دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2022ء بروز اتوار کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’امام غزالی کی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرنے ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن بھی دیا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری 2022ء کے دوسرے ہفتے کینیڈا کے شہر کیلگری اور برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’باپ کی عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ماں باپ کی عزت کرنےان کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ماں باپ کے نافرمانوں کے حوالے سے وعیدیں بتائیں۔ اس کے علاوہ مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن بھی دیا ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 جنوری 2022 کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بلیک ٹاؤن ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامى نے ’’حرص کے نقصانات اور قناعت كى بركتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

٭علاوہ ازیں 5 جنورى 2022 ء كو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ ڈویژن لیکمبا کے ذیلی حلقے (سیفٹن) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامى نے’’ اچھی صحبت كا اثر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بيان كے بعد اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماع اور اصلاح اعمال اجتماع میں پابندی سے شرکت نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔