20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے
زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ سمن آباد میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ
کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مستنصر
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)