دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات میں دو مقامات جبکہ ڈویژن فرید کوٹ میں تین مقامات پر ہفتہ وا رسنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’اندھیری قبر ‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو آئندہ ہفتے بھی پاپندی کے ساتھ اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں میں سے ایک اہم مدنی کام ہفتہ وار رسالہ پڑھنا / سُننا ہے گزشتہ ہفتے کا رسالہ ’’امام ابو حنیفہ کا سلوک‘‘ تھا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سُننے والوں کی کارکردگی امیراہل سنت کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے جڑانوالہ ڈویژن سے مطالعہ کرنے والی خوش نصیب عاشقان رسول اسلامی بہنوں کی موصول ہونے والی ہفتہ وار رسالہ کارکردگی تقریباً 67000 رہی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 23 نومبر 2021ء کوپاکپتن زون، بنگہ حیات کابینہ ڈویژن گروہ چک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کے تحت ہونے والے ٹیسٹ دینے اور ای -رسید استعمال کرنے کے فوائد بتائے اور ہاتھوں ہاتھ 2 اسلامی بہنوں کے ای- رسید اکاؤنٹ بنائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے  زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن مہارانوالہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کا ذہن بھی دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا کہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر 2021ء  کوجڑانوالہ کابینہ ڈویژن بڑی گھڑتل میں قائم جامعۃ المدینہ میں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد ہوا آغاز تلاوتِ قراٰن مجیداور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کریم کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰن مجید پڑھنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء بروز منگل جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن اڈا جوہل میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ بھی پڑھی گی۔

بعدازاں مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’ بیماریوں پر صبر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی عطیات کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ مزید اسلامی بہنوں کو رہائشی کورس بنام ’’اسلامی زندگی‘‘ کرنے کا ذہن دیا اور آخر میں تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر 2021ء  کو جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن مہارانوالہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن زون شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء  بروز منگل کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں قائم جامعۃ المد ینہ میں 12 دن کا دینی کام سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ساتھ ساتھ پا بندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ مزید کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ صلوۃ و سلام اور اختِتامی دعا پر کورس کا اختِتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی کے بارے میں نکات سمجھائے نیز ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت دینے اور انہیں دینی کام سمجھانے کا ہدف دیا مزید ٹیلی تھون جمع کروانے اور شخصیات اداروں میں ون ڈے سیشن کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 22 نومبر2021 ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں کفن دفن تر بیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان تفصیلاً غسل میت دینے، کفن پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ بتایا نیز پانی کے اسرف سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مستعمل پانی کے مدنی پھول دیئے۔


شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت 20 نومبر2021ء بروز ہفتہ لاڑکانہ کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران و کابینہ نگران سمیت دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج کی ترقی کے حوالے سے نکات بیان کئے اور نئے مقامات پر روحانی علاج کے بستے کھولنے کا ہدف دیا۔اس کے علاوہ دعائے صحت اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  حیدر آباد ریجن ڈویژن فلجی بھان سعید آباد ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شرکت کے فضائل بتائے اور دوسری ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب لاڑکانہ زون دادو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں دادو ڈویژن نگران،مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اور دوسری ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آسان نیکیاں کتاب سے مدنی پھول پیش کئےاور عملی کارکردگی شیڈول سمجھا کر ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو دینے کا ذہن دیا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کوپاکپتن زون، بنگہ حیات کابینہ ڈویژن گروچک میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا اس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی دینے اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا گیا نیز اجتماع پاک و رسالہ کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی اس پر ذمہ دراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔