
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ
کابینہ کے علاقہ غنی آباد میں دعائے صحت
اجتماع منعقد ہوا جس میں ذمہ داران ، شخصیات
اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 70 تھی۔
رکن ریجن
شعبہ روحانی علاج اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر پریشان حال اور مریضہ اسلامی
بہنوں کو تعویذات عطاریہ بھی دیئے گئے اور
ترغیب دلانے پر مدنی عطیات بھی جمع کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے اجتماع کے انعقاد کو
خوب سراہا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول
ستیانہ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔
بھوانہ
کابینہ نگران اور شعبہ تعلیم کی رکن زون اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی اور بالخصوص
شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا جس پر ٹیچرز نے خوشی اظہار کیا جبکہ پرنسپل نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے نماز کا عملی طریقہ سکھانے کے لئے ایک سیشن منعقد کرنے کی
درخواست کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو فیصل آباد زون کی مدینہ ٹاؤن کابینہ میں شخصیات خواتین
کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاکستان سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
مکتبۃ المدینہ للبنات پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور
اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے 20 یونٹ جمع
کروانے کی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں رقت انگیز دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
میانوالی زون ، میانوالی کابینہ کی ڈویژن چشمہ کالونی میں دینی حلقے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، میانوالی کابینہ کی چشمہ کالونی ڈویژن کا ماہانہ دینی حلقہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد 12 تھی ۔ اسلامی بہنوں کو
ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں پر نکات پیش
کئے۔
پاکپتن زون میں فرید کوٹ کابینہ نگران نے اسلامی بہن کی ایک
اسلامی بہن سے عیادت

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو پاکپتن
زون کی فرید کوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہن کو بیماری پر
صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ” بیمار عابد “ رسالہ تحفے میں پیش کیا اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن
نے ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔ اسلامی
بہن کو بیماری پر صبر کرنے کا ذہن دیا اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکے تحت 26نومبر2021ء کوجیکب آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورسزپر کلام
کیا۔ مدنی مشورے ميں مزید کورسز کروانے اور مدرسات کی تعداد بڑھانے اور شارٹ کورسز کے ذریعے دینی کام میں اضافہ
کرنے کا ذہن دیا گیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 25
نومبر2021ء بروز جمعہ لاڑکانہ زون، لاڑکانہ
کابینہ کی ڈویژن لاڑکانہ میں سمارٹ کڈز سینٹر
پر ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چوتھی جماعت سے میٹرک تک کی کم و بیش 33
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ون ڈے
سیشن میں لاڑکانہ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا
جبکہ لاڑکانہ کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حضور غوث پاک رضی
اللہ عنہ“ کی سیرت پر بیان کیا۔سیشن میں اسٹوڈنٹس کو حضور
غوث پاک رضی
اللہ عنہ
کی سیرت پر ایک شارٹ وڈیو کلپ بھی دکھائی گئی اور اختتام پر اسٹوڈنٹس کو مکتبۃ
المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔

دعوت
اسلامی کے تحت 24 نومبر 2021ء کو پیارو
اسٹیشن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
پیارو اسٹیشن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاڑکانہ
کی نگران زون اسلامی بہن نے ”علم حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور علم کی برکتوں کے متعلق نکات پیش کئے جس اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے نیتیں پیش کیں۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
کوئٹہ کابینہ وحدت ڈویژن میں 26 نومبر 2021ء کو اصلاح اعمال زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا ڈویژن اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں مدنی مذاکرے کی اہمیت و ضرورت اور نیک اعمال رسالہ عوام کو کس طرح آسانی
سے سمجھایا جائے اس پر کلام کرتے ہوئے ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے کا ذہن دیاگیا
نیز اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اور فالواپ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں نے بینر بنوانے، اصلاح اعمال اجتماعات کو مضبوط کرنے اور اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت
کرنے کا ہدف لیا اور اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کوئٹہ
جناح کابینہ میں 27 نومبر 2021ء کو اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺسے
ہوا ۔ نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال کا
جائزہ کروایا۔ اجتماع کے اختتام پر اسلامی
بہنوں نے نفل روزہ رکھنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور روزانہ 12 منٹ اپنا اعمال کا محاسبہ کرتےہوئے رسالہ پُر
کرنے کی نیت بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 25 نومبر 2021 ء
کو میرپور خاص زون کی کھپرو کابینہ ڈویژن
دیوان کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش
50اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺسے
ہوا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“کے موضوع پر بیان کیا نیز تصور مرشد کرواتے ہوئے نیک اعمال کا جائزہ لیا
گیا ۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے رسالہ
نیک اعمال پر عمل کی نیت کی۔