
ماہنامہ
فیضانِ مدینہ میں شائع شدہ 202 فتاویٰ کا مجموعہ
مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت
پیشکش : مَجْلِس اِفتاء ، دعوتِ
اسلامی
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے
والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر
میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی
بار پروف ریڈنگ۔
246 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2019 ء سے لیکر 2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً8 ہزارکی
تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

فرمانِ مصطَفٰےﷺ:جب سخت گرمی ہوتی
ہے تو بندہ کہتا ہے: ’’لَاالٰہ الّااللہُ‘‘ آج بڑی گرمی ہے! اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے جہنَّم کی گرمی سے
پناہ دے، اللہ عَزَّوَجَلَّ دوزخ سے
فرماتا ہے: ’’میرا بندہ مجھ سے تیری گرمی سے پناہ مانگ رہا ہے او رمیں تجھے گواہ
بنا تا ہوں کہ میں نے اسے تیری گرمی سے پناہ دی۔‘‘ اور جب سخت سردی ہوتی ہے تو
بندہ کہتا ہے:’’ لَاالٰہ
الّااللہُ ‘‘
آج کتنی سخت سردی ہے! اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے جہنَّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ جہنَّم سے کہتا ہے : میرا
بندہ مجھ سے تیری زَمْھَرِیر سے پناہ مانگ رہا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے
اسے پناہ دی۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانْ نے عرض کی: جہنَّم کی زَمْھَرِیرکیا ہے؟ فرمایا: وہ ایک
گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو
جائے گا۔ (اَلْبُدُوْرُ
السَّافِرَۃِ لِلسُّیُوطی ،ص۴۱۸حدیث۱۳۹۵)

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر
اہتمام گلشنِ حدید کراچی میں 63 دن کا تربیتی
کورس منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی جن میں اراکینِ زون بھی شامل تھے۔
اس دوران کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے
درمیان تربیت وعملی پریکٹیکل کاسلسلہ بھی رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اس موقع پر شرکائے کورس نے دینی کاموں میں بھی حصہ
لیا جن میں 2ہزار425 اسلامی
بھائیوں کے درمیان 446 چوک درس دئیے گئے اور
138 مقامات پر 378 عاشقان رسول کو نیکی کی
دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ:ابو یاسر
قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
8دسمبر2021ء بروز بدھ ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ
کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ایم پی اے اورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سندھ غلام قادر
چانڈیو، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(پی اے سی) سندھ افتخار پیرزادہ اور سپرنٹنڈنٹ (پی اے سی) سندھ ثاقب سلیم
عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرگودھا ڈویژن میں صوبائی منسٹر لیبر پنجاب انصر مجید خان نیازی
سے ملاقات

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کادورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی
منسٹر لیبر پنجاب انصر مجید خان نیازی سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے صوبائی منسٹر سے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا کے واٹر سپلائی کے سلسلے میں چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر
انہوں نے اپنی طرف سے ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نگران زون حاجی محمد انور عطاری اور نگران کابینہ ڈیرہ الہ یار
محمد حنیف عطاری نے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد رزاق خان خجک سے ملاقات کی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر سے دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے اہم نکات پر میٹنگ کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہر
ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
برگیڈئیر ریٹائرڈ الیاس کے گھر پر اجتماع ِمیلاد،پاک
فوج کے افسران کی شرکت

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کےزیرِ اہتمام برگیڈئیر ریٹائرڈ الیاس کے گھر پر اجتماع ِمیلاد منعقد ہوا
جس میں ایک اون سروس میجر، برگیڈئیر محمد
جہانزیب ریٹائرڈ، کرنل محمد سہیل ریٹائرڈ،
لیفٹیننٹ کمانڈر عارف سعید ریٹائرڈ، میجر محمد حامد ریٹائرڈ اور پاک فوج کے
افسران سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی
اعتبار سے تربیت فرمائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے پاک فوج کے افسران کو
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی
کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
9دسمبر2021ء بروز جمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈی ایم سی آفس کورنگی کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ڈسڑکٹ کورنگی سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی ڈویژن ندیم، ڈپٹی
ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ لانڈھی ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر
وہیکل کورنگی یونس خان اورڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل لانڈھی عرفان سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ اور سابق ناظم
چودھری ذوالفقار چاند بھون کی ہمشیرہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں ہاؤسنگ کالونی بھون ہاؤس میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس
میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت
ذمہ داران نے لیاقت آباد انڈر گراؤنڈ مارکیٹ ، خالد کلاتھ مارکیٹ اورسپر مارکیٹ کا دورہ کیا جس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع اور
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ 27دسمبر2021ءکو دعوتِ اسلامی کے تحت
منعقد ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کے سلسلےمیں مارکیٹ کے ذمہ دار فرمان عطاری، انڈر گراؤنڈ مارکیٹ کے صدر شاہد اور خالد کلاتھ مارکیٹ میں جوائنٹ جنرل سیکرٹری خرم سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کےہمراہ مشاورت کی۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تاجران کو تین دن کے
مدنی وقافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔واضح رہے 27دسمبر2021ء کو
ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر
عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ
کےزیرِاہتمام9دسمبر2021ءبروزجمعرات پاکستان کےشہراٹک میں ہفتہ وارسنتوں بھرااجتماع
منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ِزون محمد لیاقت عطاری
نےصفائی ستھرائی کی اہمیت کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی
تربیت ورہنمائی کی اوردعوتِ اسلامی کےتحت مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔
واضح رہےدورانِ بیان کم وبیش 7اسلامی بھائیوں
نےایک ماہ کےمدنی قافلےمیں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رکن زون مدنی قافلہ نعمان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو حیدرآباد ریجن تھر زون کو کیرلو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کاموں
کے حوالے سے تربیت کی اور شعبہ فنانس کے نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے دینی
کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔