دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ کے علاقے سمندری کے ایک فٹنس کلب میں شخصیات سے میٹ اپ سیشن کیا گیا ۔ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فکرِ آخرت “ کے موضوع پر بیان کیا۔ شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی گئی۔ کلب کی اونر نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

مزید شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاک سطح شعبہ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میٹرو پلٹن ہیڈ آف پنجاب سینٹرل بینک کی مسسز سے ملاقات کی۔ شخصیت اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ایپ کا تعارف کروایاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 2 جنوری 2022 ء  جڑانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح ذمہ داران اور شخصیات( ڈاکٹرز، وُکلا، ٹیچرز) نےبھی شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا ۔ شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے ہر دم وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ شریک اسلامی بہنیں اور شخصیات کو رسائل تقسیم کئے ۔ مشورے کا اختتام دعا اور صلوة والسلام کے ساتھ ہوا۔

*اسی طرح دوسری جا نب 1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ کے علاقے سمندری کے جامعۃ المدینہ اور میٹروپولیٹن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح ذمہ داران نے شرکت کی۔ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں تقرری کرنے ، کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں 3rd week، کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال Montreal، برامپٹن Brampton، کیلگری Calgary، مسی ساگا Mississauga، میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 97 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی نے " حضرت ابراہیم علیہ اسلام " کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےاور سنتوں پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنو ں کے مدرسۃ المدینہ کو جوائن کرنے کا بھی ذہن دیا۔ 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of Islamic sisters was conducted by the department responsible sisters of Turkey on 21st December, 2021.

The Alimi Majlis Mushwarat responsible Islamic sister discussed the performance of previous religious work done by the Islamic sisters and also analyzed their performance which includes the performance of daily class, receiving the nayk Amaal magazine and Telethon. Apart from this, the problems which come in the Religious work were discussed and collective efforts were done to solve the problems.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, the Spain Kabinah level Islamic sister conducted an online Madani Mashwarah of Division Zimmadar Islamic sisters on 8th December 2021. All Zimmadar Islamic sisters had the privilege of attending it.

The Kabinah Nigran Islamic sister gave important points to improve the performance further and to submit the performance on time as well. Moreover, she encouraged to give call towards righteousnessamong the Bangla Islamic sisters.

*On the other hand, a Sunnah-inspiring Ijtimawas conducted under the supervision of Dawat-e-Islami in the second week of December 2021 in the areas (Caspe and Taragona) of the Division Tartosa. Approximately, 19 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘How to spend most of our time doing good deeds’ provided the attendees (Islamic sisters) the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to participate in them practically.


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت10 دسمبر 2021 ء جدون سینٹر کے قریب جامعۃ المدینہ(اسلامی بہنیں) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہن سمیت 15 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اجتماع پاک میں مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی مذاکرے کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیااور نمازِ چاشت و اشراق کے فضائل بھی بیان کئے۔ انہوں نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوعلاقہ نیاآباد کے مدرسہ گلشنِ عطار میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ مشاورت، شعبہ اصلاح اعمال، ڈویژن مشاورت شعبہ مالیات و اصلاح اعمال علاقہ نگران ودیگر ذمہ دار ذمہ اسلامی بہنوں سمیت 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر2021 ء کوساؤدرن افریقہ موریشس میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں 13 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اپنے ماتحت کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کرنے کے سے متعلق اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالے اور مد نی مذاکرے کی تعدادمیں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسپیشل پرسنز ایسے  افراد جن کے جسم کے کچھ اعضا ء ناکارہ ہوں یا کسی عضو کی کمی ہو، مثلاً گونگے، بہرے، نابینا یا کسی دوسری ذہنی یا جسمانی معذوری کے شکار افراد۔

الحمد للہ عزوجل دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کے 80سے زائدمختلف شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے، ان میں سے ایک اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ بھی ہے۔ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نہ صرف پاکستان ، بلکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک (انڈیا، نیپال،بنگلہ دیش وغیرہ)میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذوراسلامی بھائیوں) میں دینی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے،اسپیشل پرسنز کے مختلف طبقات کے پیش نظر دینی کا م کرنے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت کئی ذیلی شعبہ جات (Sub Department)بنائے گئے ہیں،تاکہ اسپیشل پرسنز میں دینی کام دنیا بھر میں آسانی سے کیا جاسکے۔

الحمد للہ عزوجل اسپیشل پرسنز کو علم ِدین سکھانے اور ان کی روحانی اور اخلاقی تربیت کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف دینی کام مثلا چوک درس، ہفتہ وار اجتماع،مدنی مذاکرہ ،یوم ِتعطیل اعتکاف اور وقتا ً فوقتاسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوتا ہے،اس کے علاوہ نماز اور قرآن کے احکام سکھانے کے لئےاسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے،نابینا اور معذور افراد ) کو فیضان نماز کورس ،مدرسۃ المدینہ بالغان، رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف،3دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا سلسلہ ہوتا ہے۔ان دینی کاموں میں ڈیف اسلامی بھائیوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کیلئے انٹرپریٹر (Interpreter)کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی نیکی کی دعوت کی برکت سے ہزاروں عاشقان رسول اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے، نابینا اور معذور افراد) دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک ہیں اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دنیا بھر میں اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے،نابینا اور معذور افراد) نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین سیکھنے اور سکھانے میں مشغول ہیں۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈیف ، نابینا اور معذور عاشقانِ رسول کو دینی تعلیم فراہم کرنے کے لئےمختلف کتب ورسائل تیار اور شائع ہو چکے ہیں،نابینا بچوں کو قرآن پاک سیکھانے کیلئے بریل رسم الخط میں مدنی قاعدہ اور نابینا اسلامی بھائیوں کیلئے قرآن پاک کا آخری پارہ (عمّ) بمع حاشیہ بنام کنز العرفان مع حاشیہ افہام القرآن کے علاوہ 6 کتب و رسائل شائع اور تقریباً 22 کتب و رسائل تیار ہو چکے ہیں،ان تحریری کتب و رسائل کے علاوہ آڈیو بکس اور رسائل بھی ریکارڈ کرکے نابینا افراد کو فراہم کئے جاتے ہیں۔ گونگے ،بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے مسائل اور فرض علوم پر مشتمل رسالہ بنام گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے بارے میں سوال جواب(تحریری) اور اشاروں کی زبان میں تصویری کتب ” آئیے وضو کریں “ اور باتصویر نماز قسط اول اور قسط دوم شائع ہو چکی ہے۔معذور افراد کیلئے مسائل اور فرض علوم پر مشتمل رسالہ پر کام جاری ہے۔اسپیشل پرسنز کو دینی معلومات فراہم کرنے کیلئے مزید کتب و رسائل پر کام جاری ہے۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا بچوں کو حافظِ قرآن بنانے کےلئےرہائشی مدارس المدینہ برائے نابینا افراد (بوائز) کراچی، حیدر آباد، ملتان، کالا باغ اورچکسواری کشمیر میں قائم ہو چکےہیں اور لاہور اور فیصل آباد میں کام جاری ہے،مزید بڑے شہروں(اسلام آباد وغیرہ ) اور دیگر ممالک میں مدارس قائم کئےجائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں کو عالم ِدین بنانے کے لئے رہائشی جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا باقاعدہ آغاز حیدر آباد میں ہوچکا ہے،مزید ملک و بیرونِ ملک میں جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد (بوائز )قائم کئےجائیں گے۔ الحمد للہ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اب تک چار(4) مدنی منے حاٖفظ قرآن پاک اور پندرہ (15) اسپیشل پرسنز عالم کورس مکمل کر چکے ہیں۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد میں نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ فلاحی کام بھی کئے جاتے ہیں،الحمد للہ ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدینی مرکز میں فیضان مدینہ میں معذور افراد کیلئے لفٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور دیگر مدنی مراکز اور بڑی مساجد میں ریمپ ، لفٹ اور وہیل چئیر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت اسلامی کے مبلغین پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر مختلف ممالک میں اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں ،گونگے بہرے افراد میں نیکی کی دعوت کیلئے مبلغین کو(رہائشی،جزوقتی اور آن لائن ) اشاروں کی زبان کا کورس کروایا جاتا ہے، ملک و بیرون ِملک میں سینکڑوں اسلامی بھائی اشاروں کی زبان کا کورس کر چکے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اسپیشل پرسنز کیلئے موبائل ایپ بنام اسپیشل پرسن (Special Person) بنائی گئی ہے،جس میں نابینا افراد کے لئے آڈیو لائبریری کا آپشن،گونگے بہروں کے لئے حج و عمرہ، نماز، وضو اور غسل کا طریقہ اشاروں کی زبان میں،عمومی(نارمل) اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی زبان سیکھنے کیلئے اینی میٹیڈسائن لینگوئج کورس (Animated Sign Language Course) کاآپشن موجودہے۔

الحمد للہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائیٹ بھی لانچ ہوچکی ہے اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کافیس بک پیج اورآفیشل یوٹیوب چینل اور ٹویٹر بھی بنا یاجا چکا ہے، ان پلیٹ فارمز پر وقتاً فوقتا ًشارٹ کلپس، مختلف سلسلے اور نعتیں اشاروں کی زبان کے ساتھ اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ دعوت اسلامی کے مدنی چینل پراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئےمختلف پروگرامز اشاروں کی زبان کے ساتھ نشر کئے جا رہے ہیں۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان بھر میں اسپیشل ایجوکیشن کےسرکاری اور پرائیویٹ اداروں، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے انٹر پریٹرز (Interpreters) وزٹ کرتے ہیں اور اسکولز کے آفیسران ، اور ٹیچرز کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہیں اور اور اسٹوڈنٹس میں لرننگ سیشن کرتے ہیں۔اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے ایپریسی ایشن لیٹر ز (Appreciation Letters)بھی ایشو کئے گئے ہیں اور اداروں میں ٹریننگ سیشنز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گونگے بہرے عاشقان رسول کے لئے دارالمدینہ (Islamic School System) کا بھی آغاز کیا جائے گا اور اسپیشل پرسنز کے لئےعنقریب کئی کورسز آن لائن بھی شروع کروائے جائیں گے۔(محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )


دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی  کام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہے جو یکم دسمبر 2021ء کو جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن کھڑیانوالہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزمیں اجتماع پاک کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے ’’ قیامت کی نشانیاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخر ت کی تیاری کا ذہین دیتے ہوئے شرعی پردہ کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 نومبر 2021ء  کوجھنگ زون لالیاں کابینہ ڈویژن لالیاں، امین پور روڈ اور جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن رسول پور میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺسے ہوا ۔ بعدازاں مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے نیز نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, an ijitma’ of Remembrance and Naat was conducted in Lesotho, South Africa via Google Meet. Approximately, 40 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah inspiring Bayan and motivated the attendees (Islamic sisters) to lighten their heart by the love of Mustafa and to act upon the Sunnahs.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, Mehfil-e-Naat was conducted at 6 different locations in Atlanta, America. Approximately, 20 to 22 regional Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered Sunnah inspiring Bayan on different topics. Moreover, she gave them (Islamic sisters) briefings regarding the religious work done by Dawat-e-Islami and motivated them (Islamic sisters) to keep themselves associated to the religious environment of Dawat-e-e-Islami, attend the weekly ijtima’at, and attend the religious activities as well.