دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نوابشاہ کابینہ میں قائم گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچر ز و طالبات نے شرکت کی ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کیا اہمیت،نماز کے فضائل،اللہ کی پیاریوں کی نماز کے بارے میں بتایانیز نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتاکر پابندی سے نماز پڑھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے ، فیضانِ نماز کورس کرنےکی ترغیب دلائی۔