دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ آن لائن مولانا یاسر مدنی نے مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں فیصل آباد ریجن کے اسلامی بھائیوں کا عید قربان کے موقع پر دعوت اسلامی کے لئےقربانی کی کھالیں جمع کرنے اور گوشت کی ہوم ڈلیوری کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے  میں آپ نے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات اور عشر کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن عاشقان رسول کو مختلف کورسز کروانے پر ان اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن سیالکوٹ زون کے تحت 23جنوری 2020ء اراکین مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن نے مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ گجرات میں حاضری دی اور سیالکوٹ زون میں واقع نیو برانچ کا وزٹ کیا اور کارپینٹر اور سیلنگ اور پیکنگ کرنے والے اسلامی بھائیوں سے مشورہ کیا اور ان کو کام کے بارے میں سمجھایا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کراچی ریجن کے زیر اہتمام 20جنوری کو مجلس آئی ٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  رکن مجلس اور تمام برانچز کے آئی ٹی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، رکن مجلس نے کاموں کا جائزہ لیتے ہو آئی ٹی کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت فرمائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن  کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان سطح کے آئی ٹی اور ایڈمیشن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے سافٹ ویئر کو مزید اپڈیٹ کر نے کے متعلق اہم امور پر تربیت کی ۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)