دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر 2021 ء بروز جمعۃالمبارک کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی  مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیانیز اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔


دعو تِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ میں کابینہ سطح پر ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات پر کلام کیا اور شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے میں بھی نکات پیش کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ڈونیشن بکس کی جانب سے کوئٹہ زون میں 6 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کی ترغیب دلائی، شیڈول کارکردگی فارم پر کارکردگی سمجھا ئی ۔

اس کے علاوہ ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار رسالہ ،اجتماع پاک و مدنی مذاکر ہ کارکردگی سافٹ ویئر پر ذیلی سطح تک انٹر کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء  کو کراچی ایسٹ 2 حسین آباد زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت و کابینہ نگران و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسکی اہمیت و فوائد بتائے۔ اس کے علاوہ فیضان صحابیات اور فیضان اسلامک اسکول کا تعارف دیا نیز وقف کی جگہوں پر دینی کاموں کو کرنے کا تفصیلی فتویٰ بیان کرتے ہوئے اس کے مطابق سلسلہ بنانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ معلمات و مبلغات میں اضافے کے اہداف دیئے اور شیڈول پر عمل کرنے والی نگران اسلامی بہنوں کو کتابیں تحفے میں دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 5 دسمبر 2021ءکو ڈيرہ سيٹی علاقہ مسلم بازار ميں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں علاقائی دورہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے کے اہداف دیئے اور شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  ڈونيشن بکس (اسلامی بہنیں) تحت 5 دسمبر2021ء کو لاہور ریجن ڈيرہ سيٹی ڈویژن کے علاقے مسلم بازار ميں ماہانہ زون سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو شعبہ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ گھريلوں صدقہ بکس رکھنے نیز ڈونيشن بکسز کو تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں رکھوانے کی ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  5 دسمبر2021ء کو ڈيرہ اسماعیل خان زون جامعۃ المدينہ فیضان عطار میں ماہانہ زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفل نعت و سيکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں میں شرکت کرنے کاذہن دیا اس کے علاوہ کابینہ سطح کا بھی مشورہ ليا جس میں ماہانہ دینی حلقے کے نکات سمجھاکر اچھی کارکردگی دينے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2021ءکو ڈيرہ سٹی ڈویژن کے علاقے مسلم بازار ميں ماہانہ زون سطح  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گيری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور کارکردگی شیڈول مضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی کی سو فیصد انٹری کرنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں ٹيلی تھون کارکردگی پر کلام کیا اور اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 4 دسمبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ڈيرہ سيٹی علاقہ گرين ٹاؤن ميں اجتماع پاک ہوا جس میں شب و روز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو بروقت دینی کاموں کی خبریں آگے جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ )اسلامی بہنیں (کے تحت 4دسمبر 2021ء کو ملیر کھوکراپار کراچی میں 4 درجات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو دینی کام کرنے ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے اور اپنی حاضری کو مضبوط کرنے کے متعلق طالبات کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ماہ نومبر2021ء میں کوئٹہ زون کی 3 کابینہ کے 6 علاقوں میں ون ڈے سیشن مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں مبلغات دعوت اسلامی نے نبی کریم ﷺ کے مسکرانے کی سنت اور مسکرانے کے دیگر دنیاوی و دینی فوائد کے ساتھ طبی فوائد بھی بیان کئے گئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ  المدینہ کے تحت 6 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 2 حسین آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورسز کے حوالے سے نکات بتائے اور جہاں تقرریاں نہیں وہاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ کورسز کے نظام کو اور ٹیسٹ کے نظام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔