
پشاور: 01 جون 2025ء کو شعبہ 8 دینی کام کے تحت للبنات دعوتِ
اسلامی کے تحت پشاور شہر ،صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ٹاؤن میں قائم فیضانِ صحابیات
میں 02:00 PM تا 05:00 MP ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں پشاور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے دعوتِ اسلامی کے پیغام
کو کس طرح وسیع پیمانے پر پہنچایا جا سکتا ہے۔
دورانِ سیشن گھر بیٹھے لوگوں تک آسانی سے نیکی کی
دعوت پہنچانے کے طریقے، دینی کاموں کی ترقی، مسائل کے حل کے لئے آن لائن مشاورت اور مختلف آن لائن کورسز کے ذریعے دینی تعلیم
حاصل کرنے کا طریقۂ کار بھی زیرِ بحث رہا۔
اسی طرح معلمات و مبلغات میں اضافہ، دینی حلقے
لگانے، شعبہ قرآن ٹریننگ کے تحت مدرسات بڑھانے اور ماہِ جولائی 2025ء میں ہر ذیلی شعبے میں ایک کورس کروانے کا ہدف
مقرر کیا گیا۔
شرکاء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے ایپلیکیشن
میں معلومات اپلوڈ کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور پشاور میٹروپولیٹن کی ماہانہ دینی
کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں
کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا
کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پشاور میں کوہاٹ ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے لئے پروگرام کا انعقاد

پشاور: 01 جون 2025ء کو شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور شہر، صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع فیضانِ
صحابیات صدر ٹاؤن میں صبح 11 تا دوپہر 2 بجے تک ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کوہاٹ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی
کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن کے حل کے لئے رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی
کاموں کو فروغ دینے اور بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس
دوران اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا
کرنے اور دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مورخہ 25 مئی 2025ء کو صوبہ پنجاب، پاکستان میں شعبہ اصلاح اعمال
للبنات دعوتِ اسلامی کا ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبہ، ڈویژن، میٹرو،
ضلع، تحصیل اور ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی صلاحیت
اور کردار کی اہمیت پر خصوصی تربیت کرتے ہوئے عوام و ذمہ داران کو نیک اعمال پر
عمل کرنے کی ترغیب دی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے بیان کے دوران حدیثِ
رسول بیان کی جس کا مفہوم ہےکہ: اللہ پاک کو عشرہ ذوالحجہ سے زیادہ کسی دن میں اپنی عبادت کیا
جانا پسند یدہ نہیں اس کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں اور ہر شب کا قیام شب قدر کے برابر ہے۔(جامع ترمذی ج۲ص۱۹۲حدیث۷۵۸)
امیر اہلِ سنت کی جانب سے ذوالحجۃ الحرام کے
مہینے میں ملنے والی نفل روزوں اور 700 بار درود پاک پڑھنے کی تحریک پر عمل کرنے،
عوام و ذمہ داران کو اس میں شامل ہونے ، ذمہ داران سے نیتیں وصول کرنے اور شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹریننگ سیشن
میں موجود اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال کے رسالے میں سے 18 ویں نیک اعمال پر عمل
کرتے ہوئے روزانہ دو گھنٹے دینی کاموں کے لئے دینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر
اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔
مورخہ 23 مئی 2025ء کو اسلام آباد سٹی میں شعبہ
اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹی نگران
اور سٹی و زون سیکٹر کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی صلاحیت اور مہارت میں
اضافے کے لئے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذمہ داران و عوام کو نیک اعمال پر عمل پیرا ہونے
اور روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو
نیک اعمال رسالہ ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بزرگ اسلامی
بہنوں کے لئے نیک اعمال پر عمل کی اہمیت بیان کی اور 63 نیک اعمال کے رسالے کو زیادہ
سے زیادہ تقسیم کرنے سمیت 63 نیک اعمال ایپلیکیشن
کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے ہر ہفتے مدنی چینل کے ذریعے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کئے۔آخر میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور انعامات بھی پیش کئے۔
شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان
کے شہر راولپنڈی ڈویژن میں 24 مئی 2025ء کو ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ، ڈویژن، میٹرو،
ضلع، تحصیل اور ٹاؤن کے شعبہ اصلاح اعمال کی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے تربیت کی اور ہفتہ وار تقرری
مناتے ہوئے جلد از جلد ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔
سیشن کے بعد شعبہ اصلاح اعمال للبنات کا اجتماع منعقد ہوا جس
میں درج ذیل پروگرامز شامل تھے:
٭صراط الجنان سے 3 آیات کی تلاوت، ترجمہ اور تفسیر٭ایک
آسان نیکی اور گفتگو کے آداب پر بیان۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار نے دورانِ
اجتماع ”گناہ چھوڑنے کا انعام“ کے موضوع پر بیان کیا اور بتایا کہ گناہ نادانی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، جو گناہ میں مبتلا ہوتا ہے اپنا وقت تو برباد کرتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ خود کو اللہ پاک کے غضب کا حقدار بھی بنا لیتا ہےجیساکہ
قرآنِ پاک میں موجود ہےترجمہ کنز العرفان: جو کوئی برائی کرے گا، اسے اس کا بدلہ دیا
جائے گا۔ (پارہ 5، سورۃالنساء، آیت 123)
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن
حوصلہ افزائی کی گئی اور انعامات پیش کئے
گئے۔ آخر میں ملک سطح کی ذمہ دار نے اسلامی
بہنوں سے ملاقات کی اور روزانہ 63 نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

22 مئی 2025ء کی سب رات تقریباً 9 تا 10 کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت دعائے
صحت اجتماع کے حوالے سے آن لائن نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مجلس
مشاورت کی اسلامی بہنوں، شعبہ روحانی علاج، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ نیو
سوسائٹیز اور شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اہم نکات اور
ہدایات:
دعائے صحت اجتماع کا شیڈول اور
تنظیمی امور:
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
اجتماع کو مؤثر و مضبوط بنانے کے لئے اہم مدنی پھول بیان کئے۔خاص طور پر گلی گلی
مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی بچیوں کی سرپرستوں کو بھی اس اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جائے۔
علاقائی سطح پر سیشنز کا انعقاد:
جہاں ممکن ہو وہاں شعبہ فیضان مرشد اور شعبہ نیو سوسائٹیز کے یونین/سیکٹر
میں بھی دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا جائے۔
روحانی علاج اور وظائف:
اس اجتماع میں جہاں ممکن ہو روحانی علاج کے بستے لگائے جائیں نیز بیمار
اسلامی بہنوں کو مخصوص دعائیں اور وظائف دیئے جائیں تاکہ ان کی صحت یابی میں مدد
ملے۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا آن لائن سیشن، حیدرآباد
ڈویژن کی اسلامی بہنیں شریک

تفصیلات:21 مئی 2025ء کو رات 8:00 بجے سے 9:00
بجے کے درمیان پاکستان مجلس مشاورت نگران
نے حیدرآباد ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔
اس سیشن کا مقصد نیکی کی دعوت اور دینی کاموں میں
مزید بہتری لانا تھا جس میں نگرانِ صوبہ سندھ، حیدرآباد ڈویژن، میٹروپولیٹن،
ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن کی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
موضوع اور اہم نکات:
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”الفاظ
کی تاثیر میں لہجے کا کردار“ کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے دوران زبان اور انداز کا
بہت اثر ہوتا ہے۔ میٹھی زبان و نرم لہجے کے ذریعے ہم دوسروں کے دل جیت سکتے ہیں
اور مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
پیارےآقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان بتایا جس کا مفہوم ہے کہ” کیا میں تمہیں
اس شخص کے بارے میں خبر نہ دوں جس پر جہنم حرام ہے؟جہنم نرم خو، نرم دل اور خوش
اخلاق پر حرام ہے“ اس لئے ہمیں اپنے رویوں و اندازِ گفتگو پر غور کرنے اور بد
اخلاقی سے بچنا چاہیئے۔
سیشن کے دیگر اہم پہلو: ٭ذمہ داران کے درمیان دینی کاموں سے متعلق سوال و جواب کا سلسلہ٭تقرری ویک
کی تیاری اور ذمہ داران کی ذہن سازی٭دینی سرگرمیوں کی کارکردگی کا جائزہ اور بہتری
کے لئے تجاویز٭دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے نئے اہداف اور منصوبہ بندی۔
اس سیشن کا مقصد دینی خدمات میں مزید بہتری اور ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی تھی تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام
دے سکیں۔
لاہور کے قائد اعظم کالج آف آلائیڈ ہیلتھ سائنسز
اینڈ نرسنگ میں سیشن کا انعقاد

علمِ دین کے فروغ اور اصلاحِ معاشرہ کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور،
پنجاب میں ”قائد اعظم کالج آف آلائیڈ ہیلتھ سائنسز اینڈ نرسنگ“ میں ایک اہم
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی طالبات نے شرکت کی۔
سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف سے ہوا
جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کامیابی
کے راز اور کامیابی کے بنیادی عوامل پر روشنی ڈالی۔ اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے شرعی مسائل اور اصلاحی
نکات پر بھی گفتگو کی تاکہ طالبات دینی و
دنیاوی دونوں میدانوں میں کامیابی حاصل کرسکیں۔
جون
2025ء میں ملک و بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی
کورسز کی رپورٹ

ملک و بیرونِ
ملک مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی کورسز(اسلامی بہنیں ) کے کورسز اورشرکاء کی تعداد

ماہِ اپریل میں اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کورسز کی مجموعی کارکردگی کچھ یوں رہی ۔
کورس کی تعداد:37 |
مقامات کی تعداد: 1615 |
شرکاء کی تعداد : 22870 |
سیشنز کی تعداد:71 |
مقامات کی تعداد: 33176 |
شرکاء کی تعداد : 140621 |
اپریل 2025 پاکستان میں اجیر اسلامی بہنوں کے لئے ملیر ڈسٹرکٹ اسٹاف لرننگ سیشن، ٹیچر ٹریننگ سیشن اور
نظامت سیشن منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل
اور آن لائن کروائے گئے۔ نیز یہ سیشنز اردو میں منقعد کروائے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک میں یہ کورس آن لائن اور اردو زبان میں منعقد کیا گیا۔
پاکستان |
کورس
کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:9 |
شرکاء کی تعداد: 104 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد:81 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد: 4 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس
کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:10 |
شرکاء کی تعداد: 108 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد:81 |
(2)شعبہ رہائشی کورسز :
اپریل 2025 بیرونِ ملک میں عوام اور ذمہ داران
اسلامی بہنوں کیلئے Prayer Enlightment Course،Taharah & Fiqh Course،Muslim's Funeral Course،Deeni Kam Course،The Splendid life Course،Islah e a'amal Course،Islah e a'amal Course،Faizan e Quran Course،8 deni kaam Course اور Faizan e
Namaz Course منعقد کروائے گئے۔
جبکہ پاکستان
میں یہ کورسز رہائشی
اور اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 417 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 9 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 317 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 12 |
مقامات کی تعداد:26 |
شرکاء کی تعداد: 734 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(3)شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ :
اپریل 2025 پاکستان
میں ایسی اسلامی بہن جس نے مدنی قاعدہ پڑھا ہو اور ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہو کیلئے مدنی قاعدہ کورس 30 دن،41 دن،قرآن ٹیچنگ کورس،تجوید
القرآن کورس،کل وقتی کورسز اور رہائشی
کورسز منعقد کروائے گئے۔ یہ کورسز رہائشی
، فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو زبان میں منعقد کروائے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک میں یہ کورسز فزیکل اور آن لائن منعقد کروائے گئے۔ نیز یہ کورسز اردو،
بنگلہ،انگلش،پرتگال،تامل اور ہندی زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 5 |
مقامات کی تعداد:724 |
شرکاء کی تعداد: 8002 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:67 |
شرکاء کی تعداد: 411 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 8 |
مقامات کی تعداد:791 |
شرکاء کی تعداد: 8413 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(4)شعبہ روحانی علاج :
اپریل 2025 پاکستان
میں مدنی انتخاب میں OK ہونے والی
اسلامی بہنوں کے لیے روحانی علاج سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن رہائشی اور اردو زبان میں کروایا گیا۔
جبکہ بیرونِ ملک میں
ترکیب نہیں ہوئی۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:9 |
شرکاء کی تعداد:136 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:9 |
شرکاء کی تعداد:136 |
(5)شعبہ
کفن دفن :
اپریل پاکستان میں عوام
اسلامی بہنوں کے لئے اور عوام و لواحقات
اسلامی بہنوں کے لئے تکفین سیشن، غسل میت و کفن کورس اجتماع اور عدت و سوگ کے مسائل سیشنز
منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن
لائن کروائے گئے۔ نیز یہ سیشنز اردو زبان میں منعقد کروائے گئے۔
جبکہ بیرون ملک میں یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن منعقد کروائے
گئے۔ نیز یہ سیشنز اردو،بنگلہ اور انگلش زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:23320 |
شرکاء کی تعداد:46643 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:57 |
شرکاء کی تعداد: 368 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:17 |
شرکاء کی تعداد:215 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:57 |
شرکاء کی تعداد: 368 |
سیشنز کی تعداد: 4 |
مقامات کی تعداد: 23337 |
شرکاء کی تعداد: 46858 |
(6)شعبہ
مدنی کورسز :
اپریل 2025 بیرونِ
ملک میں بچوں اور تمام اسلامی بہنوں کیلئے
فیضان حج و عمرہ، نماز درست کریں،طہارت کورس،صفائی نصف ایمان ہے،Hidden Wall،طہارت سیشن،Path of Jannah،تربیت اولاد،
نماز درست کریں،قصیدہ بردہ شریف،جنت کا راستہ،فیضان عمرہ سیشن،کفن دفن،سوشل میڈیا
استعمال،ہمارے دشمن،تفسیر کورسز،تفسیر سورہ ملک،بیٹی کا کردار،یاھنانا (ہماری خوش
قسمتی)، Kids Ijtima،اردو درجہ،ریگولر تفسیر کلاسز،عدت سوگ،میرا راستہ میری منزل،Healthy Life for children،Healthy Life،زندگی کی کہانیاں،جنت
اور دوزخ کیا ہے،فرض علوم،علم نور ہے اور Other
language dept سیشنز اور کورسز منعقد کیے گئے۔
یہ سیشنز اور کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ نیز یہ سیشنز اور کورسز
اردو،انگلش، بنگلہ،ڈُچ،تامل اور بلوچی زبان میں کروائے گئے۔
جبکہ پاکستان میں یہ
سیشنز اور کورسز فزیکل اور آن لائن منعقد کروائے گئے۔ نیز یہ سیشنز اور کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:529 |
شرکاء کی تعداد: 8734 |
سیشنز کی تعداد: 25 |
مقامات کی تعداد:2981 |
شرکاء کی تعداد:27860 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 6 |
مقامات کی تعداد:57 |
شرکاء کی تعداد: 989 |
سیشنز کی تعداد: 25 |
مقامات کی تعداد:139 |
شرکاء کی تعداد:2284 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 7 |
مقامات کی تعداد:586 |
شرکاء کی تعداد: 9723 |
سیشنز کی تعداد: 50 |
مقامات کی تعداد: 3120 |
شرکاء کی تعداد: 30144 |
(7)شعبہ
گلی گلی مدرسہ :
اپریل 2025
پاکستان میں بچوں کے لئے صفائی نصف ایمان ہے سیشن منعقد کروایا گیا۔ یہ
سیشن فزیکل اور اردو زبان میں کروایا گیا۔
جبکہ بیرونِ ملک
میں یہ سیشن فزیکل اور اردو زبان میں منعقد کروایا گیا۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:5959 |
شرکاء کی تعداد:57031 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:4 |
شرکاء کی تعداد:48 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد: 0 |
سیشنز کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:5963 |
شرکاء کی تعداد: 57079 |
(8)شعبہ
نیو سوسائٹیز :
اپریل 2025 پاکستان
میں بچوں کے لیے اور اسلامی بہنوں کے لیے نماز کورس،صفائی نصف ایمان ہے اور کفن دفن سیشنز منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز اور
کورس فزیکل اور اردو زبان میں کروائے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 3 |
مقامات کی تعداد:39 |
شرکاء کی تعداد: 850 |
سیشنز کی تعداد: 0 |
مقامات کی تعداد:0 |
شرکاء کی تعداد:0 |
(9)شعبہ تعلیم :
اپریل 2025 پاکستان میں سٹوڈنٹس،ٹیچرز اور پروفیشنلز،ڈاکٹرز،نرسز کیلئے
صحت اللہ پاک کی نعمت اور عید ملن سیشنز منعقد کیے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ نیز ی سیشنز
اردو زبان میں منعقد کیے گئے۔
جبکہ بیرونِ ملک میں اسٹوڈنٹس کیلئے cash your abilities، pilor of islam، good maners، جھوٹ کی وعید، کھانے پینے کے آداب، Revealed books of risalat، Life of the holy prophet، Childhood of the holy prophet، Wada k bayan، Health Hygiene And Islam، Islam complete code of conduct اور دل کی باطنی
بیماریاں سیشنز منعقد کیے گیے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے۔ نیز یہ سیشز انگلش اور اردو زبان میں منعقد
کیے گئے۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:92 |
شرکاء کی تعداد: 2560 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:338 |
شرکاء کی تعداد:1000 |
|
اوورسیز |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:1 |
شرکاء کی تعداد: 15 |
سیشنز کی تعداد: 11 |
مقامات کی تعداد:90 |
شرکاء کی تعداد:1451 |
|
مجموعی کارکردگی |
کورس کی تعداد: 2 |
مقامات کی تعداد:93 |
شرکاء کی تعداد: 2575 |
سیشنز کی تعداد: 12 |
مقامات کی تعداد:428 |
شرکاء کی تعداد:2451 |
(10)شعبہ
حج و عمرہ :
اپریل 2025 پاکستان
میں عمرہ پر جانے والیوں کے لیے اور حج پر
جانی والیوں کیلئے حج/عمرہ سیشن اور رفیق
الحرمین کورس منعقد کروایا گیا۔ یہ سیشن اور کورس فزیکل اور آن لائن کروایا گیا۔
پاکستان |
کورس کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:13 |
شرکاء کی تعداد: 99 |
سیشنز کی تعداد: 1 |
مقامات کی تعداد:318 |
شرکاء کی تعداد:3872 |

راولپنڈی ڈویژن،
صوبہ پنجاب پاکستان میں 18 مئی
2025ء کو ایک اہم فزیکل سیشن منعقد کیا گیا جس کا مقصد نیکی کی دعوت عام کرنا اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تربیت کرنا تھا۔
اس سیشن میں راولپنڈی، واہ کینٹ، ٹیکسلا، جہلم،
دینہ، تلہ گنگ، چکوال، گجر خان، اٹک، کامرہ، حسن ابدال اور میٹروپولیٹن راولپنڈی
سے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
شرکاکے درمیان ”الفاظ کی تاثیر میں لہجے کا کردار“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بات کرنے کی تربیت بھی
ضروری ہے،اس کی احتیاطیں بھی سیکھنی چاہئیں،میٹھی زبان سے ہی ہم کسی کا دل نرم کر
سکتے ہیں اور اس کے دل میں اپنی بات پہنچا سکتے ہیں۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے آخری نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان سنایا جس کا مفہوم ہے کہ ”کیا میں تمہیں اس
شخص کے بارے میں خبر نہ دوں جس پر جہنم حرام ہے؟ جواب دیا گیا، ہاں، فرمایا: جہنم
نرم خو، نرم دل اور خوش اخلاق لوگوں پر حرام ہے“ اس لئے ہمیں اپنے رویئے اور
انداز پر غور کرنا چاہیئے اور ایسا انداز اپنانا چاہیئے جو بد اخلاقی و روکھے پن کی
نشانی نہ ہو۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں سے متعلق ذمہ
داران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دینی سرگرمیوں کو فروغ دینے
کے لئے تجاویز پیش کیں اور آئندہ کے اہداف بتائے۔
سیشن
میں شریک اسلامی بہنوں کو Self-Skills
Enhancement Program کا تعارف کروایا
گیا جس کا مقصد اسلامی بہنوں کو ہنر سکھا
کر انہیں گھر بیٹھے حلال رزق کمانے کے قابل بنانا ہے۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی
سطح کی ذمہ داران کے لئے سیشن

شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے
تحت 17 مئی 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن سیشن منعقد کیا گیا جس
میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی چند اراکین اور شعبے کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ
داران شریک ہوئیں۔
اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شعبے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے پاکستان کے چند اہم شہروں پر شعبہ رابطہ برائے
شخصیات للبنات ذمہ داران کی تقرری کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس موقع پر اسلام آباد سٹی، صوبہ KPK اور
صوبہ بلوچستان کی پاکستان مشاورت اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔