رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری کی فیضان آن لائن اکیڈمی
کی برانچ غلام محمد آباد آمد
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ فیصل آباد ریجن غلام محمد آباد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی
آمد ہوئی۔
رکن شوریٰ نے طلبہ سے گفتگو کی اور انہیں
اپنے ملک میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع کے مقام کے بارے بتایا۔ رکن شوریٰ نے برانچ
میں موجود تمام اسٹاف کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے روزانہ دوگھنٹے دینےکا
ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبے رابطہ بالعلما کے زیر اہتمام 11 فروری 2021ء بروز بدھ پنجاب، پاکستان،گوجرانوالہ زون کے جامعۃ
المدینہ علی پور چٹھہ میں سجادہ نشین پیر سید سجاد حیدر شاہ صاحب(آستانہ عالیہ کیلانوالہ
شریف)اور مفتی شفقات علی نقشبندی صاحب(آستانہ عالیہ حضور شیخ الحدیث) علی پور چھٹہ
اور دیگر علماء کرام کی تشریف آوری ہوئی۔
نگران کابینہ علی
پور چٹھہ نے ڈویژن نگران اسلامی بھائی کے
ہمراہ معزز علماء کرام کا استقبال کیا۔ علماء کرام کو جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے شعبہ
جات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے
حوالے اپ ڈیٹس بھی دیں ۔
علماء کرام نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔ سجادہ نشین پیر سید سجاد حیدر شاہ صاحب(آستانہ عالیہ کیلانوالہ
شریف) نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات سے نوازا اور امیر
اہل سنت کی صحت کے لئے اور دعوت اسلامی کی
ترقی کی بھی دعا فرمائی۔ (رپورٹ:
محمد مبشر عطاری مدنی، رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام 10فروری 2021ء کو وزیر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے مدرسین و معلمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری اور
نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان غلام عابد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی
کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام 10 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ
المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سینئرمنیجر سپلائی چین مکتبۃ
المدینہ سید فرحان عطاری، سینئر منیجر اوورسیز راشد عطاری اسلامک ریسرچ سینٹر اور
مکتبۃ المدینہ ہند کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں پاکستان اور ہندوستان میں کتابیں
ایک ساتھ پرنٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری، معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ
ہیڈ آفس کراچی)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان
کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے کراچی میں مختلف مقامات پر اطباء اور عہدیداران
سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور 14 فروری 2021ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی۔
چند شخصیات کے نام یہ ہیں:
حکیم رانا وزیر شاہی (صدر اتحاد اطباءسندھ)، حکیم رانا ندیم راجپوٹ (چیئرمین اتحاد اطباء سندھ)، حکیم عبد الشکور کیانی (صدر اتحاد اطباء پاکستان)،حکیم محمد احسن، حکیم حافظ محمد احسان، حکیم ندیم
عطاری، حکیم عظیم عطاری
دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تخصصات (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام 10 فروی2021ء
بروز بدھ تخصص فی الحدیث سال دوئم کے طلباء میں تربیتی سیشن ہوا جس میں اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے شعبے کتب اعلیٰ حضرت کے
ذمہ دار مولانا کاشف سلیم مدنی نے مخطوطات کے حوالے سے گفتگو کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
کاشف سلیم مدنی نے مخطوطات کی تحقیق پر تربیت کرتے ہوئے مخطوط (قلمی نسخے ) کے حوالے سےمختلف اہم امور
پر طلباء کرام کی رہنمائی کی اور آخر میں
سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا ۔
طلباء کرام نے اس تربیتی سیشن کو بہت پسند کیا ۔
ایک طالب علم نے اپنے تائثرات دیتے ہوئے کا کہا کہ اس سیشن سے فائدہ ہوا مزید اس طرح کے سیشن
کا موقع بر موقع انعقاد
کیا جائے تاکہ اس طرف بڑھنے کا ذہن بنتا رہے ۔ (رپورٹ : احمدرضا مغل ، تخصص فی
الحدیث سال دوئم)
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 9 فروری
2021ء کو کراچی کے علاقے ڈرگ کالونی کلثوم مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عظیم پور
قبرستان کے گورکن سمیت کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے انہیں شعبے
کے دینی کاموں میں عملی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دلائی اور گورکنوں کو مدرسۃ
المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔ مدنی حلقے میں غسل میت، کفن کاٹنے
اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری،رکن مجلس کفن دفن)
دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے رکن زون نور
مصطفیٰ عطاری نے 10 فروری 2021ء کو ڈیرہ اللہ یارمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس جعفر
آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اظہر خلیل سے ملاقات کی۔
رکن زون نے انہیں ماہانہ فیضان مدینہ کی افادیت
بتاتے ہوئے موجودہ ماہ کا شمارہ انہیں تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم ڈیرہ اللہ یار)
شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن تا کابینہ سطح کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےتاجران کے زیر
اہتمام 9 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن تا کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دار
حمزہ علی عطاری نے تاجران میں مدنی کام کو بڑھانے اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مشورے میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران
کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مارکیٹوں میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن
دیاگیا۔
اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار ساجد عطاری بھی موجود تھے۔
11فروری
2021ء بروز بدھ رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان’’ حافظ محمد فیضان عطاری
مدنی‘‘ نےکراچی ریجن میں نگران مجلس اجارہ
سید اسد عطاری کے ہمراہ رکن ریجن و اراکین مجلس کی تربیت فرمائی۔
جس میں مبلغ
دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے تحت ائمہ مساجد کے اجارہ اور
نیو گریڈنگ کے مطابق ان کی تقرری،یومیہ حاضری کا بروقت اندراج
کرنے اورمشاہرہ جات کےنظام کوبہتر بنانے پر کلام کیا ۔
واضح رہے! اس
مشورے میں ائمہ مساجد کے تبادلہ و
تقرری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے
متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرکے طریقہ کارکے مطابق مسائل کو بروقت مکمل کرنےاورائمہ مساجد کی ماہانہ شعبہ
کارکردگی کا بروقت پیرول میں اندراج کروانے کی تاکید کی گئی نیز ائمہ مساجد و اجارہ مجلس کے جملہ امور کے حل
کیلئے متعلقہ ریجن اور زون کے ذمہ داران سے مربوط رہنے کی ہدایات کی گئی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ کوٹ ادو میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر بارو شریف محمد عاشق باروی الحسنی
صاحب، مفتی ریاض سعیدی صاحب (مہتمم
جامعہ شمس العلوم)، مولانا عبد
العزیز سیرانی صاحب (امام خطیب
جامع مسجد مدنی کیپکو کوٹ ادو)،
مولانا فتح محمد باروی صاحب (امام
و خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ کوٹ ادو)، مفتی محمد نصیر احمد صاحب (اسلامیات
کے ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ ادو)
اور مولانا طاہر الحسن باروی صاحب (مہتمم
جامعہ انوار الاسلام کوٹ ادو) کی آمد
ہوئی۔
جامعۃا لمدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام اور مقامی
ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا۔ علمائے
کرام نے فیضان مدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہااور اس
میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ:
سید عمار الحسن عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)
کراچی
میں عطیات بکس ذمہ دار کے ہمراہ رکن ریجن وناظمین اعلی کی تربیت کا سلسلہ
11فروری 2021ء بروز بدھ
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ائمہ
مساجد ونگران مجلس پاکستان’’ حافظ محمد
فیضان عطاری مدنی‘‘ نے کراچی میں عطیات بکس ذمہ دار کے ہمراہ رکن ریجن وناظمین اعلی کی تربیت فرمائی۔
جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے تحت ائمہ مساجد کےذریعے ہر مسجد
کو آمدن واخراجات کے اعتبار سے خود کفیل کرنے اور مسجد کے قرب وجوار میں عطیات بکس اور عطیات بستہ لگاکر نیز شخصیات سے
ملاقات کرکے راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت اور اہمیت پر کلام کرتے ہوئے حاضرین کوعطیات بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے! اس مشورے میں مسجد کےماہانہ اخراجات
کو مسجد ہی کے نمازیوں سے خود کفیل کرنے کیلئے ہر ذمہ دار کو یہ ہدف پیش کیا گیا
ہے کہ فروری2021تک ہر مسجد خود کفیل کرلیں۔ اس کےلئے جہاں ممکن ہو عطیات بستہ
لگاکر مسجد کی آمدن میں اضافہ کرنے اور مسجد کی تعمیر ومرمت کے امور پر خصوصی توجہ
دینے سمیت فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری ہونےکےبعد طریقہ
کارکے مطابق کام مکمل کروانے کے متعلق کلام ہوا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)
Dawateislami