دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 2 دسمبر 2021ء کو رنچھوڑ لائن کابینہ میں مدنی مشورےکا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسات نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے نظام کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اس کے بعد تعلیمی تکمیلی شیڈول سمجھایا نیز مدرسات کے انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے بھی تربیت کی۔ علاوہ ازیں مدرسات کے تدریسی امتحان کے متعلق سے اہداف دیئے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 30 نومبر 2021ء کو ملتان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئےاور درپیش مسائل کا حل بھی بتایا نیز کا بینہ اور ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو ملتان ریجن ذمہ دارا سلامی بہن نے احمد پور شرقیہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون کی تمام کابینہ کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے، کفن دفن ٹیسٹ لینے کا ہدف دیا۔ مزید کارکردگی کو بہتر بنانےاور سافٹ ویئر میں کارکردگیاں وقت پر اپ لوڈ کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔


دعوت  اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں نوابشاہ میں ادارتی شعبے جات کی اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ادارتی شعبے جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ،دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ناظمات اور ناظمۂ اعلٰی نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اللہ پاک کے دینِ متین کی خدمت کرنے اور اپنے ادارے میں دینی ماحول بنانے کا ذہن دیا۔ بعدازاں ادارتی شعبوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مختلف اہداف دیئے مثلاً شارٹ کورسز منعقد کرنے ،گھر مدرسۃ المدینہ شروع کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بڑھانےکے لئے ذہن سازی کی ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نوابشاہ کابینہ میں قائم گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچر ز و طالبات نے شرکت کی ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کیا اہمیت،نماز کے فضائل،اللہ کی پیاریوں کی نماز کے بارے میں بتایانیز نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتاکر پابندی سے نماز پڑھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے ، فیضانِ نماز کورس کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون نوابشاہ میں زون سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کابینہ مثلاً نوشہرو فیروز،مہراب پور،ٹنڈو آدم،شہداد پور اورخیبر کی ڈویژن تا زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کام میں آنے والے مسائل کے حل بتائے۔ ای- رسید اکاؤنٹ بنانےکی ترغیب دی اور ادارتی شعبے والوں کے ساتھ خوشگوار فضا قائم کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ علاوہ ازیں تقرریاں مکمل کرنےاور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کرنے، گھر مدرسۃ لگانےنیزروحانی علاج کا بستہ لگانے کے متعلق اہداف دیئے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے تحت 29 نومبر 2021ء کو حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں ایک اہل ثروت شخصیت کے گھر شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ ولیوں کے سردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔

٭اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں قائم لیڈیز جم میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ون ڈے سیشن ارینج کیا گیا۔

ون ڈے سیشن میں نماز کے فضائل بیان کئے گئے جس میں اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 30 نومبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر مختلف شخصیات خواتین سے ملاقات کی جن میں لیڈی پولیس انسپکٹر ۔ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے گھر کی خواتین اور’’Amna saloon ‘‘ کی اونر شامل رہی۔

ان شخصیات کو اگلے دن ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی اور ان کو اپنے گھروں میں دینی حلقہ رکھوانے کا ذہن بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دینی رسائل بھی پیش کئےگئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں) کے تحت29 نومبر 2021ء بروز پیرپاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کیا۔

مدنی مشورہ میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔مزید مسائل کے حل بھی پیش کئے گئے۔


شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 21 نومبر تا یکم دسمبر2021ء میں پاکستان بھر کے مختلف اداروں میں سیشن بنام Let's Ask کا ا نعقاد ہوا یہ سیشن ملک بھر میں 84 اسکولز ، 3 کالجز، 1 یونیورسٹیاور 12 اکیڈمیز میں کروایا گیا۔

سیشنز میں غلام رسول کے خاکوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی نماز کا طریقہ دکھایا گیا۔ بعدازں پہلے سے لئے گئے نماز سے متعلق سوالات کے جوابات مدنیہ اسلامی بہنوں نے دارالفتاء اہلسنت کے فتاویٰ جات کی روشنی میں دیئے۔ اس کے علاوہ 3 سیشنز لیڈی ڈاکٹرز کے درمیان بھی منعقد ہوئیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈيپارٹمنٹ کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو پہاڑ پور کابینہ میں  ماہانہ مدنی مشورے کاا نعقاد ہوا جس ميں فنانس ڈيپارٹمنٹ کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور سفری فارم سمجھايا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدينہ کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے مدنی پھول دیئے۔ مزيد مدارس المدینہ کی تعداد بڑھانے اور فرض علوم کورسز کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے  زیر اہتمام 3دسمبر2021ء کو زون سطح کی اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں اطراف ڈيفنس کی کابینہ اور ڈويژن سطح نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے ميں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے گئے اور اس شعبہ کا کام کرنے کے لئے ذہن سازی کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  2دسمبر2021ء کو لاہور ریجن اطراف ڈيفنس کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈويژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ خبر گيری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربيتی نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول فارم کا جائزہ لیا اور ديگر دينی کاموں پر حوصلہ افزائی بھی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسائل کے تحفے پيش کئے۔