دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کراچی گڈاپ کابینہ انگارہ گوٹھ میں یوم تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد سمیت متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

یوم تعطیل اعتکاف میں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنےسکھانے کا دینی حلقہ ہوا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔ بعد ازاں اسپیشل پرسنز نے علاقائی دورہ بھی کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نگران فلک شیر عطاری نے 6 دسمبر 2021ء کو مدرسۃ المدینہ رہائشی گڑھا گنجال کشمیر کا دورہ کیا جہاں مدرسۃ المدینہ ناظمین، مدرسین اور طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔

نگران شعبہ فلک شیر عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پانچ ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس 7 دسمبر 2021ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار یاسر عطاری اور رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے شرکا کو تعزیت و عیادت، غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت نماز جنازہ کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور میں تین دن کا روحانی علاج تربیتی کورس منعقد ہوا  جس میں ملتان ریجن کے مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

تربیتی کورس میں معلم ذمہ داران نے اسلامی بھائی کا انتخاب کیا اور تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: سمیر عطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے تحت 6 دسمبر 2021ء بروز اتوار کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات سمیت دار السنۃ للبنات میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ اور تجوید کے متعلق کچھ بنیادی باتیں بتائی نیز تجوید درست کرنے اور کروانے کی ترغیب دی ۔ اس کے علاوہ سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید دینی کام کرنے کے لئےذہن سازی کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7دن کے اصلاح اعمال کورس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال کے شرکا نے شرکت کی۔

رکن ریجن حیدر آباد جزوقتی کورسز قاری محمد عرفان عطاری نے ”نیک اعمال پر استقامت“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہمیشہ نیک اعمال کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: غلام عباس عطاری، معلم مدنی کورسز)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 5 دسمبر 2021ء برزو اتوار کراچی بن قاسم زون کی کابینہ بن قاسم شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع جامعۃ المدینہ فیضانِ صحابیات میں دوہرائی اجتماع ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح تک کی تمام بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 22 تھی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز اوراد عطاریہ کی برکتیں اور مدنی بہاریں بھی بتائیں۔ ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے، بستہ پر آنے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز امیرِ اہل سنّت دامت برکاتہم العالعیہ کی اس شعبے کے متعلق جذبات اور تأثرات بھی بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت 4 دسمبر 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی کابینہ ڈویژن گرین لائن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ تقسیم رسائل کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کو بہتر بنانے اور نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

٭ دعوت اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ءبروز ہفتہ ساؤتھ زون 1 مدرسۃ المدینہ جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان ’’مثبت سوچ رکھنے‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اس کے دنیاوی اور اُخروی فائدے بیان کئے نیز منفی سوچ کے نقصانات بتائے ۔ مزید مہلکات میں سے عجب ( یعنی خود پسندگی ) کیا ہے اسے کی تعریف بتاتے ہوئے اس کے نقصانات بھی بتائے۔ اس کے علاوہ دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے شیڈول اور کارکردگیوں کا تقابل بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 دسمبر 2021 ء برزو پير کراچی بن قاسم زون جامعۃ المدینہ  فیضانِ صحابیات شاہ لطیف ٹاؤن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ مشاورت، 3 کابینہ نگران نے بالمشافہ جبکہ میر پور ساکرو کابینہ نگران اسلامی بہن نے آن لائن شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 25 رہی۔

زون نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے، اُن کے جدول کا فالو اپ لینےاور دار السنہ کے لئے نگران اسلامی بہن کا تقرر کرنے کاہدف دیا نیز دار السنہ میں ہونے والے کورسز کے داخلے پر کلام کیا۔ ساتھ ہی ماتحت اسلامی بہنوں کے لئے دو سطحوں کے مدنی مشورے کا شیڈول بنانے کا بھی ذہن دیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد عادل عطاری نے مدنی قافلہ اجتماع کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سے ملاقات کی۔

بعد ازاں اراکین زون کے درمیان دینی حلقہ ہوا جس میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: احتشام نوید عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 4 دسمبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شیڈول پر عمل کرنے کے طریقے بتائے ۔

ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ میں زیادہ سے زیادہ رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ان مدنی پھولوں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 دسمبر 2021 ء کو عالمی مجلس اورمجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونی شہر اور بیرون ملک میں رہنے والی اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں کارکردگیوں کا معیار بنایا گیا تا کہ ممتاز،بہتر،مناسب اور کمزور پر نظر رکھی جا سکے ۔یہ طے پایا کہ شعبہ تعلیم ،شعبہ رابطہ اور دارلمدینہ کا اسٹاف مل کر دینی کام کریں ۔مزید مختلف شعبے کی اسلامی بہنوں نے مختلف مسائل پیش کئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا ۔