
دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت 11 دسمبر
2021 ءکو نارتھ برمنگھم ڈویژن آسن میں محفل کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش
25 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی شرکاء اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی نیت کی نیز 7 اسلامی بہنوں نے قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی نیتیں کیں۔

گزشتہ دنوں شعبہ محفل نعت اور علاقائی دورہ کے تحت برمنگھم سٹیف فورڈ کابینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے اپنےشعبے کی ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ مشورہ کیا جس
میں ماہانہ کارکردگی اور دینی کاموں کو بہتر بنانے کے اہم نکات پیش کئے ۔
دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں کم وبیش 783 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے نیز نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام یوکے ریجن بریڈفورڈکے
علاقوں (Newcastle, Middlesbrough Stockton on Tees,) میں 5 دسمبر 2021 ءکو اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور شریک اسلامی بہنوں کو اپنا جائزہ لینے اور ہر روز نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے کا ذہن دیا۔
٭دوسری جانب 6 دسمبر 2021 ءکو شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام یوکے ریجن بریڈفورڈ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورہ میں ریجن نگران، ڈویژن اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت اور افادیت پر نکات پیش کیے اور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پابندی کے ساتھ کرنے اور کارکردگی میں اضافہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔
٭اس کے علاوہ دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں (Glasgow and Edinburgh) میں اردو اور انگلش ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے
جن میں کل شرکائے اجتماعات کی تعداد71 رہی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن بریڈفورڈ کے ویسٹ یارکشائر کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو درست طریقے پر کارکردگی تیار کرنے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالہ سے نکات دیئے۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت3 جنوری 2022ء کومدنی قاعدہ
کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام پر امتحان کا جائزہ لیا ۔ تحریری کام چیک کئے، طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم
کورس کرنے کا ذہن دیا۔شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 31 دسمبر 2021ء کو فیصل آباد
میٹروپولیٹن میں پاکستان سطح شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے صنعت کار شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔ شعبہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن نےدعوت اسلامی کی ایپ کا تعارف کروایااور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ انہوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے، سیاسی اور دیگر
شخصیات سے ملاقات کروانے کی نیتیں پیش کی۔
جبکہ پاکستان
سطح شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ میں کام کرنے کا ذہن دیا، شعبہ
رابطہ کے شعبہ جات کے بارے میں سمجھایا اور ذمہ داران کو اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی
کے 8 دینی کاموں میں سے بہت اہم دینی کام
علاقائی دورہ ہے جس کے
پیش نظر 1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ زون ڈویژن بڑی کھڑتل کی نگرانِ ڈویژن نے علاقائی
دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد 8 تھی، علاقائی دورہ کے دوران اسلامی بہنوں سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
پیش کی گئی،شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور اجتماع میں شرکت کر نے کی نیتیں پیش کی۔
شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت جڑانوالہ میں 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا اختتام
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری 2022ء کوڈویژن
جڑانوالہ میں 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا
اختتام ہوا جس میں دعوت اسلامی کی جانب سے
26 دن کا کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سےمدنی
قاعدہ کا ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ میں کامیاب
ہونے والی اسلامی بہنوں کو ناظرہ کورس
کرنے کی بھی نیتیں کروائی گئی اسلامی بہنوں نے ناظرہ کورس کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1جنوری 2022ء
جڑانوالہ زون ڈویژن شاہکوٹ میں شادی کی
تقریب پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع ذکر و نعت میں رکن زون شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ذمہ دار ڈویژن نگران اور مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ، اجتماع میں رکن زون نے ” والدین کی عزت“ کے موضوع پربیان کیا ، محفل میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکا ذہن دیا اور
آخرت کی تیاری اور پنج وقتہ نماز پڑھنے کا بھی ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی نیتیں کیں ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری 2022ء ڈویژن
جڑانوالہ کے چک نمبر 28 میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ
نگران اور دیگراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع ذکر و نعت میں کابینہ نگران نے موضوع ” نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں “ پر بیان کیں۔اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا ، اجتماع ذکر و نعت میں حاضر اسلامی
بہنوں نے دعوت اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری جانب 1 جنوری 2022ءجڑانوالہ زون ڈویژن
رسول پور گیدڑی میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا
اجتماع ذکر و نعت میں کئے جانے والے بیان کا موضوع ”آخرت کی تیاری “نیزشریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف دینی
کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ دارالسنہ میں رہائشی کورس کی ترغیب دلائی گئی اور عشرہ ماہنامہ کی
برکتیں سمیٹنے کے لئے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اس کے علاوہ 1 جنوری 2022 ءجڑانوالہ
زون ڈویژن سلاور والا میں شعبہ
تعلیم کے تحت ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ
سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اجتماع ذکر و نعت میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن
نے ”والدین کی عزت اور نماز کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدرسۃالمدینہ کی طالبات نے بھی شرکت کی ۔ اسلامی
بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی
گئی، شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
اور مدنی چینل دیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
بن
قاسم زون کابینہ میر پور ساکرو میں مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت 30 دسمبر 2021 ء ڈویژن ساکرو میں پاکستان مشاورت نے مشورہ کیا جس
میں ریجن تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات و
طالبات نے شرکت کی۔
پاکستان
مشاورت سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے نظام کو بڑھانےاور دینی کاموں کے
حوالے سے طالبات کی ذہن سازی کی۔متفرق پینڈنگ کاموں کا فولو اپ لیا اور ناظرہ ٹیسٹ
پاس کرنے کا ہدف دیا۔طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت3 جنوری 2022ء کومدنی قاعدہ
کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام پر امتحان کا جائزہ لیا ۔ تحریری کام چیک کئے، طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم
کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔