دعوت  اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں نوابشاہ میں ادارتی شعبے جات کی اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ادارتی شعبے جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ،دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ناظمات اور ناظمۂ اعلٰی نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اللہ پاک کے دینِ متین کی خدمت کرنے اور اپنے ادارے میں دینی ماحول بنانے کا ذہن دیا۔ بعدازاں ادارتی شعبوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مختلف اہداف دیئے مثلاً شارٹ کورسز منعقد کرنے ،گھر مدرسۃ المدینہ شروع کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بڑھانےکے لئے ذہن سازی کی ۔