دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون نوابشاہ میں زون سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کابینہ مثلاً نوشہرو فیروز،مہراب پور،ٹنڈو آدم،شہداد پور اورخیبر کی ڈویژن تا زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کام میں آنے والے مسائل کے حل بتائے۔ ای- رسید اکاؤنٹ بنانےکی ترغیب دی اور ادارتی شعبے والوں کے ساتھ خوشگوار فضا قائم کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ علاوہ ازیں تقرریاں مکمل کرنےاور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کرنے، گھر مدرسۃ لگانےنیزروحانی علاج کا بستہ لگانے کے متعلق اہداف دیئے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔