مطبوعہ : مجلسِ
برکات)
٭مختصر سوانح صدر الشریعہ
٭بیمۂ زندگی کی شرعی حیثیت
٭اسبابِ ستہ اور عموم بلویٰ کی توضیح و تنقیح
٭کنز الایمان پر اعتراضات کا تحقیقی جائزہ
٭روداد مناظرۂ بنگال
٭خطبہ استقبالیہ صدر الشریعہ سیمینار مطبوعہ و
مشمولہ ”صدر الشریعہ حیات و خدمات“
٭نقشہ دائمی اوقات صلوۃ برائے گھوسی
٭حاشیہ شرح عقود رسم المفتی
ان کے علاوہ بھی بہت سے علمی و تحقیقی مضامین و
مقالات اور تقاریظ و مقدمات آپ کی یادگار ہیں اور تصانیف و تالیفات اور مضامین و
مقالات ہمیشہ آپ کی یاد دلاتے رہیں گے۔
(نوٹ: مفتی صاحب سے متعلقہ معلومات محمد نفیس القادری امجدی صاحب (مدیر اعلیٰ سہ
ماہی عرفان رضا مرادآباد) کی تحریر سے حاصل کی گئی ہے۔ )
دعوتِ اسلامی
کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص ڈویژن منٹلی میں میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے
میں صوبہ سندھ کے ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اضلاع میں تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس دوران ذمہ
داران نے روزانہ درسِ فیضانِ سنت سمیت دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مدرسۃ المدینہ میرپور خاص روڈ کا بھی شیڈول رہا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خیرپور کابینہ میں کفن دفن کورس کا اہتمام، مقامی
اسلامی بھائیوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2022ء بروز اتوار خیرپور
کابینہ میں کفن دفن کورس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ کورس غسلِ میت
دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ سکھایا نیز شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سكهر کابینہ
میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں امامت كورس میں شریک طلبۂ کرام سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ
میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔اس دوران ائمہ
کرام کی بھی شرکت رہی۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن
سکھر کے علاقے اسٹیشن روڈ میں قائم جامع مسجد منور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور
نمازِ جنازہ کا طریقہ بتایا۔بعدازاں ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مدنی مشورے کا
اہتمام ہوا جس میں نشتر ٹاؤن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شجرہ عطاریہ قادریہ کو دار
الکتب العلمیہ بیروت سے شائع کروادیا گیا
مدنی
چینل کے شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ کی کاوش اور دار الکتب العلمیہ بیروت کے تعاون
سے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ شجرہ عطاریہ کا عربی نام ”شجرہ الطریقہ القادریہ مع
المنظومات العطریہ والاوراد والاذکار“ دار الکتب العلمیہ بیروت سے عربی زبان میں شائع
ہوچکا ہے۔
اس
رسالے میں بیعت و طریقت کے حوالے سے مدلل و مستند مواد کے ساتھ ساتھ تمام بزرگوں
کا مختصر تعارف بھی شامل کیا گیا ہے۔
انشاء
اللہ العزیز عنقریب مکتبۃ المدینہ العربیہ سے یہ رسالہ ہدیۃً حاصل کیا جاسکے گا۔
شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کی جانب سے رسالہ ”شان صدیق اکبر “کو عربی زبان میں ویب سائٹ پر
آن لائن کردیا گیا
دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت
اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔
عاشق
اکبر، یارِ غار ومزار مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرتِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے
عرس شریف کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عاشقان رسول کے دلوں کو علمِ دین کی
طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے قلوب کو
صحابہ، اہل بیت اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے رسالہ ”شان صدیق
اکبر رضی
اللہ عنہ“ عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔
جس کا
عربی نام (القول
الحقيق بفضائل سيدنا أبي بكر الصديق رضي الله عنہ) ہے۔
اس
رسالے میں آپ جان سکیں گے:
٭صدیق
اکبر رضی
اللہ عنہ
کا مختصر تعارف ٭آپ کی شان میں آیت قرآنی کا نزول ٭ آپ کی شان میں فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ٭صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
کاعشق رسول
25صفحات
پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا
جاسکتا ہے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سینئر
ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب چوہدری بابر حیات تارڑ کے والد جو پچھلے دنوں انتقال کر
گئے ۔ اُن کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام
کیا گیا جس میں جسٹس ہائی کورٹ لاہورجسٹس
علی باقر نجفی، کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد نبیل جاوید، کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر
ارشاد احمد، کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمد زاہد حسین، ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس نیشنل اکیڈمی
ڈی آئی جی بابر سرفراز الپاء، ایڈیشنل فیڈرل سیکرٹری سید علی ناصر شاہ، سیکرٹری ریونیو
پنجاب محمد اشفاق خان، ڈی جی پی ایل آر اے پنجاب لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف، سیکرٹری ٹیکسسز
پنجاب شفقت اللہ مشتاق، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب فیصل حیات خان
جبوآنہ، ڈپٹی کمشنر سرگودھامحمد اصغر جوئیہ، ڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمد موہل، ڈپٹی
کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال ہاشم، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب محمد ندیم عباس بھنگواور
ایم این اےڈاکٹر نثار احمد جٹ سمیت پنجاب بھر سے اہم بیوروکریٹس افسران نے شرکت
کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت
و رہنمائی کی نیز انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں مری میں ہونے والے حادثے کے سبب وفات
پانے والے محمد ظفر اقبال کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
یعفور رضا عطاری اور حاجی منصور عطاری نے بھی مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کرتے
ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔بعدازاں
رکنِ شوری ٰ نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعا کروائی جس پر اہلِ خانہ نے
اظہارِ تشکر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami