دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر جہلم میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہلم برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسٹاف سے شعبے کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اصلاح اعمال سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تلہ گنگ پنجاب پاکستان میں قائم تھوہا محرم خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 3 جنوری 2022ء بروز پیر رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی اور غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت شاہدرہ کے راوی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ٹاون حاجی ارشد عطاری نے ’’عظمت قراٰن‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری ریجن زمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کےتحت کالیکی منڈی اطراف حافظ آباد کے اشرف آٹوز میں روازانہ بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں انہیں قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت کا ذہن دیا جاتاہے۔

اس کے علاوہ ذمہ دارِ دعوتِ اسلامی مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دیگر دینی کاموں سمیت چوک درس کا بھی اہتمام کرتے ہیں جس دوران چوک درس میں شریک اسلامی بھائیوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔(رپورٹ:اعظم عطاری رکن کابینہ اطراف حافظ آباد کابینہ شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر  جیکب لائن فیروزآباد ٹاؤن میں قائم جامع مسجد محمدی قطبی میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت محمودآباد کے ذمہ داراسلامی بھائیوں (جن میں شعبہ اصلاح اعمال کےفرمان عطاری، شعبہ مدنی کورسز کے جہانگیر عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ کے شکیل عطاری شامل تھے)نے شرکت کی۔

بعدازاں صدر ٹاؤن کے نگران عبدالوحید عطاری نے فیروزآباد ٹاؤن مشاورت کے اراکین سے فیروزآباد ٹاؤن میں 12دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار بلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:خادم حسین عطاری فیروزآباد ٹاؤن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد میٹروپولیٹن کے بستہ ذمہ داران، ڈویژن فیصل آباد اور پنجاب سطح کے ذمہ دار نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن انداز میں شعبے کے دینی کاموں اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 3 جنوری 2022ء بروز پیر کراچی ملیر ڈسٹرکٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بھر پور اندازسے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رات گزارنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس دوران شعبہ اصلاح ِ اعمال کے ذمہ داران نے نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا۔(رپورٹ:شیراز عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ ( دعوتِ اسلامی ) کےتحت ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پریس کلب بچھیری نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر وسینئر صحافی اور سندھ ٹی وی چینل کے رپورٹر محمد وارث سھتوسے ملاقات کی۔

اس موقع پر قاری محمد راشد عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی عالمی خدمات کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ نوابشاہ ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ضلع قصور کے معلمین اور مفتشین سمیت دیگر ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ قصور حاجی نعیم عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیانیز گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے چند اہم نکات بتائے۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: صغیر عطاری رکنِ زون ،  کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں  کےآن لائن شارٹ کورسزکے تحت 21 دسمبر 2021 ءکو مدنی ریجن سے بحرین میں 3دن پر مشتمل سیشن ”احکامِ وراثت “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کیں ،کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قرآن و حدیث سے وصیت ووراثت کےاہم احکام اور اہمیت اور وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں ، خرابیوں کا بیان کیا۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ”آسان شادی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن سے کم وبیش 691 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”آسان شادی کے بارے میں سوال جواب“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2021 ءجنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت مبارکہ کے بارے میں بیان کیا اور انکی زندگی کے اوصاف کے بارے میں بھی بتایا نیز یہ بھی بتایا کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام کو بے شمار فضیلت حاصل تھی اور نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتائی اور توکل و قناعت کے نکات بھی بیان کئے گئے۔