دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

عاشق اکبر، یارِ غار ومزار مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرتِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عاشقان رسول کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے قلوب کو صحابہ، اہل بیت اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے رسالہ ”شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔

جس کا عربی نام (القول الحقيق بفضائل سيدنا أبي بكر الصديق رضي الله عنہ) ہے۔

اس رسالے میں آپ جان سکیں گے:

٭صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف ٭آپ کی شان میں آیت قرآنی کا نزول ٭ آپ کی شان میں فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ٭صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کاعشق رسول

25صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5678