علاقے
ساؤتھ برمنگھم میں آئیے نماز درست کریں
کورس کا 3مقامات
پر انعقاد
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے برمنگھم
ریجن کے علاقے ساؤتھ برمنگھم South Birmingham میں ’’ آئیے نماز درست کریں کورس ‘‘ 3 مقامات پر کروایا گیا
جن میں کم و بیش 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات حوالے سے بتایا گیا نیز ساتھ ساتھ مسافر کی نماز اور کرسی
پر نماز پڑھنے کے احکام کے متعلق بھی تربیت کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تأثرات دیئے۔ مزید دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نماز
درست کرنے کے لئےکتاب بنام ’’ اسلامی بہنوں کی نماز پڑھنے‘‘ کی نیتیں بھی پیش کیں۔
٭دوسری
طرف کوونٹری میں بھی آئیے نماز درست کریں
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو
بہت پسند کیا ۔