فیصل آباد میں
صوبہ پنجاب کا لرننگ سیشن ، پانچ ڈویژنز کی ذمہ داران شریک

فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت
26 اور 27 جولائی 2025ء کو فیصل آباد میں صوبہ پنجاب کے لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ اسلامی بہنیں سمیت پانچ ڈویژن (فیصل آباد،گجرات ،
گجرنوالہ، شیخوپورہ، ساہیوال اور سرگودھا)کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور لاہور سٹی
کی سٹی و ڈسٹرکٹ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
عالمی سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار
اور اوور سیز فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ آن لائن شعبے
کے لحاظ سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی ۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کے سوالات کے
جوابات دیئے گئے جبکہ ان کی جے ڈیز اور آفس ورکنگ پر تفصیلی کلام کیا گیا۔
عالمی سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہن نے بذریعہ آن لائن ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنے شعبے سے مخلص رہنے کی ترغیب دلائی اورنرمی و محبت سے پیش آنے کے فوائد پر توجہ دلائی۔
پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے
کے دینی کاموں کو بڑھانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگیوں کو کیسے جمع کروانا چاہیئے؟،
ہر ماہ فیضان صحابیات کا آڈٹ اور تین ماہ بعد اثاثہ جات کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنے پر زور دیا ۔
اسی طرح صوبہ پنجاب کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہن نے سفری اخراجات اور واؤچر چیک کرنے،
اخراجات کی ادائیگی کیسے کرنی چاہیئے؟ ،بجٹ کو کیسے چلانا اور کلوز کرنا چاہیئے؟سمیت دیگر موضوعات پر اسلامی
بہنوں کی رہنمائی کی۔
بعدازاں پاکستان سطح اور پنجاب سطح کی شعبہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور
انہیں تحائف بھی دیئے۔
اس موقع پر شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی
کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔آخر میں منقبتِ عطار اور دعا کے بعد سیشن کا اختتام ہوا۔

30 جولائی 2025ء کو فیضانِ صحابیات، جناح ٹاؤن یوسی 4 کراچی
میں شعبہ روحانی علاج للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے رہائشی لرننگ سیشن کی
آخری نشست منعقد کی گئی جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف آوری ہوئی۔
نشست میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے خود کو گناہوں سے بچانے، نفس و شیطان کے وار
کو ناکام بنانے، نیکیوں پر استقامت پانے اور اپنی اصلاح کرنے کے متعلق مدنی پھولوں
سے نوازا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
لرننگ سیشن کے آخر میں اسلامی بہنوں کے درمیان
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کے
ہاتھوں تحائف تقسیم کئے گئے نیز خوش نصیب
اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
فیضانِ صحابیات جناح ٹاؤن کے رہائشی لرننگ سیشن میں صاحبزادیِ عطار کی آمد

کراچی کے جناح ٹاؤن یوسی 4، ڈسٹرکٹ گلشن، ڈویژن ایسٹ میں قائم فیضانِ
صحابیات میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے رہائشی لرننگ سیشن
میں 30 جولائی 2025ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے معاشرے کی
اصلاح پر بیان کرتے ہوئے باطنی امراض سے خود کو بچانے اور زبان سے سرزد ہونے والے
گناہوں کی نشاندہی کی نیز خود کو سدھار نے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔
دورانِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی
بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں جاکر نیکی کی دعوت دینے
کا طریقہ بتایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی کے جناح ٹاؤن یوسی 4 میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع

ڈسٹرکٹ گلشن، ڈویژن ایسٹ، کراچی کے جناح ٹاؤن
یوسی 4 میں موجود اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 30 جولائی 2025ء کو اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد
ہوا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی آمد ہوئی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغازتلاوتِ قراٰن و
نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

22 جولائی 2025ء کو شعبہ 8 دینی کام دعوتِ
اسلامی کے تحت کوئٹہ ، بلوچستان میں قلات ڈسٹرکٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان اور قلات ڈسٹرکٹ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
صوبائی نگران اسلامی بہن نےاس مدنی مشورے میں”تلاوتِ قراٰنِ
کریم “ کے موضوع بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے شعبے کی حالیہ کارکردگی کا
جائزہ لیا جس میں انہوں نے آئندہ کے اہداف کا تعین کرنے، اسلامی بہنوں سے ملاقات
کرنے اور انہیں دینی کاموں کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
صوبائی نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کو
مضبوط کرنے اور فیضانِ میلاد مسجد بنانے میں اپنا حصہ ملانے کے حوالے سے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ 8 دینی کام دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جولائی
2025ء کو صوبہ بلوچستان کا ماہانہ مدنی مشورہ کوئٹہ شہر میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان مشاورت کی ذمہ
داران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں صوبائی نگران
اسلامی بہن نے ”ضد اور ہٹ دھرمی“ کے
موضوع بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے شعبے کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں
انہوں نے آئندہ کے اہداف کا تعین کرنے، اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور انہیں
دینی کاموں کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
صوبائی نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کو
مضبوط کرنے اور فیضانِ میلاد مسجد بنانے میں اپنا حصہ ملانے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں صوبائی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افائی کےلئے اُن کے
درمیان تحائف تقسیم کئے ۔

22 جولائی 2025ء:
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ
مشاورت کا دینی کام ملک و بیرونِ ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں 22
جولائی 2025ء کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اور بعض
اراکین عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن شرکت کی۔
اس میٹنگ میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
کے تحت کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی JDS اور صلاحیتوں
کا جائزہ لیا گیا نیز باقاعدہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
کی مجلس بنانے اور ان سے دینی کاموں کے فوائد و امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بعض اراکین اسلامی بہنوں نے اپنی رائے پیش
کیں جنہیں محفوظ کر لیا گیا تاکہ آئندہ اس کام میں بہتری لانے کے لئے ان پر عمل کیا
جا سکے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے کے
لئے ہر ماہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جاتا ہے جس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی کے
سنتوں بھرے بیانات ہوتے ہیں۔
معمول
کے مطابق 17 جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران کا
آڈیو لنک کے ذریعے بیان ہوا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے P.I.B
کالونی، کراچی کے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مبلغات کی تربیت سے متعلق مدنی پھول
بیان کئے جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تلفظ کی درستگی اور ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کی عادتِ
کریمہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

14
جولائی 2025ء کو اسلامی بہنوں کے عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت و
سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔
مدنی
مشورے کے دوران نومبر 2025ء میں کراچی میں
ہونے والے اوورسیز سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی جبکہ پچھلے سال کے تجربات و مشاہدات کو
سامنے رکھتے ہوئے اس سال اس اجتماع کو انتظامی امور کے حوالے سے مزید بہتر بنانے
پر زور دیا گیا ۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اوورسیز سے آنے والی
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے حوالے سے بہترین شیڈول ترتیب دینے پر مشاورت
کی۔

دینی
ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے دارالمدینہ گرلز کے تحت 15
جولائی 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کی عالمی سطح ذمہ دار اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
نے شرکت کی۔
اس
دوران دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے دارالمدینہ گرلز میں
اسلامی بہنوں کے لئے ےتعلیمی سسٹم بنانے نیز ملکی سطح، صوبائی سطح اور اورسیز سطح
پر شعبہ دارالمدینہ گرلز کی ذمہ داران
مقرر کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ بھی
لیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت
11 اور 12 جولائی 2025ء کو لاہور
سٹی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا لرننگ سیشن ہواجس میں لاہور اور پنجاب کی
صوبائی، سٹی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن سطح کی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی عالمی سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شعبے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”فضول گوئی کی عادت نکل جائے“کے موضوع
پر بیان کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذرا سوچئے! بروز
محشر اس وقت تمام اولین و آخرین کی موجودگی میں اپنا وہ نامہ ٔاعمال کس طرح پڑھ کر
سنائیں گی؟ جو فضول گفتگو سے بھرا ہوگا۔
حجۃ الاسلام
حضرت سیدنا امام محمد غزالی رحمۃُ اللہِ
علیہ
چار وجوہات کی بِنا پر فضول باتوں کے نقصان بیان کرتے ہیں :
٭فضول باتیں کر اماً کاتبین یعنی اعمال لکھنے والے
فرشتوں کو لکھنی پڑتی ہیں لہٰذا آدمی کو چاہیئے
کہ ان سے شرم کرے اور انہیں فضول باتیں لکھنے کی تکلیف نہ دے٭یہ بات اچھی نہیں کہ فضول باتوں سے بھر پور
اعمال نامہ اللہ کریم کی بارگاہ میں پیش ہو ٭فضول باتوں کی مذمت کی تیسری
وجہ یہ ہے کہ اللہ کے دربار میں تمام مخلوق کے سامنے بندے کو حکم ہو گا کہ اپنا
اعمال نامہ پڑھ کر سناؤ! اب قیامت کی خوفناک سختیاں اس کے سامنے ہوں گی ، انسان بے
لباس ہو گا، سخت پیاسا ہو گا، بھوک سے کمر ٹوٹ رہی ہو گی، جنت میں جانے سے روک دیا
گیا ہو گا اور ہر قسم کی راحت اُس پر بند کر دی گئی ہوگی، غور کیجئے ایسے تکلیف دہ
حالات میں فضول باتوں سے بھر پور اعمال نامہ پڑھ کر سناناکس قدر پریشان کن ہو گا ٭ بروز قیامت بندے کو فضول باتوں پر ملامت کی جائے گی اور اُس کو شر
مندہ کیا جائے گا۔ بندے کے پاس اس کا کوئی جواب نہ ہو گا اور وہ اللہ پاک کے سامنے
شرم و ندامت سے پانی پانی ہو جائے گا۔ (مِنہاجُ العابِدین، ص 67)
شعبہ
اصلاح اعمال پاکستان سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے سے متعلق
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ماہِ
جون میں اسلامی بہنوں کے مختلف
شعبہ جات میں ہونے والے کورسز کی مجموعی
کارکردگی

کورس کی تعداد:73 |
مقامات کی تعداد:3080 |
شرکاء کی تعداد : 32282 |
سیشنز کی تعداد: 105 |
مقامات کی تعداد: 3736 |
شرکاء کی تعداد : 48807 |
(1)شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلز :
پاکستان میں اجیر
اسلامی بہنوں کے لئے ٹیچر ٹریننگ کورس اور نظامت کورس منعقد کئے گئے۔ یہ
کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:9 |
شرکاء کی تعداد: 117 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس
کی تعداد: 2 |
مقامات
کی تعداد:9 |
شرکاء
کی تعداد: 117 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(2)شعبہ رہائشی کورسز :
جون 2025ء پاکستان میں تمام اسلامی بہنوں کے لئے For Teenagers girls اور میریڈ
اسلامی بہنوں کے لئے نور ہدایت کورس،نماز کا خزانہ کورس،مقصد حیات کورس اور فیضان
سورۃ نور کورس منعقد کئے گئے۔ یہ کورسز رہائشی اور اردو زبان میں کروائے گئے۔جبکہ بیرونِ ملک
میں ذمہ داران اور تمام اسلامی بہنوں کے لئے Deeni kaam course(2days)، Let's learn
Islam course(12hours)، Islamic leadership
development course(2days)، Tahrat Course (4 days)، Job description course(2days)، 8 dini kam Course(3 days)، Eslahe
a'amal course(26 hours) اور kafan-dafan course(3 days) منعقد کئے
گئے۔ یہ کورسز رہائشی،اردو،انگلش اور
بنگلہ زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 6 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 945 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 8 |
مقامات کی تعداد:8 |
شرکاء کی تعداد: 181 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 14 |
مقامات کی تعداد:21 |
شرکاء کی تعداد:1126 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(3)شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ :
جون 2025ء پاکستان میں ایسی اسلامی بہن جس نے مدنی قاعدہ پڑھا ہو اور
ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہو کے لئے مدنی قاعدہ کورس 30 دن،41 دن،قرآن ٹیچنگ کورس،تجوید
القرآن کورس،کل وقتی کورسز اور رہائشی کورسز منعقد کئے گئے۔ یہ فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو،انگلش،سندھی اور بلوچی زبان
میں منعقد کئے گئ جبکہ بیرونِ ملک میں یہ کورسز فزیکل اور آن لائن منعقد کئے گئے۔ نیز یہ کورسز اردو،بنگلہ،انگلش،پرتگال،تامل اور ہندی زبان
میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد:1285 |
شرکاء کی تعداد: 10849 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:80 |
شرکاء کی تعداد: 428 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 7 |
مقامات کی تعداد:1365 |
شرکاء کی تعداد: 11277 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(4) شعبہ روحانی علاج:
جون 2025ء پاکستان میں مدنی انتخاب میں OK ہونے والی
اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا۔ یہ کورس فزیکل اور اردو زبان میں کروایا گیاجبکہ بیرونِ
ملک میں بھی یہ کورس منعقد کیا گیا۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:3 |
شرکاء کی تعداد: 34 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد: 3 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:4 |
شرکاء کی تعداد: 37 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(5)شعبہ کفن دفن:
جون 2025ء بیرونِ ملک میں عوام و ذمہ داران کے لئے غسلِ میت و کفن کورس اور غسلِ میت (سیشن) منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن و کورس فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن و کورس اردو،بنگلہ اور انگلش زبان
میں منعقد کئے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:65 |
شرکاء کی تعداد: 862 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:21 |
شرکاء کی تعداد:313 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:65 |
شرکاء کی تعداد: 862 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:21 |
شرکاء کی تعداد:313 |
(6)شعبہ مدنی کورسز:
جون 2025ء بیرونِ ملک میں بچوں اور تمام اسلامی بہنوں کے لئے خاندانِ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم،نماز درست
کریں،فیضانِ غوث اعظم،eid of sacrifice،عید،عبادت اور قربانی،طہارت سیشن،نیکیان اور
نیتیں،تربیت اولاد،صحت مند زندگی،مریض کی نماز، فیضان تجوید و نماز، flower of
jannah، کفن دفن، سوشل میڈیا کا استعمال، تفسیر کورسز، جنت و دوزخ کیا
ہے؟، مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد، فیضانِ زکوٰۃ، ریگولر تفسیر کلاسز، حسن
کردار، now you are a mother، احکامِ وراثت، مدنی قاعدہ، فیضانِ عمرہ، خواتین
اسلام، stages of life، میرج ان اسلام، قصیدہ بردی شریف، حبِ اہل
بیت، صفائی نصف ایمان ہے، زندگی پر سکون بنایئے، شمائلِ مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، eid of
sacrifice، kids ijtima، summer camp، فیضانِ ایمانیات، فیضانِ
صحابیات، علم نور ہے، اسلام اور وکالت اور other language dept اور ذمہ
داران کے لئے ہفتہ وار اجتماع کورس منعقد کئے گئے۔یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز و
کورسز اردو، انگلش، ڈچ، تامل، بنگلہ، عربی اور بلوچی زبان میں منعقد کئے گئےجبکہ
پاکستان میں یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن لائن منعقد کئے گئے نیز یہ سیشنز اور
کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 14 |
مقامات کی تعداد:1464 |
شرکاء کی تعداد: 16535 |
سیشنز کی تعداد:31 |
مقامات کی تعداد:2929 |
شرکاء کی تعداد:37347 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 16 |
مقامات کی تعداد:66 |
شرکاء کی تعداد: 1049 |
سیشنز کی تعداد: 25 |
مقامات کی تعداد:230 |
شرکاء کی تعداد:3804 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 30 |
مقامات کی تعداد:1530 |
شرکاء کی تعداد: 17584 |
سیشنز کی تعداد: 56 |
مقامات کی تعداد:3159 |
شرکاء کی تعداد:41151 |
(7)شعبہ گلی گلی
مدرسۃ المدینہ:
جون 2025ء پاکستان میں بچوں کے لئے خاندانِ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن فزیکل اور اردو زبان میں کروایا گیاجبکہ بیرونِ ملک میں یہ سیشن فزیکل اور آن لائن منعقد کیا گیا۔ نیز یہ
سیشن اردو زبان میں بھی کروایا گیا۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:11 |
شرکاء کی تعداد:257 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:11 |
شرکاء کی تعداد:257 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:22 |
شرکاء کی تعداد:514 |
(8)شعبہ نیو سوسائٹیز:
جون 2025ء پاکستان میں بچوں اور
اسلامی بہنوں کے لئے summer camp، Now you
are a Mother، فیضان زکوۃ، نماز درست کیجیے، خاندانِ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، کفن دفن، احکام وراثت اور فقہ اور عقائد سیشنز منعقد کئے گئے۔
یہ سیشنز فزیکل اور اردو زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:55 |
شرکاء کی تعداد:451 |
(9)شعبہ تعلیم:
جون 2025ء بیرونِ ملک میں تمام اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے لئے muharram، the great daughter، my friend my identy، غسل، مدینے کی فضیلت، قربانی، درودِ پاک کے فضائل، respect sahaba e kiram، اہلِ بیت سے محبت، نماز، cash your abilities، virtues of muharram، what we learn from karbala، secondary، the new biginningاور higher & secondary سیشنز منعقد کئے گئے۔یہ
سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز
یہ سیشنز انگلش،اردو اور بنگلہ زبان میں
منعقد کئے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 16 |
مقامات کی تعداد:119 |
شرکاء کی تعداد:1904 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 16 |
مقامات کی تعداد:119 |
شرکاء کی تعداد:1904 |
(10)شعبہ حج و عمرہ :
جون 2025ء پاکستان میں تمام اسلامی
بہنوں بالخصوص عمرہ پر جانے والیوں کے لئے
حج/عمرہ سیشن اور رفیق الحرمین کورس منعقد کیا گیا۔ یہ سیشنز و کورس فزیکل اور آن
لائن کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:20 |
شرکاء کی تعداد: 230 |
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:130 |
شرکاء کی تعداد:670 |