یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرا کابینہ میں
سنتوں بھرےاجتماعات
گزشتہ
ہفتے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرا
کابینہ میں اسلامی بہنوں کے مختلف مقامات پر بالمشافہ اور آن لائن اردو اور انگلش زبانوں میں سنتوں بھرےاجتماعات ہوئے جن میں کم
وبیش 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” حرص کے نقصانات مع قناعت کی برکتیں “ کے
موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت اسکاٹ لینڈ ریجن میں 6 جنوری 2022ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اسکاٹ
لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ
کارکردگی کا فالو اپ لیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے 8دینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کےزیر اہتمام اسکاٹ لینڈ
ریجن میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں کم وبیش 21 اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔