دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سہون شریف کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ سے ایک موضوع پڑھ کر سنایا اور ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سجاول کابینہ کے جاتی ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26 نومبر 2021ء  بروز جمعہ جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ زون تا ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ای- رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 27 نومبر 2021ء کو ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سکھر کی پرائیویٹ ہسپتال کیئر سینٹر کی سینئرلیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےا نہیں خود بھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنے اسٹاف کو بھی اسے پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 26نومبر 2021ء کو  حیدرآباد زون کی کابینہ سجاول ڈویژن سجاول میں ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ نگران کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور اجتماعی جائزہ بھی کروایا۔ آخر کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے تصور مرشد کروایا جبکہ اسلامی بہنوں نے نیک اعمال رسالہ پُر عمل کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو جامشورو کابینہ جھرک ڈویژن کے علاقہ شیخ سومار میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کابینہ نگران اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات اور ٹیلی تھون کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہن ایک یونٹ جمع کروائے نیز اسلامی بہنوں نے علاقہ شیخ سومار میں دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت بھی کی۔


شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 27 نومبر 2021ء کو حیدر آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن زون مشاورت مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید کی اہمیت پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود تجویدٹیسٹ دینے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے مدارس کی تعداد بڑھانے اورتعلیمی نظام مزید بہتر کرنے کے متعلق کلام کیا گیا نیز شعبے کے مختلف کاموں پر اہداف دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام  26 نومبر2021ء بروز جمعہ سہون شریف کابینہ کی ڈویژن بھان کی گورنمنٹ گرلز کالج میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 38 تھی۔

سیہون شریف کابینہ شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت“ پر بیان کیا جبکہ اسٹوڈنٹس کو حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر ایک شارٹ ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی۔ سیشن کے اختتام پر اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو شہداد پور کابینہ ڈویژن سعید آباد کے علاقہ کمیجا شاخ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں رسالہ نیک اعمال کا جائزہ بھی کروایا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے تحت 25 نومبر 2021ء  بروز جمعرات رنچھوڑلائن کابینہ علاقہ عرب شاہ کی شو مارکیٹ میں غسل میت کی تربیتی کلاس انعقاد کیا گیا جس میں 4اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی کلاس میں انہیں غسل و کفن کا طریقہ سیکھایا گیا جس اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے اور دوبارہ ایسی تربیت رکھنے کی درخواست کی۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورےکاانعقاد کیا گیاجس میں اراکینِ کابینہ اورڈویژن ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں لاہور شمالی جنوبی نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران حاجی افضل عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کافالواپ لیا۔

نگرانِ شعبہ نےدینی کاموں میں مضبوطی اورتقرری کےحوالےسےاہم نکات پرمشاورت کی جس پرمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کوبھرپوراندازمیں کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےتاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےزون ذمہ دار زریاب عطاری کےہمراہ انڈر گراؤنڈ مارکیٹ لیاقت آباد کراچی کادورہ کیاجس دوران انہوں نےایک تاجراسلامی بھائی کےگھرسیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےحلقےمیں شریک عاشقانِ رسول کو قراٰن پاک سیکھنے سکھانے اور پانچوں نمازیں باجماعت اداکرنے کا ذہن دیا۔

اس دوران ذمہ داران نےمارکیٹ کےمختلف تاجران سےملاقات کی اور انہیں 7دسمبر2021ءکومنعقدہونےوالےتاجراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پرتاجران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس کےعلاوہ 8دسمبر2021ءکو12دن کےایبٹ آبادجانےوالےمدنی قافلےمیں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)