قراٰن کے احکامات،آیات کےمطالب ومعانی اورقراٰن کے
پیش کردہ واقعات میں غوروفکر کرنے والے
اہلِ ایمان کو رب العزت کی طرف سےدین ودنیا میں کامیابی کی سند دی گئی ہے کہ حقیقی
کامیاب لوگ وہی ہیں جو اللہ
کی آیات میں غوروفکر کرکے اللہ کی حمد وثناکرتے ہیں۔
یقیقنا ًفہم قراٰن اورتدبر ِقراٰن کےلئے قراٰن کےمعانی
ومطالب سمجھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ کسی مستند تفسیر کا مطالعہ بھی از بس ضروری
ہوتا ہےاورآج کے اس ڈیجیٹل دو ر میں ہر
کوئی موبائل کے ذریعے علم کا متلاشی بنا
ہواہے۔
ہر
فن سے متعلق مختلف Mobile applications کی بھی بہتات نظرآتی ہیں یوں ہی تفسیر ِقراٰن اورقراٰن
فہمی کےلئے بہت ساری Mobile
applications دستیاب ہیں چنانچہ دورِحاضرکی نزاکت کومحسوس کرتے ہوئےدعوت اسلامی کےشعبے انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ)نےمعرفۃ القراٰن علی کنز العرفان کو Mobile application کی صورت میں پیش کرنےکا عزم کیا۔
معرفۃ القراٰن Mobile application کی سب سےبڑی خصوصیت یہ ہےکہ اصل کتاب کو امیجز کی
صورت میں دکھایا گیاہے اورساتھ ہی سرچنگ
کا آپشن بھی دے دیا گیاہے۔
اس Application کے ذریعےآیت وائز اور پارہ وائز فہرست سےبھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔ریڈنگ ہسٹری یعنی مطالعہ کی یاد داشت کے
ساتھ شیئرنگ کی بھی سہولت دی گئی ہے تو ضرور اس Application سے استفادہ کرنے لئے ڈاؤن
لوڈ کیجئے اور دوسروں کو تعلیم ِقراٰن کی
ترغیب دلایئے۔ (رپورٹ:نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
اسپیشل پرسنز کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقدہونےوالے ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا گیا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے کثیرتعدادامیں شرکت کی ۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنزکی آسانی کے لئےمبلغِ
دعوتِ اسلامی نےاس اجتماعِ پاک کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی نیزاجتماعِ پاک
کےاختتام پرصلوٰۃوسلام کاسلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت دارالافتاءاہلسنت
کےمولانا محمد نوید عطاری مدنی نےدینی کاموں
کےسلسلےمیں کشمور زون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھرکی کادورہ کیاجس دوران اسلامی
بھائیوں کےلئے ایک ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں ائمہ کرام، مؤذنین، ذمہ دران اور
جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت دیگرعلمائے کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پرمولانا محمد نوید عطاری مدنی نےامامت
کی اہمیت اور افادیت بتاتےہوئے ائمہ ومؤذنین کی ذمہ داریوں کے حوالے اصلاحی و علمی
بیان کیا۔(رپورٹ:محمداحمدعطاری مدنی ڈویژن نگران ڈھرکی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کراچی زون ساؤتھ1 کابینہ لیاری اور کھارادر کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 25 نومبر 2021ء کراچی زون ساؤتھ 1لیاری کابینہ اور کھارادر
کابینہ کا مشترکہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
زون مشاورت اور کابینہ سمیت کم و بیش 45
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات اسلامی بہن نے صلاحیت بڑھانے کے متعلق مدنی پھول
دیئےاور ذمہ داران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
درود شریف کی فضیلت
فرمان مصطفےٰ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم:جو ایک دن میں مجھ پر 100 مرتبہ
دُرُود بھیجےگا،اللہ پاک اس کی 100 حاجتیں پوری
فرمائے گا،ان میں سے 70 آخرت اور 30 دنیا کی ہوں گی۔ [1]
جدول کیا ہے؟
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں”جدول (Schedule)“ کثرت سے بولی جانے والی ایک اصطلاح ہے۔جس کا مطلب ہے کہ ہر
اسلامی بھائی اپنے روز مرہ کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دن رات کے اوقات کو اس طرح
ترتیب دے کہ اسے بخوبی یہ بات معلوم ہو کہ اس نے فلاں کام فلاں وقت میں سر انجام
دینا ہے۔
جدول کی اہمیت و ضرورت
نظامِ کائنات میں غور کریں تو ہر
جگہ اللہ پاک کی قدرت کے جلوے دکھائی دیتے ہیں اور ہر شے ایک جَدْوَل کے تحت نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کائناتِ
ہستی میں ہر شے کا ایک مَخْصُوص جدول کے
تَحْت ہونا جہاں وجودِ باری تعالیٰ کی
واضح دلیل ہے وہیں اس خالق و مالک کے قادر
وحکیم ہونے کی بھی ایک واضح دلیل ہے جیسا کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: لِکُلِّ نَبَاٍ مُّسۡتَقَرٌّ ۫ وَّ سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ﴿۶۷﴾ ترجمۂ کنزالعرفان:ہرخبرکیلئےایک
وقت مقرر ہےاور عنقریب تم جان جاؤ گے۔(پ7، انعام:67)خزائن العرفان میں ہے: اللہ پاک نے جو
خبریں دِیں ان کے لئے وَقْت مُعَیَّن ہیں ان کا وُقُوع ٹھیک اسی وَقْت ہوگا۔[2]اللہ پاک نظام ِ
دنیا کو اپنی حِکْمَت سے چلا رہا ہے اور ہم
پر لازم ہے کہ ہم اپنے کاموں کو سر انجام دینے کیلئے مَخْصُوص قواعد و ضوابط بنائیں تاکہ ہمارا ہر کام درست و
مُنَظَّم ہو ،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے
اوقات کا جدول بنائیں اور پھر اس پر حتی الامکان کاربند ہوجائیں۔
جدول کی اہمیت امیرِ اہل سنّت دامت
بَرَکاتُہمُ العالیہ کی نظر میں
شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہفرماتے ہیں:ہو سکے تو اپنا یومیہ نظامُ الاوقات ترتیب دے لینا چاہیے۔ اَوّلاً عشا کی نَماز پڑھ کر حَتَّی
الْاِمْکَان 2 گھنٹے کے اندر اندر جلد سو جائیے۔ رات کو
فُضُول چوپال لگانا، ہوٹلوں کی رونق بڑھانا اور دوستوں کی مجلِسوں میں وَقْت
گنوانا
(جبکہ کوئی دینی مَصْلَحَت نہ ہو) بَہُت بڑا نقصان ہے۔تفسیر رُوحُ البیان
میں ہے :قومِ لُوط کی تباہ کاریوں میں سے یہ بھی تھا کہ وہ چوراہوں پر بیٹھ کر
لوگوں سے ٹھٹھا مسخری کرتے تھے۔[3]
نظام ُالاوقات مُتَعَیَّن کرتے
ہوئے کام کی نَوعِیَّت اور کَیْفِیَّت کو پیشِ نَظَر رکھنا مُناسِب ہے۔ مَثَلًا جو
اِسْلَامی بھائی رات کو جَلْدی سو جاتے ہیں، صُبْح کے وَقْت وہ تَر وتازہ ہوتے ہیں۔
لہٰذا عِلْمی مَشَاغِل کے لئے صُبْح کا وَقْت بَہُت مُناسِب ہے۔
کوشِش کیجئے کہ صُبْح اٹھنے کے بعد سے لے کر رات
سونے تک سارے کاموں کے اَوقات مُقَرَّر ہوں مثلاً اتنے بجے تَہَجُّد،عِلْمی
مَشَاغِل،مَسْجِد میں تکبیر اُولیٰ کے ساتھ باجَمَاعَت نَمازِ فجر(اسی طرح دیگر
نَمازیں بھی)
اِشْرَاق،چاشت، ناشتہ، کَسْب مَعاش،دوپہر کا کھانا، گھریلو مُعاملات،شام کے مَشَاغِل،اَچھّی صُحْبَت، (اگر یہ مُیَسَّر نہ ہو تو تنہائی بدرجہا بہتر ہے)، اسلامی بھائیوں سے دینی ضَروریات
کے تَحْت مُلَاقَات وغیرہ کے اَوقات مُتَعیَّن کر لئے جائیں۔ جو اس کے عادی نہیں ہیں ان کے لئے ہو
سکتا ہے شروع میں کچھ دُشواری ہو۔ پھر جب عادَت پڑ جائے گی تواس کی برکتیں
بھی خود ہی ظاہِر ہو جائیں گی۔[4] اِن شاءَ اللہ
پیشگی جدول بنانے کے فوائد
اگر ہم دنیا و آخِرَت میں سرخروئی چاہتے ہیں تو ہمارےلئے ضروری ہے کہ
اپنے اوقات کو ایک مخصوص جَدْوَل کے
مُطابِق تقسیم کرکے اسی کے مُطابِق زندگی بَسَر کریں، کیونکہ اللہ پاک کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلم کا فرما نِ عبرت نشان ہے:بندے کا غیر
مفید کاموں میں مشغول ہونااس بات کی عَلامَت ہے کہ اللہ پاک نے اس سے اپنی نظر ِعنایت پھیر لی ہے اور جس
مَقْصَد کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا
ہے،اگر اس کی زندگی کا ایک لمحہ بھی اس کے علاوہ گزر گیا تو وہ اس بات کا حقدار ہے
کہ اس پر عَرْصَہ حَسْرَت دراز کر دیا جائے اور جس کی عمر 40 سال سے
زِیادَہ ہوجائےاور اس کے باوُجُود اس کی
برائیوں پر اس کی اچھائیاں غالِب نہ ہوں
تو اسے جہنم کی آگ میں جانے کے لئے تیّار رہنا چاہئے۔
(مجموعۃ
رسائل امام غزالی،ایھا الولد،ص۲۷۵)
(1) پیشگی جدول بنانا ،پورے ماہ میں دینی کام کرنے کی نیتیں
بھی ہیں،صرف پیشگی جدول بنانے کی برکت سے کتنے سارے کاموں کی نیت
کرنے کا ثواب ملے گا۔ ان شاۤءَ اللہُ الْکَریم
(2)غیر مفید
کاموں سے بچت ہوگی (3)ہدف کے
مطابق کام ہوگا اور
جو کام ہدف کے ساتھ ہوتے ہیں، ان میں ترقی
ہوتی ہے(4) روزانہ
کے دینی کام پایہ تکمیل کو
پہنچنے سے کام پینڈنگ نہیں ہوں گے(5)وقت کی
پابندی کی عادت پیدا ہوگی(6) نگران
و ماتحت میں ذہنی ہم آہنگی پیدا ہوگی(7)جدول
کی بَرَکَت سے دینی کاموں کی صورتحال کا
پتا چلے گا(8)اپنے شعبے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مناسب وقت نکال سکیں گے۔
جدول نہ بنانے کے نقصانات
(1)جدول نہ بنانے سے دینی کاموں میں کمزوری آسکتی ہے ۔(2) سستی پیدا ہو سکتی ہے ۔ (3) دینی کاموں کی ترقی میں
رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔(4) دینی کاموں کی کَیْفِیَّت سے اپ ڈیٹ نہیں رہا جاسکے گا۔(5)…مدنی مرکز کی طرف
سے ملے ہوئے اَہْدَاف کی بروقت تکمیل
نہیں ہو سکے گی۔(6)… پوچھ گچھ نہیں
ہو سکے گی۔(7)…ذمہ داران سے رابطہ ختم ہونے کا باعث بن سکتاہےجس کی وجہ سے آپس میں بد گمانیاں پیدا
ہو سکتی ہیں ۔
ہمارا جدول کیسا ہونا چاہیئے؟
ہمارا
جَدْوَل شَریعَت اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اسوۂ حسنہ اور دعوتِ اسلامی کے طریقۂ کار کے مُطابِق ہونا چاہئےکیونکہ اگر ہمارا جدول
شَریعَت اور دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اصولوں کے مُطابِق ہوگا تو دینِ اسلام کا پرچار ہوگا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی ہو گی۔
کامل جدول میں کیا کیا ہونا چاہئے؟
یقیناً وہی
جدول کامل جدول ہو گا، جس میں نمازِ پنجگانہ باجماعت مسجد میں ادا ہوتی ہوں، انفرادی عبادت، ماں باپ کی خدمت، بہن بھائیوں کی
دل جوئی، بال بچوں کی دینی تربیت، رزقِ
حلال کا حُصُول، بر وقت سونا جاگنا، روز وقتِ مقررہ پر محاسبہ ، روزانہ کے دینی کاموں میں شرکت اورہفتہ وار اجتماع میں اوّل
تا آخر شرکت،ہفتے کو اجتماعی طور پر دیکھے جانے والے مدنی مذاکرے میں اوّل تا آخر
شرکت، ہر ماہ تین3دن ،ہر 12 ماہ میں یکمشت ایک ماہ، عمر بھر میں کم از کم ایک بار یکمشت
12 ماہ، سب کچھ ہو۔
جدول بنانے کی نیّتیں
فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : مسلمان کی نیت اس کے عَمَل سے بہتر
ہے۔[5]
❁اللہ پاک کی رِضا اور حصولِ
ثواب کی خاطر جدول بناؤں گا ❁ماہانہ پیشگی جدول و مدنی
مشوروں کا جدول بنا کر دینی کاموں کی پوچھ گچھ، کارکردگی کا جائزہ اور
آئندہ کے اہداف پیش کروں گا۔❁متعلقہ ذِمہ دار کو جدول کی پیشگی اطلاع دوں گا تا کہ مدنی مشورے / مدنی قافلے یا اجتماع وغیرہ کی بھرپور
تیاری ہو سکے۔❁جَدْوَل اور اس کی کارکردگی،اپنے نگران کوبغیر طَلَب کئے پہلے
ہی واٹس ایپ /ای میل/پوسٹ کردوں گا ۔
❁کمزور اور نئے حلقوں/علاقوں/ڈویژنوں کا بھی جدول
بناؤں گا، تاکہ وہاں بھی دعوتِ اسلامی کا کام بڑھے اور سنتوں کا احیا ہو۔❁12دینی
کاموں کو بھی جَدْوَل میں شامِل کروں گا
تاکہ میں عملی طور پر دعوتِ اسلامی والا رہ سکوں اور دوسروں کے لئے سراپا ترغیب
بنوں اور دینی کاموں کی دھومیں مچاؤں ۔❁اپنے شعبے کے کاموں کو خوش دلی اور
شَرْعِی تقاضوں کو مدِ نَظَر رکھتے ہوئے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔ان شاءَ
اللہُ الْکَریم
اے کاش! ہمیں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ پیشگی
جَدْوَل بنانا اور اس کی کارکردگی جَمْع کروانا نصیب ہو جائے۔آمین بجاہ النبی
الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام 25 نومبر2021ء کو لاہور ریجن فيروزپور روڈ میں قائم گورنمنٹ
ہسپتال ميں نماز کورس کا انعقاد کیا
گيا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام زون مشاورت شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی طالبات کے لئے شروع ہونے والے دینی
کام کورس پر کلام کیا۔ ا س کے علاوہ کابینہ
کے شیڈول چیک کرنے اور غیر فعال کو فعال کرنے پر توجہ دلائی۔ مزید مدنی مشوروں کے نظام کو مضبوط بنانے کا ہدف دیا اس کے علاوہ شعبے پر تقرری مکمل کرنے پر اہداف دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ زون ڈویژن اڈا جوہل میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہو
اجس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں آنے کی
دعوت دی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 نومبر 2021ء کو پنجاب کالونی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی مجلس
مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا عزت و
مرتبے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے سے متعلق
مدنی پھول بتائے ۔ اس کے ساتھ ہی
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتما
ع میں شرکت کرنے اور ذمہ داریاں لینے کا ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہر( Brussels and Antwerpen )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
Online
Sunnah-inspiring Ijtima’ conducted in Germany (European Union Region)
Under
the supervision of Dawat-e-Islami, an online Sunnah-inspiring Ijtima’ was
conducted in Germany (European Union Region) in previous days.
Approximately, 15 Islamic sisters from Frankfurt, Dietzenbach and Ofanbach had
the privilege of attending the spiritual gathering.
The
female preacher of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic ‘the blessed face
of the Holy Prophet’ and ‘the blessings of donations’ and explained the
attendees
(Islamic sisters) the accounts of the Holy Prophet’s generosity as well
as the virtues of donation. Moreover, she persuaded them to give donation with
sincerity and to participate actively in telethon.
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔