درود
شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے:قیامت کے روز اللہ پاک کے عرش کے سوا کوئی سایہ
نہیں ہوگا،تین شخص عرشِ الٰہی کے سائے میں ہوں گے۔عرض کی:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم! وہ کون لوگ ہوں گے؟ارشاد فرمایا:1۔وہ
شخص جو میرے امتی کی پریشانی دور کرے، 2۔ میری سنت کو زندہ کرنے والا، 3۔مجھ پر
کثرت سے درود شریف پڑھنے والا۔
روزہ
داروں کے لئے بخشش کی بشارت
اللہ پاک پارہ22، سورۃ الاحزاب کی آیت
نمبر 35 میں ارشاد فرماتا ہے:وَالصّٰٓئِمِیۡنَ وَالصّٰٓئِمٰتِ
وَالْحٰفِظِیۡنَ فُرُوۡجَہُمْ وَالْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰکِرِیۡنَ اللہ کَثِیۡرًا وَّ
الذّٰکِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللہُ لَہُمۡ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیۡمًا ﴿۳۵﴾۔ترجمۂ کنزالایمان:اور روزے والے اور
روزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو
بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں، ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر
رکھا ہے۔
نفلی
روزوں کے فضائل احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں
40
سال دوزخ سے دوری کا فاصلہ:
جس نے ثواب کی امید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا، اللہ پاک اسے دوزخ سے چالیس سال (کی مسافت کے برابر) دور فرما دے گا۔
زمین
بھر سونے سے بھی زیادہ ثواب
اگر کسی نے ایک دن روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اسے دیا جائے، جب بھی اس کا ثواب پورا نہ ہوگا، اس کا ثواب تو قیامت ہی کے دن ملے گا۔
کوّا
بچپن تا بڑھاپا اُڑتا رہے یہاں تک کہ
جس نے ایک دن کا روزہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے رکھا ، اللہ پاک اسے جہنم سے اتنا دور کر دے گا،جتنا کہ
ایک کوّا بچپن سے اُڑنا شروع کرے، یہاں تک کہ بوڑھا ہو کر مرجائے۔
روزہ
رکھو تندرست ہو جاؤ گے
صُوْمُوْا
تَصِحُّوْایعنی روزہ رکھو تندرست ہو جاؤ گے۔
قیامت
میں روزہ دار کھائیں گے
تابعی بزرگ حضرت عبداللہ بن رباح
انصاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے
ایک راہب سے سنا،قیامت کے دن دسترخوان بچھائے جائیں گے، سب سے پہلے روزہ داران پر سے کھائیں گے۔
دو جہاں کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو جو
نہیں رکھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے
روزے
میں مرنے کی فضیلت
جو روزے کی حالت میں مرا، اللہ پاک
قیامت تک کیلئے اس کے حساب میں روزے لکھ دے گا۔
(مذکورہ بالا تمام تر مدنی پھول امیر
ِاہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان سے لئے گئے ہیں۔)