دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی
بہنیں)کے تحت 9 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات حیدر آباد زون جامشورو کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا ،مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ بیماری کے
فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔ رقت انگیز دعا اور صلوۃ و
سلام پر اختتام ہوا۔ اس
کے بعد روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے 345 تعویذات عطاریہ اور اوراد و وظائف حاصل کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت مٹیاری کابینہ ڈویژن فضل سن
سٹی میں ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔اجتماع سے پہلے کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے ساتھ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں آنے کی دعوت دی جس پر 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک
کا آغاز تلاوت قراٰ ن پاک اور نعت رسول
پاک ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں آخرت کی فکر کا ذہن دیا اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔آخر میں ہفتہ وار ترغیب شدہ رسالے تقسیم کئے گئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
نومبر 2021ء میں حیدرآباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:530
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی
شخصیات خواتین کی تعداد:8
رسالہ نیک اعمال جمع کروانے والی شخصیات خواتین
کی تعداد:147
اس ماہ شخصیات تک پہنچائے گئے رسائل کی
تعداد:346
شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد:14
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:227
لطیف آباد نمبر 9 اور 10 میں
ٹنڈو محمد خان ڈویژن میں علاقائی دورں کا
سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
7 دسمبر2021ء کو لطیف آباد نمبر 9 اور 10 میں
نیز ٹنڈو محمد خان ڈویژن میں علاقائی دوروں کا
سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر کابینہ، ڈویژن اور علاقائی ذمہ دراسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات
خواتین جن میں بیوٹیشنز، پروفیشنلز اور اہل ثروت شخصیات کو اگلے دن ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی۔ ساتھ ساتھ شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر2021ء کو جمشید روڈ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بتاتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اجتماع
پاک کے بعد خود آگے بڑھ کر اسلامی بہنوں
سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 8
نومبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی
کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 9 نومبر2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اِبْنِ مصطفیٰ بینکویٹ
میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹر
ز، ٹیچرز اور میڈیکل ڈیپارٹ کی طالبات نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب
دلائی ۔
ملیر کابینہ لیاقت اسکوائرمیں مدنی قاعدہ کورس کے درجے کے جائزے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت
4دسمبر 2021ء کو ملیر کابینہ لیاقت اسکوائر کراچی میں مدنی
قاعدہ کورس کے درجے کے جائزےکا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنیں موجود تھیں۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسہ کے دینی کام اور تعلیمی معیار کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور طالبات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
7دسمبر 2021 ء کو پاکستان کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ابتداءً تنظیمی کاموں
کو مضبوط بنانے کےلئے اہداف دیئے اور اپنی ماتحت سےحُسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن
دیا ۔
علاوہ ازیں دسمبر2021ء میں ہونے والے کورس’’Basics of the Islam‘‘کے نکات پر کلام ہوانیز سابقہ 2کورسز میں پیش آنے والے مسائل پر
کلام و مشاورت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن
مشاورت ، زون نگران و مشاورت اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے شعبہ جات کو مضبوط کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داریاں تبدیل
ہونے پر کیا انداز اختیار کرنا ہے اس بارے میں مدنی پھول دیئے نیز ہر
شعبے کی اپنی جگہ اہمیت ہے اس پر ذہن سازی کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 2
دسمبر 2021 ء کو رنچھو لائن ڈویژن گارڈن کے علاقے چاندنی چوک ذیلی حلقہ فیضان صدیق اکبر میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں
تقریباً 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
رسالہ نیک عمل سے نیک عمل نمبر 1 سے 4 چار سمجھایا گیا اور اذان کے فضائل اور اس کی برکتیں نیز اچھی اچھی نیت کرنے پر ثواب اور پانچوں نمازیں
مسجد بیعت میں ادا کرنے کی برکتوں کے حوالے سے بیان کیا گیا۔ مزید نیک اعمال کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور آخر میں رسائل تقسیم کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال اجتماع رکھنے پر
خوشی کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز
ہفتہ لیاقت آباد کابینہ شیش محل اور رنچھوڑلائن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہو ا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران
و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ
داری کی اہمیت اور اس کے تقاضےکے متعلق بیان کیا اور ٹیلی تھون سیزن میں جو مسائل ہوئے ان سے یہ سیکھیں
کہ مسائل سے نمٹنے کے لئے پہلے سےحل تیار کیا جائے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی
۔
دعو تِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام
6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت
آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات اسلامی بہنوں کو
بتائے اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے
میں مدنی پھول دیئے۔ مزید اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے اور ماہانہ تربیت رکھوانے نیز ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کی تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ایسٹ
زون 2 میں احکامِ وراثت کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز( اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں نومبر 2021ء کو 13 مقامات پر احکامِ وراثت کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس
میں وراثت سے متعلق اہم معلومات دی گئی جسے کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت پسند کیا اور مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تفسیر صراطُ الجنان سے سورۂ نساء کا ترجمہ تفسیر پڑنے کی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami