گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر دینہ کے کنڈ پنڈوری مقام میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ کورس رکنِ ریجن اسلام آباد شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے غسل میت کا پریکٹیکل، کفن کاٹنے،  پہنانے اور نمازے جنازہ کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ غسل میت میں ہونے والی عوامی غلطیوں کے حوالے سے شرکا کو بتایا۔

بعدازاں شرکائے قافلہ کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ’’ میت کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘ تقسیم کیاگیا۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)